1938 میں آسٹریا پر جرمنوں کے قبضے کے بعد لیو نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ بالآخر وہ بیلجیم پہنچ گئے۔ 1940 میں اُن کو فرانس میں سینٹ سائپرین کیمپ میں جلاوطن کر دیا گيا تھا مگر وہ وہاں سے بھاگ نکلے۔ 1942 میں لیو غیر قانونی طور پر سوٹزرلینڈ میں داخل ہو گئے مگر اُنہیں گرفتار کر کے فرانس بجھوا دیا گیا۔ اس بار اُنہیں ریویسالٹس اور ڈرانسی کیمپ میں جلا وطن کر دیا گیا۔ پولینڈ میں آش وٹز کی جانب لے جانے والی ٹرین سے لیو اور اُن کا دوست فرار ہو گئے۔ 1943 میں لیو نے فرانسیسی خفیہ مزاحمتی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ 1947 میں امریکہ آباد ہو گئے۔
جب میں آخری دفعہ فرار ہو کر چھپا ہوا تھا تو مجھے یہ کاغذات بھیجے گئے۔ ان کے ساتھ کسی گروپ میں شامل ہونے کیلئے ایک سفارشی خط بھی تھا۔ یہ گروپ لیون کے جنوب میں واقع سینٹ ویلیئر نامی چھوٹے سے قصبے میں رہون کی وادی میں موجود تھا۔ لیون کا جنوبی حصہ اس وقت کلاس باربی کی سرپرستی میں گسٹاپو خفیہ پولیس کی سرگرمیوں کا اڈا تھا۔ نومبر 1943 میں یہ جانے بنا کہ یہ گروپ کیا کرتا ہے، میں اس میں شامل ہو گیا۔ میرے لئے یہ ایک ایسی جگہ تھی جہاں میں دیگر مفرور نوجوانوں، آدمیوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ رہ سکوں۔ بچوں اور خواتین سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ مگر میں جب وہاں پہنچا تو کچھ گھنٹوں میں مجھے معلوم ہو گيا تھا کہ وہ کیا کرتے ہيں۔ لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہ وہ کون ہیں کہاں سے آئے ہیں مجھے معلوم ہوا کہ مجھے ایک ایسی جگہ بھیجا گیا ہے جہاں ہم غیر قانونی خفیہ سرگرمیاں انجام دیں گے۔ اس مخصوص جگہ یا اس مخصوص کیمپ میں بنیادی طور پر ہدایات دی جاتی تھیں کہ گرفتاری سے بچتے ہوئے اپنے کاغذات کیسے بانٹے جائیں اور ریستوران جیسی کسی جگہ پر بیٹھے ہوئے ایک تحقیقاتی ٹیم کی آمد پر کیا کہا اور کیا جائے اور یہ ضروری تھا کہ ہم معمول کے مطابق کام کریں اور فرانسیسی ہوتے ہوئے اپنی زبان کے بجائے کسی دوسری زبان میں بات نہ کریں۔ علاوہ اذیں ہم کسی بھی جال میں پھنسنے سے بچیں۔ وہ ہم سے کئی نوجوانوں کو کچھ مخصوص ہنر سکھا رہے تھے اور وہ ہمیں بتاتے تھے کہ کسی دن ہمیں مخصوص جگہوں میں بھیجا جائے گا جہاں وہ ہماری خدمات استعمال کریں گے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.