شمالی کیرولائنا کے علاقے چیپل ہل سے تعلق رکھنے والے رابرٹ پیٹن 65 ویں انفنٹری ڈویژن سے منسلک تھے۔
جہاں تک 65 ویں ڈویژن کا تعلق ہے ماؤتھوسن بھی اتنا ہی شریک تھا اور یہ جنگ کے آخری لمحات میں ہوا۔ اُس آزادی کے وقت ہم حقیقی طور پر11ویں بکتر بند ڈویژن کے ساتھ منسلک تھے۔ تاہم ہم 11ویں بکتر بند ڈویژن کے ساتھ نہیں تھے۔ میں نے اس بارے میں بہت تفصیل سے پڑھا تھا کیونکہ مجھے آزادی کے اگلے ہی روز ماؤتھوسن میں ہونے کا امتیاز حاصل تھا۔ اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا۔ وہاں کوئی امریکی فوجی نہیں تھے۔ ہم بہت خوش قسمت تھے کہ ہمیں کیمپ کے اندر جانے کا موقع مل سکا اور وہاں رہنے والوں میں سے ایک نے، جو ٹوٹی پھوٹی انگریزی بول سکتا تھا، ہماری رہنمائی کی۔ میں نے وہاں ساری تفصیلات دیکھیں۔ مجھے چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات بھی اچھی طرح یاد ہیں -- لاشیں جلانے کی بھٹی، گیس روم، کیمپ کی ترتیب، لوگ، مرے ہوئے لوگ اور میں وہاں ایک مرتبہ پھر موجود تھا۔ مجھے حیرت ہے کہ مجھے کیمپ سے متعلق چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات ابھی تک یاد تھیں۔ ہم وہاں تقریبا دو سے تین گھنٹے تک رہے۔ ہمیں جیپ کو ڈرائیور کے ساتھ ہی چھوڑنا پڑا کیونکہ ہمیں ڈر تھا کہ کوئی ہمارے واپس آنے سے پہلے ہی جیپ کو ضبط نہ کرلے۔ میری یاداشت کے حوالے سے سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ میں وہاں 1990 میں گيا۔ معاف کیجئے میں دراصل وہاں 2000 میں گیا۔ میں وہاں ایک گائیڈ کے ساتھ اندر گیا۔۔۔ میں نے وہاں ایک کھلا سرسبز خوبصورت میدان دیکھا اور میں نے اپنی گائیڈ سے کہا "میری سمجھ میں نہیں آتا۔ یہ تقریبا ایک ایکڑ میں پھیلا ہوا سرسبز علاقہ ہے۔" میں نے کہا "میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ایسا کیوں ہے کیونکہ یہاں تو کچھ بھی نہیں تھا۔" اس نے جواباً کہا "آپ کیوں پوچھ رہے ہیں؟" میں نے کہا "جب میں یہاں تھا تو یہاں دو خندقیں تھیں جس میں ایک ساتھ انسانوں کی مری ہوئی لاشیں پڑی تھیں اور وہ خندقیں کھلی ہوئي تھیں کیونکہ ان پر مٹی تک نہیں ڈالی گئی تھی۔ میں نے کہا "یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کیونکہ یہاں اس طرح کا کوئي نشان نہیں ہے" میں نے پوچھا "کیا یہاں وہ لوگ اب بھی دفن ہیں؟" اس نے جواباً کہا "جی ہاں۔" میں نے پوچھا "کتنے لوگ یہاں دفن ہیں؟ کیا آپ جانتی ہیں؟" اس نے کہا "ہمارا اندازہ ہے کہ اِس ایک ایکڑ کے میدان میں تقریب 10،000 لوگ دفن ہیں۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.