ولادکا، بند (یہودی سوشلسٹ پارٹی) کے نوجوانوں کی زوکنفٹ تحریک سے وابستہ تھی۔ وہ یہودی لڑاکا تنظیم (زیڈ او بی) کے ایک رکن کی حیثیت سے وارسا یہودی بستی مین ایک خفیہ تنظیم میں سرگرم تھی۔ دسمبر سن 1942 میں اسے وارسا کے پولینڈ کی جانب کے علاقے آرین میں اسمگل کیا گیا تاکہ وہ ہتھیار حاصل کر سکے اور بچوں اور بڑوں کیلئے چھپنے کی جگہوں کا انتظام کر سکے۔ وہ یہودیوں کی خفیہ تنظیم اور یہودیوں کے کیمپوں، جنگلوں اور دوسری یہودی بستیوں کے درمیان پیغام رساں کے طور پر سرگرم ہو گئی۔
مجھے یوں محسوس ہوا کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ اور یہ کہ بس یہی خاتمہ ہے۔ میں نے اپنے بارے میں نہیں سوچا کہ کیا میں جیوں گی یا زندگی چلتی رہے گی یا پھر میں لوگوں سے مل پاؤں گی یا ۔ ۔ ۔ بس یہی خاتمہ ہو گا۔ بعض اوقات ۔ ۔ مجھے اپنے آپ پر بہت غصہ آتا تھا کہ میں وہاں رہ گئی تھی اور میں وہاں کیوں نہیں تھی؟ مجھے وہاں ہونا چاہئے تھا۔ مجھے اس جگہ ان کے ساتھ ہونا چاہئے تھا۔ میں ہر لمحہ ان کے ساتھ تھی۔ میں ان کیلئے جی رہی تھی اور میرے لئے بس ہر چیز کا خاتمہ تھا۔ ایک پالش خاتون ہونے کے ناطے اپنے اردگرد موجود لوگوں سے اس موضوع کے متعلق برے طریقے سے بات کرنا میرے لئے انتہائی اذیت کی بات تھی جن کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا کہ یہ حشر ہو گیا۔ اچھا ہوا کہ جرمنوں نے اس طریقے سے ان کو سنبھال لیا۔ پولینڈ کے تمام باشندے ایسے نہیں تھے مگر ایسا سننے کو ضرور ملتا تھا۔ یہودی بستی کی دیواروں کے ارد گرد بجائے اس کے کہ وہ وہاں کے واقعات میں حصہ ليں۔ آخر کار وہ کئی سالوں سے ان کے پڑوسی رہ چکے تھے۔ مجھے محسوس نہیں ہوا ۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ شدت سے محسوس نہیں ہوا، اُن لوگوں کیلئے نہ تو دکھ اور نہ ہی رحم کے جذبات میں نے دیکھے جن کو وہ کئی برسوں سے جانتے تھے اور جو اُن کے برابر رہتے آئے تھے۔ یہ دیکھتے ہوئے بھی کہ سب کچھ آگ سے راکھ ہوتا جا رہا تھا۔ اس لئے مجھے بہت دکھ محسوس ہوا۔ بہت زیادہ۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.