ولاڈکا بنڈ (یہودی سوشلسٹ پارٹی) کی زوکنفٹ یوتھ موومنٹ سے وابستہ تھیں۔ وہ وارسا گھیٹو کی خفیہ یہودی لڑاکا تنظیم (زیڈ او بی) کی رکن کی حیثیت سے فعال تھیں۔ دسمبر 1942 میں اُنہیں وارسا کے پولش حصے آرین سے باہر اسمگل کیا گیا تاکہ وہ ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر سکیں اور بچوں اور بڑوں کیلئے چھپنے کی خفیہ جگہیں تلاش کر سکیں۔ وہ خفیہ یہودی تنظیم، کیمپ کے یہودیوں، جنگلوں اور دیگر گھیٹو کیلئے فعال کورئر بن گئیں۔
جب جلاوطنی کا مرحلہ تھا اور اُنہیں (ولاڈکا کی والدہ) کو میرے بھائی کے ساتھ جلاوطن کیا گیا۔ میں امشلیگ پلاٹز (اسمبلی کا مقام) سے باہر نکلنا چاہتی تھی اور میں نے سوچا کہ شاید میں اپنے گھر میں کسی پولیس والے کو رشوت دے سکوں۔ میرے پاس جو کچھ بھی ہے۔ میرے پاس ایک چھوٹی گھڑی تھی یا کوئی اور چیز۔ اور یہ پولیس والے بعض اوقات لوگوں کو امشلیگ پلاٹز سے باہر نکلوانے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔ میں اُس کے پاس گئی لیکن کوئی کامیابی نہ ہو سکی۔ اور میں نے پھر فیصلہ کیا کہ میں بھی اُن کے ساتھ چلی جاؤں گی۔ میں نے اُن کو بتایا کہ میں اُن کے ساتھ جاؤں گی جب اُنہیں جلا وطن کیا جائے گا۔ یوں میں امشلیگ پلاٹز چلی گئی۔ میں کسی طور فیصلہ نہ کر پائی اور میں اُن کے ساتھ نہ جا سکی کیونکہ مجھے خفیہ تنظیموں سے معلوم ہوا کہ اس جلاوطنی کے نتیجے میں اُنہیں دوسری جگہوں پر نہیں لیجایا جا رہا ہے۔ شاید یہ میری کم عمری کا فیصلہ تھا کہ میں وہاں نہ جا سکی۔ یہ بات آج بھی مجھے پریشان کرتی ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائی کے ساتھ چلی گئیں۔ اور میں نے پہلے ہی ذکر کیا ہے کہ اُس نے امشلیگ پلاٹز سے ایک نوٹ بھیجا تھا جس میں لکھا تھا کہ وہ بھوکا ہے اور وہ جا رہے ہیں۔ اُس وقت وہ اُنہیں ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے روٹی اور مارملیڈ دے رہے تھے تاکہ لوگوں کو یہ یقین دلایا جائے کہ اُنہیں دوسرے شہروں میں آباد کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت یہ تھی کہ اُنہیں ٹریبلنکا کے گیس چیمبروں میں لیجایا جا رہا تھا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.