استیصالی کیمپ قتل کے ایسے مراکز تھے جو نسل کشی کیلئے تیار کئے گئے تھے۔ سن 1941 اور 1945 کے درمیان نازیوں نے چیلمنو، بیلزیک، سوبی بور، ٹریبلنکا، آشوٹز۔برکیناؤ (آشوٹز کمپلیکس کا ایک حصہ) اور مجنانیک جیسے سابق پولش علاقوں میں استیصالی کیمپ قائم کئے۔ ٹریبلنکا اور آشوٹز 1939 میں جرمن قبضے میں آنے والے علاقوں میں قائم کئے گئے۔ دوسرے کیمپ (بیلزیک، سوبی بور، ٹریبلنکا اور مجدانیک) پولینڈ کے جنرل گورنمنٹ علاقے میں قائم کئے گئے۔ آشوٹز اور مجدانیک دونوں قتل کے مراکز کے علاوہ حراستی کیمپ اور جبری مشقت کے کیمپ کے طور پر بھی کام کرتے تھے۔ استیصالی کیمپوں میں ہدف بننے والے افراد کی بڑی اکثریت یہودیوں پر مشتمل تھی۔ ان چھ استیصالی کیمپوں میں ایک اندازے کے مطابق 35 لاکھ یہودی حتمی حل کے تحت ہلاک کئے گئے۔ شکار ہونے والے دیگر افراد میں روما (خانہ بدوش) اور سوویت جنگی قیدی شامل تھے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.