تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ایس۔ ایس پولس کے ایک اہلکار کے پیچھے جرمن بچے کرسٹل ناخٹ (ٹوٹے شیشوں کی رات) کے دوران زیون سناگاگ کی اشیاء نذر آتش ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ زیون، جرمن، 10 نومبر 1938۔
ایلزبتھ کوفمین کی لکھی ہوئی ڈائری کا ایک صفحہ۔ یہ ڈائری اُنہوں نے لی چیمبون۔سر۔لگنان میں پیسٹر آندرے ٹراکمے کے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے لکھی۔ لی چیمبون۔سر۔لگنان، فرانس، 1940 ۔ 1941 ۔
ایلزبتھ کوفمین کی ڈائری کا کور۔ اُنہوں نے یہ ڈائری لی چیمبون۔سر۔لگنان میں پیسٹر آندرے ٹروکمے کے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے لکھی۔ لی چیمبون۔سر۔لگنان، فرانس، 1940 ۔ 1941 ۔
ایلفریڈ روزن برگ کا 1923 میں پروٹوکولز پر تبصرہ۔(یہ کاپی کتاب کا چوتھا ایڈیشن ہے)۔ پروٹوکولز نے نازیوں کے یہود دشمن تصور کو تقویت دی۔اس کی اشاعت 1933 میں میونخ میں ہوئی۔
"ایلڈوراڈو" کے نائٹ کلب میں ایک جوڑا ناچ رہا ہے، جو برلن کی ہم جنس پرست کمیونٹی کے ارکان کے مل بیٹھنے کی جگہ تھی۔ یہ نائٹ کلب اور اس طرح کی دیگر جہگوں کو نازی حکومت نے موسم بہار 1933ء میں بند کر دیا تھا۔ برلن، جرمنی، 1929ء۔
ایمسٹرڈیم میں ایک مکان جس میں ٹینا اسٹروبوس نے 100 سے زیادہ یہودیوں کو خاص طور پر تعمیر کی گئی چھپنے کی جگہ پرپناہ دی۔ اُن کے گھر پر آٹھ مرتبہ چھاپہ مارا گیا لیکن یہودیوں کا کبھی بھی سراغ نہ لگایا جا سکا۔ نیدرلینڈ، تاریخ غیر یقینی۔
این فرینک 11 برس کی عمر میں، روپوش ہونے سے دو سال قبل۔ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ، 1940.
این فرینک کی ڈائری سے ایک اقتباس، 10 اکتوبر، 1942 : "یہ میری تصویر ہے اور میری خواہش ہے کہ میں ہمیشہ ایسی ہی نظر آؤں۔ تب شاید میرے لئے ہالی ووڈ پہنچ جانے کا موقع مل سکے۔ لیکن اب مجھے اندیشہ ہے کہ عام طور پر میں کافی مختلف نظر آتی ہوں۔" ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ۔
این فرینک کے فوٹو ایلبم کا ایک صفحہ جس میں 1935 اور 1942 کے دوران لی گئی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ۔
اینا گٹ مین (بوروس) (بائیں طرف) اور اُن کی بیٹی کارلہ (بائیں طرف سے دوسری) ڈاکٹر محمد ہیلمی (دائیں طرف سے دوسرے) اور اُن کی بیگم ایمی (دائیں طرف) سے 1968 میں ملنے کیلئے برلن آئیں۔ ڈاکٹر ہیلمی نے اُنہیں دوسری عالمی جنگ کے تمام دورانیے میں اپنے گھر میں چھپائے رکھا۔
اینا گٹ مین (بوروس) (درمیان میں بیٹھییں) ، اُن کی بیٹی اور داماد 1980 میں ڈاکٹر ہیلمی (بائیں طرف بیٹھے ہوئے) اور اُن کی بیگم ایمی سے ملنے برلن آئے۔ ڈاکٹر ہیلمی نے گٹ مین کو دوسری عالمی جنگ کے تمام دورانیے میں اپنے گھر پر چھپائے رکھا۔
ایک یہودی پناہ گزین جوڑا ایم ایس سینٹ لوئس کے گینگ وے پر پوز دیتے ہوئے، جب وہ اینٹورپ میں جہاز سے اترے تھے۔ بیلجیم، 17 جون، سن 1939۔
اینک فرینک پانچ سال کی عمر میں۔ بیڈ ایچن، جرمنی، 11 ستمبر، 1934 ۔
ایوا، ایلفریڈ اور لی این منظر۔ شیرخوار ایلفریڈ چھپتے ہوئے پچ گیا؛ اس کی بہنیں پکڑی گئیں اور اُنہیں آشوٹز میں ہلاک کر دیا گیا۔
ایٹا گٹ مین اور اُن کے جڑواں پچوں رینے اور رینیٹ کی تصویر۔ جب یہ جڑواں پچے بہت چھوٹے تھے تو ان کا خاندان پراگ چلا گیا۔ 1941 کے موسم خزاں کے دوران جرمنوں نے ایٹا کے شوہر ھربرٹ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے بعد بچوں اور ان کی والدہ کو تھیریسئین شٹٹ جلاوطن کردیا گیا اور پھر انہيں آشوٹز بھیج دیا…
ایڈورڈ، ایلزبتھ اور ایلگزانڈر ہارنیمین۔ یہ لڑکے نیورمبرگ حراستی کیمپ میں ٹب دق سے متعلق طبی تجربات کا ہدف بنے اور اُنہیں آزادی سے کچھ ہی دیر قبل ہلاک کر دیا گیا۔ ایلزبتھ آشوٹز میں ٹائفس کے باعث ہلاک ہو گئیں۔ نیدرلینڈ، جنگ سے قبل۔
ایڈولف ہٹلر اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں جاتے ہوئے برینڈن برگ گیٹ سے گذر رہا ہے۔ برلن، جرمنی، یکم اگست، 1936۔
ایڈولف ہٹلر جرمنی کے شہر وائمار میں ایک نازی پریڈ کے دوران ایس اے یونٹ کے ساتھ کھڑا ہے، جہاں 1919 میں وائمار جمہوریہ کا آئین تیار کیا گیا تھا۔ وائمار، جرمنی، 1931۔
ایڈولف ہٹلر کا ایس اے ریلی سے خطاب، ڈورٹ منڈ، جرمنی، 1933
ایڈولف ہٹلر کی صدر بول وون ہنڈنبرگ کے ساتھ ملاقات کے بعد رائخ چانسلری سے روانگی کے وقت لوگوں کا ایک ہجوم ایڈولف ہٹلر کے لئے نعرے لگا رہا ہے۔ برلن ، جرمنی، 19 نومبر 1932۔
ایک امریکی فوجی ھدامر انسٹی ٹیوٹ میں قبرستان دیکھ رہا ہے جہاں نازی رحمانہ قتل کے پروگرام کے شکار افراد کو اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا تھا۔ یہ تصویر آزادی کے فورا بعد ایک امریکی فوجی فوٹوگرافر نے اتاری تھی۔ جرمنی، 5 اپریل، 1945۔
ایک امریکی ٹریول ایجنسی نے ایک پُر امن جرمنی کا تصور اُبھارنے والی تصاویر آویزاں کیں جو برلن میں ہونے والے 1936 کے اولمپک کھیلوں کیلئے جرمن ریلوے کے اطلاعاتی دفتر نے بھیجی تھیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، جنگ سے قبل۔
ایک بچے کی ڈائری کا باتصویر صفحہ جو سوس پناہگذینوں کے کیمپ میں لکھا گیا۔ ڈائری کی اس انٹری میں اس بات کی تفصیل بتائی گئی کہ اُنہوں نے سوٹزرلینڈ جانے کیلئے سرحد کیسے عبور کی۔ متن میں لکھا ہے، "ہم جنگلوں کے اندر سے ہوتے ہوئے محفوظ علاقے میں داخل ہوئے: ہمیں انتہائی ممکن حد تک خاموشی…
ایک بچے کی ڈائری کا باتصویر صفحہ جو سوس پناہگذینوں کے کیمپ میں لکھا گیا۔ ڈائری کی اس انٹری میں اس بات کی تفصیل بتائی گئی کہ اُنہوں نے سوٹزرلینڈ جانے کیلئے سرحد کیسے عبور کی۔ متن میں لکھا ہے، "ہم جنگلوں کے اندر سے ہوتے ہوئے محفوظ علاقے میں داخل ہوئے: ہمیں انتہائی ممکن حد تک خاموشی…
ایک جرمن فوجی دستہ تباہ شدہ سوویت ٹینک کے پاس کیچر میں سے گزرنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ نیول، سوویت یونین، موسم خزاں 1943 ۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.