تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم نیول چیمبرلین (بائیں)، جرمن چانسلر ایڈولف ہٹلر (درمیان میں) اور فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ ڈیلاڈیر (دائیں) چیکوسلواکیہ کی قسمت کا تعین کرنے کے لیے میونخ میں ملاقات کرتے ہوئے۔ جرمنی، 30 ستمبر 1938۔
نئی تشکیل پانے والی ریاست اسرائیل کے نئے شہریوں کو لیکر آنے والا یہودی پناہ گذینوں کا جہاز "پین یارک" حیفہ میں لنگر انداز ہو رہا ہے۔ یہ جہاز جنوبی یورپ سے سائپرس کے راستے اسرائیل پہنچا۔ حیفہ، اسرائیل، ۹ جولائی، 1948۔
نازی اسٹارم ٹروپروں (ایس اے) نے اپنے زير قبضہ تجارتی یونین کی عمارت کا دروازہ بلاک کر رکھا ہے۔ ایس اے کے دستوں نے ملک کے تمام حصوں میں یونین کے دفتروں پر قبضہ کر لیا اور ان کو یونین بند کرنے پر مجبور کیا۔ برلن ، جرمنی،2 مئی، 1933
نازی اور لیٹوین ملیشیا کے آدمیوں نے یہودیوں کو کپڑنے اتارنے کا حکم دیا اور پھر انہیں خندق میں ڈال کر گولی مار دی۔ لئیپاجا کے قریب، لیٹویا، دسمبر 1941ء۔
ضبط شدہ فن پاروں— جن میں پابلو پکاسو، ہنری میٹسی اور ونسنٹ وان گوف کے فن پارے بھی شامل ہیں، شلوس Niederschoenhausen اسٹوریج ڈپو کی دیواروں پر لگے ہوئے ہیں۔ نازی حکومت نے ان کاموں کو "زوال پذیر" فن کے طور پر ضبط کر لیا تھا۔
نازی رحمدلانہ موت کے پروگرام کی ایک شکار: اپنے غیرمقلد عقائد اور تالیفات کی وجہ سے ہسپتال کے ایک نفسیاتی وارڈ میں، وہ 26 جنوری 1944 کو ہلاک کردی گئیں۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔
نازی سیٹلائٹ ریاست سلواکیہ میں ہیلنکا گارڈ کے ممبران مارچ کرتے ہوئے۔ تاریخ غیر یقینی۔
نازی طبی تجربے کے ایک شکار کو ڈاخاؤ حراستی کیمپ میں برفانی پانی میں ڈبو دیا گیا۔ ایس ایس ڈاکٹر سگمنڈریشر تجربے کی نگرانی کر رہا ہے۔ جرمنی، 1942 ۔
سیاسی کارٹونسٹ سیپلا (جوزف پلانک) کی جانب سے تیار کردہ نازی پروپیگنڈے کا کارٹون۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی ہے [غالباً دوسری جنگ عظیم کے دوران]۔ 1920 کی دہائی کے آغاز میں، نازی پروپیگنڈہ کرنے والوں نے سام دشمنی کی جھوٹی کہانی کو فروغ دیا کہ یہودی دنیا پر قبضہ کرنے کے لئے ایک بڑی سازش میں…
نازی فزیشن کارل کلوبرگ (بائيں طرف)، جس نے آش وٹز کیمپ کے بلاک نمبر 10 میں موجود قیدیوں پر طبی تجربات کئے۔ پولینڈ، 1941 اور 1944کے درمیان۔
نازی فزیشن کارل کلوبرگ، جس نے آشوٹز کیمپ کے بلاک 10 میں قیدیوں پر طبی تجربات کئے۔ جگہ اور تاریخ نا معلوم۔
نازی فلم کے فیتے سے سام دشمنی کی ایک تصویر۔ جرمن زبان سے ترجمہ کی ہوئی شہ سرخی کی عبارت میں کہا گیا ہے: "ایک خارجی نسل کی حیثیت سے یہودیوں کو ادھیڑ عمر میں کوئی شہری حقوق حاصل نہیں تھے۔ انہیں شہر کے محدود علاقے یعنی یہودی بستی میں رہنا پڑا تھا۔" جگہ اور تاریخ نامعلوم
نازی نسلی عصبیت کے چارٹ۔ جرمنی، 1935 اور 1945 کے درمیان۔
نازی نشان سواسٹیکا سے سجی ہوئی ایک گاڑی بل بورڈز کے سامنے سے گزرہی ہے جن پر ہٹلر کی تصاویر آویزاں ہیں۔ یہ بل بورڈ آسٹریا کے باشندوں کو آسٹریا کے جرمنی میں انضمام سے متعلق ہونے والے ریفرینڈم میں "جا" (یعنی ہاں) کہنے کی ترغیب دے رہے ہيں۔ ویانا، آسٹریا، 1938۔
نازی وزیر برائے پروپیگینڈا جوزف گیبیلز صحافت اور فنون سے متعلق معاونین سے خطاب کررہا ہے۔ برلن، جرمنی، نومبر، 1936۔
نازی پارٹی کی کانگریس کے دوران ریخ لیبر سروس بٹالینیں ہٹلر کے سامنے پریڈ کررہی ہیں۔ نیورمبرگ، جرمنی، 8 ستمبر 1937 ۔
نازی پراپیگنڈا فوٹو جس میں ایک "آرین" اور ایک سیاہ فام عورت کے درمیان دوستی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تصویر کا عنوان ہے: "نتیجہ! نسلی فخر کا نقصان۔" جرمنی، جنگ سے پہلے۔
نازی پراپیگنڈا پوسٹر جس میں جرمنوں کو مشرقی یورپ کے "گھٹیہ انسانوں" کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔
نازی پراپیگنڈا پوسٹر جو "ریسنشینڈے" [نسلی آلودگی] پر "دیئر سٹوئرمر" کے خصوصی ایڈیشن کی تشہیر کرتے ہوئے۔
نازی پروپیگنڈے نے اکثر یہودیوں کو جنگ کی ترغیب دینے کی سازش کرتے پیش کیا۔ یہاں ایک عمومی یہودی پس منظر میں اتحادی قوتوں کے غلبے کی سازش کر رہا ہے جس کی نمائندگی برطانوی، امریکی اور سوویت جھنڈوں سے کی گئی ہے۔ وضاحت میں لکھا گیا ہے کہ، "دشمن قوتوں کے پیچھے: یہودی۔" سِرکا 1942۔
نازی پولیس ویانا سے رومانی (خانہ بدوش) خاندانوں کو پولینڈ میں جلا وطن کرنے کیلئے جمع کررہے ہیں۔ آسٹریا، ستمبر سے دسمبر 1939ء۔
نازیوں نے اولمپک کھیلوں کی تیاری پر خطیر رقم خرچ کی۔ یہاں جرمن حکام ایک سکیل کے ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے اولمپک گاؤں کی وسعت دکھا رہے ہیں۔ برلن، جرمنی، جولائی 1936 ۔
نازیوں نے اپنے نسلی افکار واقدار کو پھیلانے کی غرض کیلئے عوامی ڈسپلے (اشتہارات) استعمال کئے۔ اس چارٹ کا عنوان "نشونما کی حیاتیات " ہے اور اس پر "نارڈک نسل کے افراد کی نمو کے مراحل" کا لیبل لگایا گيا ہے۔
نازیوں نے پولش حامیوں کو پھانسی دے دی۔ روونو، پولینڈ، 1942۔
نازیوں کے ماہانہ پرچے نیوس وولک کی ترویج وا شاعت کرنےوالا پوسٹر۔ صرف یہودیوں کا گروپ ہی ایسا نہیں تھا جنہیں "قومی برادری" کے تصور سے خارج کیا گیا تھا۔ نازی حکومت نے عقلی اور جسمانی معذوری کے حامل لوگوں کو بھی خارج کر دیا۔ نازیوں کے ماہانہ پرچے نیوس وولک کی ترویج واشاعت کرنےوالے اس…
نالیبوکی جنگل میں بیئلسکی بھائیوں کے یہودی حامیوں کے گروپ کے ایک بانی اسائل بیئلسکی کا پورٹریٹ۔ وہ 1944 میں سوویت محاذ پر ہلاک کر دئے گئے۔ نوووگروڈوک، پولینڈ، 1941 سے قبل۔
نوجوانوں کی صیہونی تنظیم ھا شومر ھا سائیرھیکشارا کے بانی ارکان کی اجتماعی تصویر۔ کالیسز، پولنیڈ، یکم مئی، 1935۔
نووو گروڈوک کے قریب نالی بوکی جنگل میں یہودی حامی۔ پولنڈ، 1942 یا 1943۔
نوووگروڈیک کے سابق بیئلسکی حامیوں کا گروپ فوٹو جو بے دخل افراد کے فوہرنوالڈ کیمپ میں لیا گیا۔ جرمنی، 3 اپریل، 1948 ۔
نیدرلینڈ کے شہر یڈ واشم میں یہودی بچوں کو چھپانے پر کالوینسٹ منسٹر جیرارڈس پونٹیر اور اُن کی بیگم ڈورا وارٹیما کو تعظیم دی گئی۔ پونٹیر اور وارٹیما کو "قوموں کے درمیان راست باز" کا اعزاز عطا کیا گیا۔ یروشلم، اسرائیل، 1968 ۔
پریذیڈنٹ ھارڈی نامی جہاز پر سوار بچے نیو یارک کی بندرگاہ کے قریب پہنچتے ہوئے مجسمہ آزادی کا نظارہ کر رہے ہیں۔ یہ بچے گلبرٹ اور ایلینور کروس کی طرف سے امریکہ لائے گئے۔ نیو یارک، ریاستہائے متحدہ امریکہ، جون 1939
نیو یارک ہیرلڈ رپورٹر ہرمین برنسٹائن نے پروٹوکولز کو "تماتر یہودی لوگوں کو بدنام کرنے کی خاطر ایک طالمانہ اور بدترین جھوٹ قرار دیا۔" یہ 1921 میں نیو یارک میں شائع ہوا اور پھر 1928 میں اس کی دوبارہ اشاعت ہوئی۔
نیواین گمے حراستی کیمپ میں تپ دق سے متعلق طبی تجربے کا شکار ایک سوویت جنگی قیدی۔ جرمنی، 1944 کے اواخر میں۔
نیورمبرگ مقدموں کی سرکاری زبانیں انگریزی، فرانسیسی ، روسی اور جرمن تھیں۔ ترجمہ کرنے والے مقدمے کی کارروائی کا بیک وقت ترجمہ فراہم کرتے تھے۔ یہاں وہ مقدمے کے دوران شرکاء کیلئے سوئچ بورڈ کے ذریعے ترجمہ فراہم کر رہے ہیں۔ نیورمبرگ، جرمنی، نومبر 1945۔
نیورمبرگ مں جنگی مجرموں کے خلاف بین الاقوامی فوجی عدالت کے مقدمے کے دوران مدعا علیہ استغاثہ کی جانب سے دستاویزات پیش کئے جانے والی کاروائی سن رہے ہیں۔ 22 نومبر 1945
نیورمبرگ میں جنگی مجرموں کے خلاف بین الاقوامی فوجی عدالت کے مقدمے کے دوران مدعا علیہان کا منظر۔ نومبر 1945
نیورمبرگ میں دوبارہ تشکیل کردہ عدالتی کمرہ۔ 15-20 نومبر 1945۔
نیورمبرگ میں دی پیلس آف جسٹس، جہاں جنگی مجرموں کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں مقدمے کی سماعت منعقد ہوئی۔ چار مقدمہ چلانے والے ممالک (فرانس، امریکہ، برطانیہ اور سوویت یونین) کے پرچم دروازے کے اوپر لٹکے ہوئے ہیں۔
نیورمبرگ میں نازی پارٹی کی ریلی میں لوگوں کے ہجوم۔ نیورمبرگ، جرمنی، 1935
نیورمبرگ کے عدالتی محل میں میموگراف روم یعنی دستاویزات کی نقول تیار کرنے کے کمرے کا ایک منظر، 1948۔ نیورمبرگ مقدموں کے دوران دستاویزات کی نقول تیار کرنا عملی طور پر ایک بہت بڑا چیلنج تھا جو اکثر چار زبانوں میں تیار کی جاتی تھیں۔
نیورمبرگ کے عدالتی محل کا ہوائی منظر جہاں بین الاقوامی جنگی عدالت نے 22 نامور جرمن افسروں کے جنگی جرائم کے خلاف مقدمہ چلایا۔ نیورمبرگ، نومبر، 1945
نیورمبرگ کے مقدمے کے دوران امریکی گاڈز نے عدالتی محل سے منسلک قید خانے میں بڑے نازی جنگی مجرموں پر سخت نگرانی رکھی۔ نیورمبرگ، جرمنی، نومبر 1945
نیورمبرگ کے نسلی قوانین کے نمونے (ریخ شہری قانون اور جرمن خون اور وقار کے تحفظ کیلئے قانون)۔ جرمنی، 15 ستمبر، 1935 ۔
وارسا پر جرمن محاصرے کے دوران آدمی، عورتیں اور بچے دفاعی خندقیں کھود رہے ہیں۔ پولینڈ، ستمبر 1939 ۔
وارسا کی یہودی بستی کے گرد یہودی افراد ایک دیوار کی تعمیر پر کام کررہے ہیں۔ اکتوبر 1940 میں جرمنوں نے یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان کیا اور نومبر 1940 میں یہودی بستی کو باقی وارسا سے الگ کردیا گيا۔
وارسا کی یہودی بستی کے یہودیوں کو جلاوطنی کے دوران یہودی بستی سے مارچ کرتے ہوئے لیجایا جا رہا ہے۔ وارسا پولینڈ، 1942-1943۔
وارسا کے قریب واقع وسزکاؤ کے جنگل میں تین یہودی حامی۔ پولنڈ، 1943 اور 1944 کے درمیان
وارسا کے یہودی کوارٹرز میں نیلیوکی اسٹریٹ پر ایک کاروباری علاقہ۔ وارسا، پولینڈ، 1938 ۔
وارسا یہودی بستی سے یہودیوں کی جلاوطنیاں۔ وارسا پولینڈ، 1943
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.