تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
سوڈی تینلینڈ پر جرمنی کے قبضے کے بعد سوڈی ٹینلینڈ سے پناہ گزیں پراگ پہنچ رہے ہیں۔ پراگ، چیکوسلواکیہ، اکتوبر 1938۔
سوڈیٹین لینڈ میں مارچ کرنے والے جرمن فوجی ایک سابقہ چیک سرحدی چوکی پر رکے ہوئے ہيں۔ نازی نشانوں یعنی سواسٹیکا کے درمیان لکھا ہوا ہے: "ایک قوم، ایک ریش، ایک صدر۔" گروٹاؤ، چکوسلواکیا، اکتوبر 2 یا 3, 1938.
سویت یونین کے حامی لوگ جو پولش پیپلز آرمی (اے ایل) کا حصہ تھے، جرمن مقبوضہ پولینڈ میں جنرل "رولا" زیمئرسکی (کھڑے ہوئے، بائیں طرف سے تیسرے) کے دورے کے دوران۔ پارکزیو جنگل (لوبلن کے قریب)، پولینڈ 1943
سٹیفینیا پوڈگورسکا (دائیں) کی اپنی چھوٹی بہن ہیلینا (بائیں) کے ساتھ ایک تصویر، اُنہوں نے جرمن مقبوضہ پولنڈ میں یہودیوں کو بچانے میں تعاون کیا۔ اُنہوں نے پرزیمسل گھیٹو میں یہودیوں کو خوراک فراہم کی۔ 1943 میں جرمنوں کی طرف سے گھیٹو کو تباہ کر دینے کے بعد اُنہوں نے 13 یہودیوں کو اپنے ایٹک…
سگھیٹ مارمیٹی یہودی بستی کے علاقے میں ایک ویران سڑک۔ یہ تصویر یہودی بستی کی آبادی کے انخلاء کے بعد اتاری گئی تھی۔ سگھیٹ مارمیٹی، ہنگری، مئی 1944۔
سیخ سین ھاؤسن حراستی کیمپ میں باوردی قیدی تکونی بیج پہنے نازی گارڈز کی نگرانی میں جمع ہو رہے ہیں۔ سیخ سین ھاؤسن، جرمنی، 1938۔
ایس ایس نے سیخسین ھاؤسن حراستی کیمپ برلن کے علاقے میں کلیدی حراستی کیمپ کے طور پر قائم کیا۔ سیخسین ھاؤسن کیمپ برلن کے شمال میں اورینئن برگ کے قریب 12 جولائی، 1936 کو قائم کیا گیا۔
سیزیجڈ یہودی بستی کے یہودی رہائشی جلاوچنی کے لئے جمع ہیں۔ سیگیڈ، ہنگری، جون 1944ء۔
سیسک میں کچھ بچے زمین پر بیٹھے ہیں اور کچھ زمین پر ہی سو رہے ہیں۔ یہ بچوں کیلئے استاسا (کروشئن فاشسٹ) حراستی کیمپ ہے۔ یوگوسلاویہ، دوسری جنگ عظیم کے دوران۔
سیمی وورٹمین۔ گلاسوگ ایک ۹ ماہ کی یہودی بچی لئینٹجے کے ساتھ جسے اُنہوں نے چھپا لیا تھا۔ وورٹمین۔ گلاسوگ اُس نیٹ ورک میں بہت فعال تھیں جس نے یہودی بچوں کیلئے فاسٹر ھوم، چھپنے کی جگہیں اور جعلی شناختی دستاویزات فراہم کیں۔ بعد میں اُنہیں "قوموں میں راست باز" کا خطاب دیا گیا۔ ایمسٹرڈیم،…
یہ تصویر اس سینٹ لوئس جہاز کی عکاسی کررہی ہے جو جرمنی سے یہودی پناہ گزینوں کو لیکر کیوبا کے بعد اینٹورپ کی بندرگاہ پر پہنچا تھا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے اس کو لنگر ڈالنے سے منع کردیا تھا۔ بیلجیم، 17 جون، سن 1939۔
سینٹ لوئس میں سوار مسافر۔ نازی جرمنی کے ان پناہ گزینوں کو کیوبا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے پناہ دینے سے انکار کرنے کے بعد ان کو مجبوراً یورپ لوٹنا پڑنا۔ مئی یا جون سن 1939۔
سینٹ لوئس، جسے جرمن یہودی پناہ گزینوں کو لے کر کیوبا اور امریکہ میں داخلے سے انکار کر دیا گیا تھا، انٹورپ پہنچتا ہے۔ بیلجیئم کی پولیس مسافروں کے رشتہ داروں کو جہاز میں سوار ہونے سے روکنے کے لئے گینگ وے کی حفاظت کرتی ہے۔ بیلجیم، 17 جون، سن 1939۔
"سینٹ لوئیس" نامی بحری جہاز پر سوار پناہ گزین اس اطلاع کا انتظار کر رہے ہیں کہ کیا کوبا اُنہیں داخل ہونے کی اجازت کی اجازت دے گا یا نہیں۔کیوبا میں ہوانا کے ساحل پر، 3 جون 1939
شائزوفرینیا یعنی فکری تضاد کی نفسیاتی بیماری کی متنازعہ تشخیص کے ساتھ دوکان پر کام کرنے والی گرڈا ڈی جس کی تولیدی صلاحیت ختم کر دی گئی۔ بعد میں اُسے نازی حکام نے تولیدی صلاحیت ختم ہونے کی بنا پر شادی کرنے سے منع کر دیا۔ جگہ اور تاریخ نا معلوم۔
شمالی بویریا میں ایک قصبے کے باہر یہ سائن خبردار کر رہا ہے "ھرسبرک کا شہر۔ یہ ھرسبرک کا پیارا شہر، کرہ ارض پر یہ شاندار جگہ صرف جرمنوں کیلئے بنائی گئی تھی، یہودیوں کیلئے نہیں۔ لہذا یہودیوں کو یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے۔" ھرسبرک، جرمنی، 4 مئی 1935 ۔
شمرکے ککزرجنسکی, ولنا کے علاقے کے ایک یہودی حامی 1944-1945.
شنگھائی میں یہودی پناہ گزیں ایسے رشتہ داروں اور دوستوں کے نام تلاش کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر جنگ کے بعد زندہ بچ گئے ہوں۔ وطن واپسی کے منتظر بے دخل ہونے والے یہ لوگ اقوام متحدہ کے امدادی اور آبادکاری کے شعبے کی دیکھ بھال میں تھے۔ چین 1946۔
آشوٹز کے مرکزی کیمپ میں اجتماعی قتل کے لیے گیس چیمبر کی جنگ کے بعد کی تصویر۔ پولینڈ، ca. 1947.گست 1940 کے وسط میں، آشوٹز کے حراستی کیمپ کے حکام نے ایک مردہ خانے سے متصل ایک قبرستان کو شروع کیا۔ یہ عمارت آشوٹز کے مرکزی کیمپ کی حدود سے بالکل باہر واقع تھی۔ ستمبر 1941 میں، مردہ خانے کو اجتماعی…
صبح سویرے ڈاخاؤ حراستی کیمپ کا منظر۔ خار دار تار کے پیچھے قیدیوں کے دستے نظر آرہے ہیں۔ ڈاخاؤ، جرمنی، 24 مئی 1933۔
عجائب گھر میں رکھا ہوا یہ نمونہ یہ وضاحت کرتا ہے کہ نازیوں نے یہودیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے "پروٹوکولز" کو استعمال کیا۔
عوامی طور پر رسوا کرنا: "میں نسلی حرمت کو داغدار کرنے والا ہوں۔" اس تصویر میں ایک جوان آدمی کو عوامی طور پر رسوا کرنے کیلئے گلیوں میں گھمایا جارہا ہے جس کے ایک یہودی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ جرمن پولیس افسر کے ساتھ چلتے ہوئے اس شخص نے ایک علامت پہن رکھی ہے جس کی سرخی ہے، "میں…
ایک عِلم اصلاح نوع انسانی کا پوسٹر بعنوان "خون اور جرمن عزت کے تحفظ کیلئے نیورمبرگ کا قانون۔" یہ تصویر وسطی جرمنی کے بارڈر کا ایک انداز میں مرتب کردہ نقشہ ہے جس کے تحت آریان اور غیر آریان افراد کے مابین شادی کی ممانعت کی حد اور جرمن خون کے تحفظ کے لئے قانون کے متن کو نافذ العمل کیا…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.