تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
قصبے نمیرنگ کے شہری امریکی فوجی حکام کے احکام پر بوخن والڈ حراستی کیمپ سے موت کے مارچ پر بھیجے جانے والے افراد کی قبریں کھود رہے ہیں۔ جرمنی، مئی 1945 ۔
سیمنز فیکٹری میں جبری مشقت پر معمور قیدی۔ آشوٹز کیمپ، پولینڈ، 1940-1944۔
قیدی عورتوں کے بال جو جرمنی بھیجے جانے کیلئے تیار کئے گئے۔ یہ آشوٹز قتل گاہ کی آزادی کے وقت وہاں پائے گئے۔ پولینڈ، 1945۔
قیدی کھانے کے راشن کا انتظار کررہے ۔ تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی، چکوسلواکیا، 1941 اور 1945 کے درمیان۔
قیدی کیمپ میں حاضری دینے کیلئے روما (خانہ بدوشوں) کی حاضری لی جا رہی ہے۔ لیکن باخ، آسٹریا، 1940-1941
قیدیوں کی تضحیک: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) پلے کارڈ تھامے ہوئے ہیں جن پر لکھا ہے "میں طبقاتی امتیاز میں یقین رکھتا ہوں، پارٹی کا افسر/ ایس پی ڈی/ پارٹی کا افسر۔" ڈاخو حراستی کیمپ، جرمنی، 1933 اور 1936 کے درمیان۔
لاسی میں منظم قتل عام سے پچنے والے رومانیہ کے یہودیوں کو پولیس لاسی سے کالاراسی روانہ کرنے کے دوران ٹرین میں زبردستی سوار ہونے پر مجبور کر رہی ہے۔ لاسی، رومانیہ، جون 1941ء کے آخر میں۔
لبنی کے یہودیوں کا اجتماع، آئن سیٹس گروپ کے دستوں کی طرف سے قتل عام سے کچھ ہی پہلے۔ یہ فوٹو بنیادی طور پر رنگین تھی اور جرمن فوجی فوٹوگرافر کی طرف سے کھینچی گئی تصویروں کے سلسلے کا ایک حصہ تھی۔ تصویروں کے اِس ذخیرے کی نقلیں جنگی جرائم کے مقدمات میں شہادت کے طور پر استعمال کی گئیں۔…
لورے اوپن ھائمر کو جاری ہونے والا پاسپورٹ جس پر "جیوڈے" کی نشاندہی کرنے کیلئے حرف "جے" کی مہر لگی ہوئی ہے۔ تمام جرمن یہودی خواتین کے ناموں میں "سارا" کا اضافہ کر دیا گیا۔ ھلڈیشائم، جرمنی، 3 جولائی، 1939 ۔
لوڈز گھیٹو کے یہودیوں کو جلا وطن کر کے چیلمنو قتل گاہ پہنچانے کیلئے مال گاڑیوں میں سوار کرایا جارہا ہے۔ لوڈز، پولینڈ، 1942 اور 1944 کے درمیان۔
لوڈز یہودی بستی کی ایک فیکٹری میں جبری مشقت پر مامور ایک یہودی آدمی اور بچی۔ لوڈز، پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
لوڈز یہودی بستی کی منڈی میں متفرق سامان فروخت کرنے والوں کے درمیان ایک کمسن بچی۔ لوڈز، پولینڈ 1941.
لوگ "نرنبرگر" اخبار کے ایک خاص ایڈیشن کو پڑھنے کیلئے سڑک پر جمع ہیں۔ اِس اخبار میں بین الاقوامی فوجی عدالت کی طرف سے سزائیں سنانے کی خبر دی گئی ہے۔ یکم اکتوبر 1946۔
لوگوں کے ہجوم برلن کے مقام اوپرن پلاٹز میں ایسی کتابوں کو نذر آتش کرنے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں جنہیں وہ "غیر جرمن" گردانتے تھے۔ برلن، جرمنی، 10 مئی، 1933۔
لی چیم بون کا منظر جہاں گاؤں کی پروٹیسٹنٹ آبادی کی اکثریت نے یہودیوں کو نازیوں سے چھپایا تھا۔ لی چیم بون - سر - لگنان، فرانس، تاریخ نامعلوم۔
لی چیمبون کے ایک پنشن کا پوسٹ کارڈ جسے نازیوں سے چھپائے جانے والے بچوں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ لی - چیمبون - سر - لگنون، فرانس، تاریخ نامعلوم۔
لی چیمبون۔ سر۔ لگنان گاؤں کی پروٹسٹنٹ آبادی نے یہودی بچوں کو پناہ فراہم کی۔ فرانس، 1941 اور 1944 کے درمیان۔
لی ۔ چیمبون ۔ سر ۔ لگنون کے گاؤں کی پروٹسٹنٹ آبادی نے یہودی بچوں کو پناہ دی۔ فرانس، 1941۔
لیفٹننٹ جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) ایرون رومیل نے شمالی افریقہ کی مہم کے دوران جرمن فوجوں کی کمان کی۔ لیبیا، 1941 ۔
مئی 1940 میں مغربی جنگی مہم کے دوران جرمن بمباری کے بعد روٹرڈيم کا ایک منظر۔ روٹرڈیم، نیدرلینڈز، مئی 1940
ماؤتھ ہاؤسن کیمپ سے زندہ بچنے والے افراد کیمپ کے دورازے سے داخل ہونے والے امریکی فوجیوں کے لئے نعرے رہے ہیں۔ کیمپ کی آزادی کے کئی دنوں بعد یہ تصویر اتاری گئی۔ ماؤتھ ہاؤسن، آسٹریا، 9 مئی 1945۔
مارزاہن، نازیوں کی تیسری سلطنت میں روما (خانہ بدوشوں) کا پہلا عسکری نظر بندی کیمپ۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔
روس میں پیدا ہونے والے یہودی فن کار مارک شیگل اپنی بیٹی ایڈا کے ساتھ۔ نازیوں نے اُن کے کام کو "فرسودہ" قرار دیا تھا۔ فرانس کے زوال کے بعد شیگل فرانس سے بھاگ کر 1942 میں امریکا چلے آئے۔
مارچ 1941 میں پولینڈ میں چھپا ایک یہود مخالف پوسٹر، اس کی سرخی ہے، "یہودی جوں کی طرح ہیں؛ وہ ٹائفس کا مرض پیدا کرتے ہیں۔" جرمنوں کے ذریعہ شائع کردہ اس پوسٹر کا مقصد عیسائی جماعتوں میں یہودیوں کا خوف پیدا کرنا تھا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.