تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
بڈاپیسٹ میں جوزسیفواروسی ٹرین اسٹیشن سے یہودیوں کی جلاوطنی۔ ہنگری، نومبر 1944۔
بڑھئی کی ایک دوکان میں جبری مشقت پر معمور بچے۔ کوونو گھیٹو، لیتھوانیا، 1941 اور 1944 کے درمیان۔
بیئلسکی حامی گروپ کے ایک بانی رکن ایلگزانڈر بیئلسکی کا جنگ کے بعد ایک پورٹریٹ۔ 1945-1948 ۔
بیالسٹاک گھیٹو کی زیر زمین تنظیم کے منتظمین میں سے ایک اور بیالسٹاک گھیٹو کی بغاوت میں شریک ایک شخص ھیکا گروزمین۔ پولینڈ، 1945۔
بیلاروس کے ناروچ جنگل میں یہودی حامی جماعت کے اراکین جن میں گانے اور ناچنے والا ایک گروپ بھی شامل تھا۔مسلح مزاحمت کے علاوہ یہودی مزاحمتی گروپ نے روحانی مزاحمت پر بھی زور دیا۔ یہ روایات اور ثقافت کو تحفظ دینے کی ایک کوشش تھی۔ سوویت یونین، 1943۔
"سینٹ لوئیس" جہاز کو کیوبا سے یورپ لوٹنے پر مجبور کئے جانے کے بعد بیلجیم کے سرکاری اہلکار جہاز کے عرشے پر۔ بیلجیم نے کچھ مسافروں کو بیلجیم میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔ اینٹ ورپ، بیلجیم، جون 1939
بیلزیک کی قتل گاہ میں قیدیوں کے ایک دستے کی آمد۔ بیلزیک، پولینڈ 1942.
بین الاقوامی ریڈ کراس کا پوسٹر جس میں چاڈ کے پناہ گزیں کیمپوں میں بچوں کی تصویروں کو دکھایا گیا ہے۔ عنوان ہے " ہمارے گھر والوں کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں"۔ چاڈ، 2005۔
بین الاقوامی فوجی عدالت ایک ایسی عدالت تھی جو فاتح اتحادی حکومتوں نے قائم کی تھی۔ یہاں ججوں کے بینچ کے پیچھے روسی، برطانوی، امریکی اور فرانسیسی جھنڈے لٹکے ہوئے ہیں۔
سیاسی کارٹونسٹ سیپلا (جوزف پلانک) کی جانب سے تیار کردہ نازی پروپیگنڈے کا کارٹون۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی ہے [غالباً دوسری جنگ عظیم کے دوران]۔ 1920 کی دہائی کے آغاز میں، نازی پروپیگنڈہ کرنے والوں نے سام دشمنی کی جھوٹی کہانی کو فروغ دیا کہ یہودی دنیا پر قبضہ کرنے کے لئے ایک بڑی سازش میں…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.