تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں 21 اپریل 1945 کو منعقد ہونے والے آپرا کے لئے اسٹینڈنگ روم کا ٹکٹ۔
تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں رہنے کے کوارٹر۔ تھیریسئن شٹٹ، چکوسلواکیا، 1941 اور 1945 کے درمیان۔
تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں عورتوں کے کیمپ میں عورتیں بیرکوں کی زمین پر پتلے گدے پر لیٹی ہوئی ہيں۔ چکوسلواکیا، 1941 اور 1945 کے درمیان۔
تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں عورتیں باہر کھانا پکارہی ہیں۔ تھیریسئن شٹٹ، چکوسلواکیا، 1941 اور 1945 کے درمیان۔
تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں کھانے کی تیاری۔ تھیریسئن شٹٹ، چکوسلواکیا، 1941 اور 1945 کے درمیان۔
تھیریسئن شٹٹ کی یہودی میں حال ہی میں پہنچنے والے ڈچ یہودی۔ چکوسلواکیا، فروری 1944
تھیریسین شٹٹ کی یہودی بستی میں ایک یہودی پولیس مین کی تصویرجسے بین الاقوامی ریڈکراس کے دورے کے دوران لیا گیا تھا۔ ایس ایس نے لوگوں کو گمراہ کر کے یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ یہودی بستیاں یہودیوں کے زیر انتظام علاقے ہیں۔ چیکو سلواکیہ، 23 جون 1944۔
تین یہودی تاجروں کو لیپزگ میں لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی سڑک پر ان کتبوں کے ساتھ مارچ کرنے پر مجبور کیا گیا جن پر لکھا تھا "یہودیوں سے خریدوفروخت مت کرو۔ جرمنوں سے ہی خریدوفروخت کیا کرو!" لیپزگ، جرمنی، 1935
جان ڈیمجنجوک کے مقدمے کے دوران اخباری نمائیندے۔ یروشلم، اسرائیل، 18 مارچ، 1987 ۔
سن 1930-1939 وارسا میں موجود کورجیک کے یتیم خانے میں جانوس کورزاک (بیچ میں) اور سبینہ لیزروویکز (دائیں طرف) بچوں اور نوعمر عملے کے ساتھ۔ حالانکہ جب 1942 میں ٹریبلنکا میں انہیں قتل کرنے کے لیے جلاوطن کر دیا گیا تھا، کورجیک اور ان کا عملہ اپنے بچوں کے ساتھ ہی رہے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.