تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
جنرل گورنمنٹ میں یہودیوں کے اسٹوپکی جبری مشقت کے کیمپ میں قیدی۔ اسٹوپکی، پولینڈ، 1941-1942
جنگ سے پہلے اُتاری گئی الا گارٹنر کی تصویر۔ الا گارٹنر کو بعد میں آشوٹز کیمپ میں قید کردیا گيا تھا۔ اُنہوں نے کیمپ کی مزاحمتی تحریک میں شرکت کی تھی اور بارود کو کیمپ کے اندر اسمگل کرنے کے سلسلے میں اُن کے کردار کی وجہ سے اُنہیں پھانسی دے دی گئی۔ اِس بارود کے ساتھ آشوٹز میں لاشوں کی…
جنگ سے پہلے ایک مجمع میں دو جرمنی یہودی خاندان۔ ان میں سے صرف دو افراد ہالوکاسٹ سے بچ سکے۔ جرمنی 1928۔
جنگ کے بعد، ہالوکاسٹ کے نتیجے میں ہزاروں یہودی بچے یورپ بھر کے یتیم خانوں میں پہنچ گئے۔ بیلجیم کے شہر ایٹربیک کے اس بچوں کے مرکز میں چھوٹے بچے چھپے رہنے کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے والدین کو جلاوطن کرکے آشوٹز بھیج دیا گیا۔
جنگی جرائم کے چیف کونسل امریکی بریگیڈیر جنرل ٹیل فورڈ ٹیلر استغاثہ کا ابتدائی بیان پڑھتے ہوئے وزارتوں کے مقدمے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے ہٹلر کے وزراء پر "انسانیت کے خلاف جرائم" کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا۔ نیورمبرگ، جرمنی، 6 جنوری 1948۔
جنگی پناہ گزینوں کے بورڈ کے تیسرے اجلاس کے موقع پر سیکٹری آف اسٹیٹ کورڈل ہل کے دفتر میں اُتاری گئی تصویر۔ بائیں جانب سیکرٹری ہل، وسط میں خزانے کے سیکٹری ہینری مورگینتھاؤ جونئیر اور دائیں جانب جنگ کے سیکٹری ہینری ایل سٹمسن ہیں۔ واشنگٹن ڈی۔ سی، امریکہ، 21 مارچ 1944۔
جین کارسکی اور جنرل کولن پاؤل یو ایس ہولوکاسٹ میموریل میوزیم کی افتتاحی تقریب کے دوران ملے۔ واشنگٹن، ڈی سی، 22 اپریل 1993۔
جین کارسکی پولینڈ کی جلا وطن حکومت کیلئے ایک انڈرگراؤنڈ کوریئر تھے جنہوں نے مغرب کو یہودیوں پر پولینڈ میں ہونے والے نازی ظلم و ستم کے بارے میں موسم خزاں سن 1942 میں آگاہ کیا۔ واشنگٹن، ڈی سی، ریاستہائے متحدہ امریکہ، 1943۔
جین کارسکی (کھڑے ہوئے) پولینڈ کی جلا وطن حکومت کے لیے ایک انڈرگراؤنڈ کوریئر کا کام کرتے تھے۔ انہوں نے 1942 کے موسم خزاں میں پولینڈ میں یہودیوں کے خلاف نازیوں کے ظلم کے بارے میں مغرب کو آگاہ کیا۔ یہ تصویر سن 1944 میں ریاستہائے متحدہ امریکہ واشنگٹن، ڈی سی میں ان کے دفتر کے اندر کی ہے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.