تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
حاجی امین الحسینی بوسنیا کے ایک سرکاری دورے کے دوران جرمن ایس ایس اور ویفن ایس ایس بوسنیائی ارکان کے ہمراہ، 1943۔
حراستی کیمپ میں زندہ بچ جانے والی ایک قیدی جیڈویگا زیڈو نیورمبرگ عدالت میں اپنی نشان زدہ ٹانگ دکھا رہی ہیں جبکہ ایک ماہر طبی گواہ ریوین بروک حراستی کیمپ میں اُن پر 22 نومبر 1942 کو کئے گئے طبی تجربات کی نوعیت بتا رہا ہے۔ ان طبی تجربات میں انتہائی مہلک بیکٹیریا کے ٹیکے بھی شامل تھے۔ یہ…
حراستی کیمپ کے قیدیوں پر طبی تجربات کرنے پر جن نازی ڈاکٹروں پر مقدمہ چلایا گیا، اُن میں سے ایک وکٹر بریک۔ نیورمبرگ، جرمنی، اگست 1947 ۔
حنا زینز، بوڈاپسٹ میں اپنے گھر کے باغ میں فلسطین جا کر امدادی مشن کے لئے چھاتا بردار کارکن بننے سے پہلے۔ بڈاپسٹ، ہنگری، 1939 سے پہلے۔
خار دار تاروں کی باڑ کا منظر جو کراکاؤ کی یہودی بستی کے ایک حصے کو شہر کے باقی حصوں سے الگ کرتی تھی۔ کراکاؤ، پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
خاردار تاروں کی باڑوں کے اندر سے فلوسین برگ حراستی کیمپ میں قیدیوں کی بیرکوں کا منظر۔ فلوسین برگ، جرمنی، 1942 ۔
دشمن سے تعاون کرنے والی نارویجین حکومت کا رہنماہ وڈکون کوئسلنگ اوسلو میں ایک تقریب کے دوران سلامی کا جواب دے رہا ہے۔ ناروے، اپریل 1940ء کے بعد۔
دو یہودی لڑکیاں (کزنز مارگوٹ اور لوٹے کیسل) بریسلاؤ، جرمنی میں اپنے اسکول کے پہلے دن کیلئے تیار ہیں۔ 1937۔ جرمنی میں تمام بچوں کے لئے اسکول کے پہلے دن کو منانے کیلئے روایتی طور پر کونز کو تحائف کے ساتھ بھرا جاتا ہے۔ مارگوٹ کے والد ساؤل، ٹیٹز ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں کام کرتے تھے جنہیں…
دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی حکومت نے یروشلم کے مفتی اعظم الحاج امین الحسینی، جو ایک عرب نژاد اور مشہور مسلم مذہبی رہنما تھے، کو برطانیہ مخالف اور یہودی مخالف نشریات کرنے کیلئے مالی امداد فراہم کی تاکہ جرمنی اور محوری ممالک کیلئے بلقان اور مشرق وسطی کے مسلمانوں کی حمایت حاصل کی جا…
دوسری جنگ عظیم کے شروع ہونے کے چار روز بعد سیکٹری آف اسٹیٹ کورڈل ہل نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ واشنگٹن ڈی۔ سی میں غیرجانبدای قانون پر دستخط کئے (سب سے پہلے صدر فرینکلن ڈی۔ روزویلٹ نے دستخط کئے)، ریاستہائے متحدہ امریکہ، 5 ستمبر، 1939۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.