تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ویانا کے راہگیر ایک ریستوران کی کھڑکی پر لگے ایک بڑے نازی سائن کو دیکھ رہے ہیں جس میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ کاروبار نازی پارٹی کی ایک تنظیم چلا رہی ہے اور یہ کہ یہاں یہودیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ ویانا، آسٹریا، مارچ- اپریل 1938۔
يہودی بچے جنہيں ڈینیل ٹراکمے (عینک میں، پیچے، درمیان میں) کے زیر ہدایت بچوں کے ایک ہوم مائیسن دیس روچز میں پناہ دی گئی۔ لی چیمبون - سر - لگنان، فرانس, 1941 اور1943 کے درمیان
يہودی قیدیوں کی ایک سواری برف سے گزرتے ہوئے بوشووٹز کے اسٹیشن سے تھیریسئن شٹٹ جارہی ہے۔ چکوسلواکیا، 1942
آشوٹز کیمپ کی آزادی کے وقت اس کیمپ کی بیرکوں اور خاردار باڑ کے ایک حصے کا منظر۔ آشوٹز، پولنڈ، جنوری 1945۔
ٹریبلنکا بغاوت میں شامل تین افراد جو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور یوں جنگ میں بچ گئے۔ وارسا، پولینڈ 1945۔
ٹریبلنکا کیمپ کیلئے جلاوطنی کے دوران سیڈلیس کی یہودی بستی میں یہودیوں کو جمع کرکے ریل وے اسٹیشن کی طرف جبراً مارچ کروایا جا رہا ہے۔ سیڈلیس، پولینڈ، 21-24 اگست، 1942۔
پانی کے ایک ٹاور سے اتاری گئی گرس کیمپ کی تصویر۔ گرس، فرانس، 1941
پتھر توڑنے کی مشین پر کام سے لوٹتے ہوئے جبری مزدور پتھر اُٹھا کر چھ میل سے زیادہ فاصلے پر بوخن والڈ حراستی کیمپ لاتے تھے۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.