تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ھیفہ بندرگاہ پر لنگرانداز عالیہ بیٹ ("غیرقانونی" امیگریشن) کے بحری جہاز "ھوزیہ ویج ووڈ" کی ریل پر پناہ گزینوں کا ہجوم۔ برطانوی فوجیوں نے مسافروں کو ایٹلٹ حراستی مرکز میں پہنچایا۔ فلسطین، 27 جون 1946۔
ہارتھائم کاسل، ایک رحمدلانہ موت دینے کا مرکز جہاں ذھنی اور جسمانی معذور لوگوں کو گیسوں اور مہلک ٹیکوں سے مارا گيا تھا۔ ہارتھائم، آسٹریا، تاریخ نامعلوم۔
ہرمائن اورسی نے اپنے گھر میں کئی یہودیوں کو پناہ دی اور دوسروں کو لی چیمبون۔ سر۔ لگنون کی پناہ گاہ میں پہنچنے میں مد د فراہم کی۔ یاد واشیم نے اُنہیں "قوموں کے درمیان ایک راست باز" قرار دیا۔ مارسیلی، فرانس، 1940
ہلڈےاور گیرٹ ورڈونر کی شادی کی تصویر چار برائیڈ میڈز سمیت۔ ان برائيڈ میڈز میں جیٹی فونٹیجن (انتہائی بائيں جانب)، لیٹی سٹیبے (دائيں سے دوسرے نمبر پر)، میئپجے سلولیزر (دائیں) اور فینی شوئن فیلڈ (پیچھے کی جانب کھڑی ہیں) بلجیم، 1933 اور 1937 کے درمیان۔
ہمسایہ ملک سوڈان کے دارفور علاقے سے آنے والے پناہ گزینوں کیلئے مشرقی چاڈ میں قائم ایک کیمپ میں امدادی اشیاء۔ میوزیم کی ضمیر سے متعلق کمیٹی کے اسٹاف ڈائریکٹر جیری فاؤلرنے مئی 2004 میں وہاں کا دورہ کیا تاکہ پناہ گزینوں سے اُن پر ہونے والے قتل عام سے متعلق تشدد اور پھر اُنہیں صحرا کی جانب…
ہنگری سے یہودیوں کو لیکر آشوٹز۔ برکیناؤ پہنچنے والی ایک گاڑی۔ پولینڈ، مئی 1944۔
ہنگری کی حکومت کی طرف سے قائم کئے جانے والے ایک جبری مشقت کے کیمپ کے پتھر توڑنے کے کارخانے میں جبری مشقت پر معمور یہودی مزدور۔ ٹوکج، ہنگری، 1940۔
ہنگری کے ایک یہودی خاندان کے ارکان کی تصویریں۔ اُنہیں جلاوطن کرکے آشوٹز کیمپ پہنچایا گیا جہاں اُنہیں یہ تصویر لئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد ہلاک کر دیا گیا۔ کاپووار، ہنگری، 8 جون، 1944۔
ہنگری کے یہودی گیس چیمبروں کی طرف جاتے ہوئے۔ آشوٹز ۔ برکیناؤ، پولینڈ، مئی 1944۔
ہنگری کے یہودیوں کی جلاوطنی۔ کوسزیگ، ہنگری، مئی 1944ء۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.