تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
آزادی کے فوری بعد آشوٹز کیمپ کے زندہ بچ جانے والے بچے بیرکوں سے باہر آرہے ہیں۔ پولینڈ، 27 جنوری 1945 کے بعد۔
آشوٹز کے مرکزی کیمپ میں اجتماعی قتل کے لیے گیس چیمبر کی جنگ کے بعد کی تصویر۔ پولینڈ، ca. 1947. گست 1940 کے وسط میں، آشوٹز کے حراستی کیمپ کے حکام نے ایک مردہ خانے سے متصل ایک قبرستان کو شروع کیا۔ یہ عمارت آشوٹز کے مرکزی کیمپ کی حدود سے بالکل باہر واقع تھی۔ ستمبر 1941 میں، مردہ خانے کو اجتماعی…
آزادی کے فوری بعد برف کی چادر میں ڈھکے آشوٹز برکناؤ کیمپ کا ایک منظر۔ آشوٹز، پولینڈ، جنوری 1945۔
آزادی کے فوری بعد بوخن والڈ کے بچوں کے "بلاک نمبر 66" سے زندہ بچ جانے والے لوگ۔ یہ بچوں کیلئے مخصوص بیرکیں تھیں۔ جرمنی، 11 اپریل 1945۔
"آسٹربائٹر" (مشرقی علاقوں سے لائے جانے والے کارکن) زیادہ تر مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والی ایسی عورتیں تھیں جنہیں جبری مشقت کیلئے جرمنی لایا گیا۔ وہ "OST" شناختی پٹی پہنے ہوئے ہیں (تصویر کے نچلے درمیانی حصہ میں) جرمنی، 1942 کے بعد۔
آسٹریا پر جرمنی کے قبضے کے فوری بعد، ایک یہودی کے ذاتی کاروبار کے باہر نازی حملہ آور فوجی نگرانی کررہے ہیں۔ کھڑکی پر پینٹ سے لکھی تحریر میں کہا گیا ہے "تم یہودی خنزیر، تمہارے ہاتھ سٹر جائیں!" ویانا، آسٹریہ، مارچ 1938۔
آسٹرین یہودی پناہ گزیں بچے، بچوں کی ٹرانسپورٹ (کنڈرٹرانسپورٹ) میں سے ایک کے رکن، لندن کے ایک ٹرین اسٹیشن پر پہنچے۔ برطانیہ، 2 فروری 1939۔
آشوٹز حراستی کیمپ میں بلاک 10 (بائیں) اور بلاک 11 (دائیں) کے درمیان سیاہ دیوار جہاں قیدیوں کو پھانسی دی جاتی تھی۔ پولنڈ، تاریخ نامعلوم۔
آشوٹز دوم (برکینو) کیمپ کی ہوائی تصویر۔ پولینڈ، 21 دسمبر 1944۔
آشوٹز کی قتل گاہ میں انتخاب کے لئے لائن میں کھڑے ہنگیرین یہودیوں کیلئے گاڑیوں کی قطار۔ پولنڈ، مئی 1944۔
آشوٹز کیمپ میں جلاوطن کئے گئے لوگوں کے سوٹ کیس۔ یہ تصویر سویت فوجیوں کے طرف سے یہ کیمپ آزاد کرا لئے جانے کے بعد لی گئی۔ آشوٹز، پولنڈ، جنوری 1945۔
آشوٹز کیمپ کی ایک قیدی عورت کی شناختی تصویریں۔ پولنڈ، 1942 اور 1945 کے درمیان۔
آشوٹز کیمپ کے آزاد ہونے کی 60 ویں سالگرہ منائے جانے کے دوران آشوٹز کیمپ کی جانب جاتی ہوئی ریلوے پٹریوں پر موم بتیاں روشن کی گئیں۔ پولینڈ، 27 جنوری 2005 ۔
آشوٹز کیمپ کے ایک یہودی قیدی کی شناختی تصویریں۔Auschwitz کیمپ کے ایک یہودی ساتھی کی مماثل تصویریں۔ پولنڈ، 1940 اور 1945 کے درمیان۔
آشوٹز ۔ برکینو کی قتل گاہ کا صدر دروازہ۔ پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
آشوٹز۔ برکینو کیمپ میں بیرکیں۔ یہ تصویر کیمپ کی آزادی کے بعد لی گئی۔ آشوٹز۔ برکینو، پولنڈ، 29 جنوری 1945 کے بعد۔
آشوٹز۔ برکینو کیمپ میں عورتوں کے کیمپ کی بیرکیں۔ پولینڈ، 1944۔
آشوٹس تھری (مونووٹز) کیمپ کی ہوائی تصویر۔ یہ کیمپ آئی جی فاربین پلانٹ سے ملحقہ تھا۔ یہ تصویر امریکہ کے بمبار مشن کے بعد لی گئی تھی۔ پولینڈ، 14 جنوری 1945۔
اتحادی افواج کی طرف ست آزادی دلائے جانے سے کچھ ہی دیر پہلے فرانسیسی مزاحمت کے جنگ جوؤں نے مقبوضہ فرانس کے تمام علاقوں میں بغاوت کی آگ لگا دی۔ یہاں مرسیلے کی بغاوت کے دوران جنگ جو ہتھیار اکھٹے کررہے ہیں۔ مرسیلے، فرانس، اگست 1944
اتحادی فوجی افریقی فوجی مہم کے دوران حلیف فوجوں کے خلاف فتح کے بعد تیونس میں مارچ کر رہے ہیں۔ تیونس، تیونس، 20 مارچ، 1943 ۔
اتحادی فوجی آپریشن ٹارچ کے دوران الجزائر کے ساحل پر بری و بحری حملہ آور کشتیوں پر سوار ہو رہے ہیں۔ شمالی افریقہ، نومبر 1942 ۔
نوجوان جرمن لڑکوں کا ایک گروپ برلن، جرمنی کی ایک باڑ پر لگے ڈیر شٹوئرمر، دیے ووچے اور دیگر پروپیگنڈا پوسٹر دیکھ رہا ہے۔ 1937
ارون رومیل کی افریقی کور کے پینزر ٹینک برطانوی مسلح افواج کے خلاف پیش قدمی کر رہے ہیں۔ لیبیا، 1941 ۔ 1942 ۔
اس تصویر میں آزادی کے فوراً بعد سویت ابتدائی طبی امدادی کارکن کیمپ کی بیرکوں سے ایک نڈھال بچے کو باہر لیجا رہے ہیں۔ آشوٹز، پولینڈ، 27 جنوری 1945 کے بعد۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.