تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ایک چارٹ جس کا عنوان ہے: "نسل سے متعلق نیورمبرگ قوانین"چارٹ میں مختلف کالموں میں یہ تفصیل دی گئی ہےـ "جرمن خون"، "مشلنگ 2 گریڈ"(نصف صحیح النسل 2 گریڈ)، "مشلنگ 1 گریڈ" (نصف صحیح النسل 1 گریڈ) اور "یہودی"۔
ایک چمڑا صاف کرنے والے کارخانے میں یہودی جبری مزدور کام کررہے ہیں۔ پولینڈ، 1944 اور 1944 کے درمیان۔
ایک چیک مزاحمتی جنگجو اور چھاتہ بردار فوجی جوزف گیبنک جو بہیمیا اور موراویا کے نازی گورنر رائن ہارڈ ہیڈرچ کے قتل میں شریک تھا۔ پراگ، چیکوسلاواکیہ، غالباً مئی 1942۔
ایک کمزور اور دبلی پتلی عورت یہودیوں کیلئے لازمی اسٹار آف ڈیوڈ والی بازو کی پٹیاں بیچ رہی ہے۔ پس منظر میں کنسرٹ کے پوسٹر ہیں جو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دئے گئے تھے۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، 19 ستمبر، 1941 ۔
ایک یہودی اسکول میں پہلی جماعت کی کلاس۔ کولون، جرمنی، 1929-1930۔
ایک یہودی بستی کی ورک شاپ میں جبری مشقت پر معمور یہودی مزدور جوتے بنا رہے ہیں۔ کوونو، لیتھوانیا، دسمبر 1943 ۔
ایک یہودی بستی کے کارخانے میں جبری مشقت پر معمور ایک بچہ۔ کوونو، لیتھوانیا، 1941 اور 1944 کے درمیان۔
ایک یہودی بچے کو وہ نشان دکھانے پر مجبور کیا گیا جو ایس ایس کے ڈاکٹروں کی طرف سے اُس کے لمفی غدود نکالے جانے سے پیدا ہوا تھا۔ یہ بچہ اُن 20 بچوں میں سے ایک تھا جن کو طبی تجربات کے ایک حصے کے طور پر تپ دق کے جراثیم کے ٹیکے لگا دئے گئے تھے۔ ان تمام بچوں کو 20 اپریل 1945 کو قتل کر دیا گیا تھا۔…
ایک یہودی خاندان ایک سڑک پر چلتے ہوئے۔ کالیسز، پولینڈ، 16 مئی، 1935
ایک یہودی خاندان کی بہنیں اور بھائي؛ یہاں تصویر میں موجود خاندان کے دوسرے ارکان کے ساتھ ایک بہن۔ یہ ہالوکاسٹ میں نہیں بچ سکی۔ نووے زیمکی، چیکوسلواکیہ، مئی 1944۔
ایک یہودی خاندان کی تین نسلوں کی اجتماعی تصویر۔ ولنا، 1938-39
ایک یہودی شخص گراموفون پر موسیقی بجا کر گزر بسر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ گراموفون ایک پرانی بچوں کی گاڑی میں رکھ کر جگہ جگہ لئے پھرتا تھا۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، زمانہ جنگ۔
ایک یہودی مزاحمتی گروپ (آرگنائزیشن جیویس ڈی کامبیٹ) کے اراکین۔ ایسپیناسئیر، فرانس، دوران جنگ۔
ایک یہودی کیفے کی دیواروں پر پینٹ کی ہوئی سام دشمنی کی عبارتیں۔ ویانا، آسٹریا، نومبر 1938۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جان پہلے کے دفتر میں جنگی پناہ گزین بورڈ کا اجلاس۔ تصویر میں بائیں سے دائیں: ایلبرٹ ابراہم سن، خزانے کے اسٹنٹ سیکٹری جوزیا ڈوبوئس اور پہلے، واشنگٹن ڈی۔ سی، یونائیٹد اسٹیٹس، 21 مارچ 1944۔
بارہ سالہ اینی فرینک اپنے اسکول کے ڈیسک پر۔ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ، 1941 ۔
باڑ دار سیل بلاکس کا طائرانہ منظر جہاں بین الاقوامی فوجی عدالت میں جنگی جرائم کے مقدمے کی سماعت کے دوران مدعا علیہان کو قید میں رکھا گیا تھا۔ نیورمبرگ، جرمنی، 20 نومبر، سن 1945 اور یکم اکتوبر سن 1946 کے درمیان۔
برجن بیلسن کیمپ کی آزادی کے بعد ایک قیدی۔ جرمنی، 15 اپریل 1945 کے بعد۔
برطانوی فوجی ڈی۔ ڈے کے دن نارمنڈی کے ساحلوں پر اُتر رہے ہیں۔ یہ یورپ میں جرمن فوجوں کے خلاف دوسرا محاذ قائم کرنے کی خاطر اتحادی فونوں کے فرانس پر حملے کا آغاز تھا۔ نارمنڈی، فرانس، 6 جون، 1944۔
برطانوی فوجی ڈی۔ ڈے کے دن نارمنڈی کے ساحلوں پر اُتر رہے ہیں۔ یہ یورپ میں جرمن فوجوں کے خلاف دوسرا محاذ قائم کرنے کیلئے اتحادی فوجوں کی طرف سے فرانس پر حملے کا آغاز تھا۔ نارمنڈی، فرانس، 6 جون 1944۔
برطانوی فوجی (یہودی جھنڈے میں لپٹی ہوئی) ایک پناہ گزین کی لاش کو ہٹا رہے ہیں جو پناہ گزینوں کے "تھیوڈور ہرزل" نامی جہاز میں اُس وقت مار دیا گیا جب یہ جہاز برطانوی بحریہ کے ناکہ بندی کے علاقے سے زبردستی گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہیفہ بندرگاہ، فلسطین، 14 اپریل 1947۔
وہ یہودی پناہ گذیں جنہیں برطانوی فوجیوں نے بحری جہاز "ایکسوڈس 1947 " سے زبردستی اتارا تھا، پاپینڈورف کے بے دخل افراد کے کیمپ میں پہنچ گئے۔ یہ تصویر ہینری ریئس نے اُتاری تھی۔ جرمنی، 8 ستمبر 1947۔
برطانوی یہودی لیڈر سڈنی سلور مین نے جنیوا میں ورلڈ جیوئش کانگریس کے نمائیندے گرھارٹ ریگنر کی طرف سے بھیجی گئی کیبل کی یہ کاپی امریکی یہودی لیڈر اسٹیفن وائز کو روانہ کی۔ ریگنر نے اُن کی حکومتوں کی وساطت سے دو کیبلز روانہ کی تھیں جن میں سلورمین اور وائز کو یورپین یہودی برادری کو ختم…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.