تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ایک مصنف اور اداکار جنہیں ہم جنس پرستی کے جرم میں 1937 میں 27 مہینے کیلئے قید رکھا گيا تھا۔ اُنہیں 1942 میں جلا وطن کر کے سیخ سین ہوسین حراستی کیمپ میں پہنچا دیا گیا جہاں وہ تین سال تک قید رہے۔ برلن، جرمنی، 1937 سے پہلے۔
ایک موٹر سائیکل سوار ایک اشتہار پڑھ رہا ہے جس پر لکھا ہے "یہودیوں کی یہاں کوئی ضرورت نہیں"۔ جرمنی، سی اے۔ 1935.
ایک نمایاں پروٹسٹنٹ پادری مارٹن نئیمولر جنہوں نے نازی حکومت کی مخالفت کی تھی۔ اُنہوں نے نازی اقتدار کے آخری سات برس حراستی کیمپوں میں گزارے تھے۔ جرمنی، 1937۔
ایک ٹینک نیورمبرگ میں انصاف کے محل کے دروازے کی حفاظت کر رہا ہے۔
ایک پولش پولیس اہلکار وارسا یہودی بستی میں ایک یہودی رہائشی کے کاغذات کا معائنہ کر رہا ہے۔ وارسا، پولینڈ، فروری 1941 ۔
ایک پولیش پولیس اہلکار یہودی بستی کی ایک رہائشی کے بیگ کی تلاشی لے رہا ہے۔وارسا، پولینڈ، فروری 1941 ۔
ایک چارٹ جس کا عنوان ہے: "نسل سے متعلق نیورمبرگ قوانین"چارٹ میں مختلف کالموں میں یہ تفصیل دی گئی ہےـ "جرمن خون"، "مشلنگ 2 گریڈ"(نصف صحیح النسل 2 گریڈ)، "مشلنگ 1 گریڈ" (نصف صحیح النسل 1 گریڈ) اور "یہودی"۔
ایک چمڑا صاف کرنے والے کارخانے میں یہودی جبری مزدور کام کررہے ہیں۔ پولینڈ، 1944 اور 1944 کے درمیان۔
ایک چیک مزاحمتی جنگجو اور چھاتہ بردار فوجی جوزف گیبنک جو بہیمیا اور موراویا کے نازی گورنر رائن ہارڈ ہیڈرچ کے قتل میں شریک تھا۔ پراگ، چیکوسلاواکیہ، غالباً مئی 1942۔
ایک کمزور اور دبلی پتلی عورت یہودیوں کیلئے لازمی اسٹار آف ڈیوڈ والی بازو کی پٹیاں بیچ رہی ہے۔ پس منظر میں کنسرٹ کے پوسٹر ہیں جو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دئے گئے تھے۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، 19 ستمبر، 1941 ۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.