تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
سوبی بور قتل گاہ میں بغاوت کے شرکاء میں سے چند کا گروپ فوٹو۔ پولینڈ، اگست 1944۔
سوسنوویخ میں نازیوں کے ہاتھوں پھانسی پانے والے پولش شہری۔ پولینڈ، جنگ کے دوران۔
سٹریچر اُٹھانے والے افراد پہلی عالمی جنگ کے دوران سومے کی لڑائی میں زخمی ہونے والے ایک فوجی کو لیجا رہے ہیں۔ فرانس، ستمبر 1916 ۔ IWM Q 1332
سوویت اہلکار کلوگا کیمپ میں لاشوں کے انبار کا معائنہ کرتے ہوئے۔ سویت فوجوں کی تیز پیش قدمی کی وجہ سے جرمنوں کو لاشیں جلانے کا موقع نہ مل سکا۔ کلوگا، ایسٹونیا، 1944۔
سوویت جنگی قیدیوں کے روونو کیمپ میں جرمن گارڈز کے زیر حراست قیدی۔ روونو، پولینڈ، 22 جون، 1941 کے بعد۔
سوویت فوجوں کی پیش قدمی کے نتیجے میں فرار ہونے والے جرمنوں نے شٹٹ ھوف حراستی کیمپ کے ان قیدیوں کو مغرب کے جانب روانہ کشتی میں زبردستی بھر کر کیمپ خالی کردیا۔ کشتی میں زبردستی بھر کر کیمپ خالی کردیا۔ ڈیزک کے قریب، جنوری 1945۔
سوویت فوجی ایک ڈبے کا معائنہ کر رہے ہیں جس میں طبی تجربات کیلئے استعمال ہونے والا زہر ہوجود تھا۔ آش وٹز، پولینڈ، 27 جنوری، 1945 کے بعد۔
سوڈی تینلینڈ پر جرمنی کے قبضے کے بعد سوڈی ٹینلینڈ سے پناہ گزیں پراگ پہنچ رہے ہیں۔ پراگ، چیکوسلواکیہ، اکتوبر 1938۔
سوڈیٹین لینڈ میں مارچ کرنے والے جرمن فوجی ایک سابقہ چیک سرحدی چوکی پر رکے ہوئے ہيں۔ نازی نشانوں یعنی سواسٹیکا کے درمیان لکھا ہوا ہے: "ایک قوم، ایک ریش، ایک صدر۔" گروٹاؤ، چکوسلواکیا، اکتوبر 2 یا 3, 1938.
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.