تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
سویت یونین کے حامی لوگ جو پولش پیپلز آرمی (اے ایل) کا حصہ تھے، جرمن مقبوضہ پولینڈ میں جنرل "رولا" زیمئرسکی (کھڑے ہوئے، بائیں طرف سے تیسرے) کے دورے کے دوران۔ پارکزیو جنگل (لوبلن کے قریب)، پولینڈ 1943
سٹیفینیا پوڈگورسکا (دائیں) کی اپنی چھوٹی بہن ہیلینا (بائیں) کے ساتھ ایک تصویر، اُنہوں نے جرمن مقبوضہ پولنڈ میں یہودیوں کو بچانے میں تعاون کیا۔ اُنہوں نے پرزیمسل گھیٹو میں یہودیوں کو خوراک فراہم کی۔ 1943 میں جرمنوں کی طرف سے گھیٹو کو تباہ کر دینے کے بعد اُنہوں نے 13 یہودیوں کو اپنے ایٹک…
سگھیٹ مارمیٹی یہودی بستی کے علاقے میں ایک ویران سڑک۔ یہ تصویر یہودی بستی کی آبادی کے انخلاء کے بعد اتاری گئی تھی۔ سگھیٹ مارمیٹی، ہنگری، مئی 1944۔
سیخ سین ھاؤسن حراستی کیمپ میں باوردی قیدی تکونی بیج پہنے نازی گارڈز کی نگرانی میں جمع ہو رہے ہیں۔ سیخ سین ھاؤسن، جرمنی، 1938۔
ایس ایس نے سیخسین ھاؤسن حراستی کیمپ برلن کے علاقے میں کلیدی حراستی کیمپ کے طور پر قائم کیا۔ سیخسین ھاؤسن کیمپ برلن کے شمال میں اورینئن برگ کے قریب 12 جولائی، 1936 کو قائم کیا گیا۔
سیزیجڈ یہودی بستی کے یہودی رہائشی جلاوچنی کے لئے جمع ہیں۔ سیگیڈ، ہنگری، جون 1944ء۔
سیسک میں کچھ بچے زمین پر بیٹھے ہیں اور کچھ زمین پر ہی سو رہے ہیں۔ یہ بچوں کیلئے استاسا (کروشئن فاشسٹ) حراستی کیمپ ہے۔ یوگوسلاویہ، دوسری جنگ عظیم کے دوران۔
سیمی وورٹمین۔ گلاسوگ ایک ۹ ماہ کی یہودی بچی لئینٹجے کے ساتھ جسے اُنہوں نے چھپا لیا تھا۔ وورٹمین۔ گلاسوگ اُس نیٹ ورک میں بہت فعال تھیں جس نے یہودی بچوں کیلئے فاسٹر ھوم، چھپنے کی جگہیں اور جعلی شناختی دستاویزات فراہم کیں۔ بعد میں اُنہیں "قوموں میں راست باز" کا خطاب دیا گیا۔ ایمسٹرڈیم،…
"سینٹ لوئس" پر سوار مسافر۔ نازی جرمنی کے اِن پناہ گزینوں کو مجبوراً یورپ لوٹنا پڑا جب کیوبا اور امریکہ دونوں نے اُنہیں ریفیوجی کا درجہ دینے انکار کر دیا۔ مئی یا جون 1939۔
"سینٹ لوئیس" نامی بحری جہاز پر سوار پناہ گزین اس اطلاع کا انتظار کر رہے ہیں کہ کیا کوبا اُنہیں داخل ہونے کی اجازت کی اجازت دے گا یا نہیں۔کیوبا میں ہوانا کے ساحل پر، 3 جون 1939
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.