ڈیسائيڈر (ڈیزو) نیمیتھ
پیدا ہوا: 8 جون، 1899
زینٹیس, ہنگری
ڈیسائيڈر اور ان کی بہنیں مارگٹ اور باربرا ایک اوسط آمدنی کے یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ زیگیڈ شہر سے 30 میل دور ہنگری کے جنوب مشرق ميں واقع زینٹیس نامی کی قصبے میں رہتے تھے۔ ڈیسائيڈر کا ڑینٹیس میں دانتوں کے علاج کا کلینک تھا۔ انہوں نے پڑوسی قصبے ہوڈمیزوواسارہیلی سے تعلق رکھنے والی باربرا کیرٹیسز سے شادی کی۔
1933-39: اب ہماری ایک بیٹی ماریہ بھی ہے۔ میں بہت مصروف رہتا ہوں، میرے مریض زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھتے ہيں۔ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں نے اپنا کلینک اس قصبے میں کھولا ہے جہاں میں پیدا ہوا تھا کیونکہ میرے سب دوست اور گھر والے یہاں ہیں اور مجھے اپنی کمیونٹی میں کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ میری بیوی نے ایک گھر تلاش کیا ہے جسے میں دفتر کے طور پر بھی استعمال کر سکتا ہوں۔
1940-44: جرمن افواج نے مارچ 1944 ميں ہنگری پر قبضہ کیا تھا اور اب پانچ مہینے ہو گئے ہیں۔ میرے گھر والے اور میں ان ہزاروں یہودیوں میں شامل تھے جنہيں زیگیڈ کے روکس کھیل کے میدان اور اینٹوں کے یارڈ میں ایک عارضی یہودی بستی میں رکھا گیا ہے۔ وہاں زیادہ تر لوگ بچے، بوڑھے اور عورتیں تھیں۔ ایک ماہ پہلے ہمیں ٹرین میں بٹھا کر سٹراسہاف مشقت کے کیمپ کے ذریعے گوئیسٹلنگ آن ڈر یبس نامی آسٹرین گاؤں بھیج دیا گیا۔
اپریل 1945 میں ڈیسائيڈر اور ان کے گھر والوں کو گوئیسٹلنگ آن ڈر یبس میں امریکی افواج کے پہنچنے سے چند دن پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا گا۔ ڈیسائڈر کی عمر 46 سال تھی۔