ڈورا ریوکینا

ڈورا ریوکینا

پیدا ہوا: 7 نومبر، 1924

منسک, بیلوروس

ڈورا بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئی اور تین بیٹیوں میں سے دوسرے نمبر پر تھی۔ دوسری عالمی جنگ سے پہلے شہر کی آبادی کا ایک تہائی حصہ یہودیوں پر مشتمل تھا۔ ڈورا اور اس کے گھر والے مرکزی منسک میں نووومیسنیٹسکایا اسٹریٹ پر رہتے تھے۔ ڈورا کے والد فرنیچر بنانے والی سرکاری فیکٹری میں کام کرتے تھے۔

1933-39: بچپن میں ڈورا کھیلوں میں سرگرم تھی اور تیراکی اور ڈانسنگ میں ماہر تھی۔ جب وہ دوسری جماعت میں تھی، اسے نئے سال کے شو میں اہم کردار ملا تھا۔ وہ ینگ پائیونیئرز نامی سوویت نوجوان تنظیم کا بھی حصہ تھی، جو سوویت تاریخ پر لیکچر منعقد کرتا تھا اور کیمپنگ ٹرپس بھی منعقد کرتا تھا۔

1940-43: حملہ آور جرمن افواج 1941 ميں منسک پہنچ گئیں اور ڈورا کے گھر والوں کو منسک کی یہودی بستی میں بھیج دیا گیا۔ 1941 میں جب یہودی بستی کو خالی کروایا گیا، 19 سالہ ڈورا گاڑی سے فرار ہو گئی اور حامیوں کے ساتھ شامل ہو گئی، لیکن جرمن افواج نے کچھ ہی عرصے بعد اس کی جماعت کو پکڑ لیا۔ جب گارڈ نے یہودیوں کی شناخت کا حکم جاری کردیا، پہلے تو ہر کوئی خاموش رہا۔ لیکن سب کو جان سے ماردینے کی دھمکی ملنے کے بعد ایک عورت نے ڈورا کی طرف اشارہ کر دیا۔ جرمنوں نے ڈورا کے ہاتھ باندھے، اس کے گلے میں ایک پتھر ڈالا اور اسے دریا میں پھینکنے کے بعد اس پر گولیاں برسانے لگے۔

حامیوں کے بینڈ کی کچھ لڑکیوں نے بعد میں ڈورا کی بہن برٹا کو اس کی موت کا قصہ سنایا۔ برٹا کے علاوہ ڈورا کے خاندان سے کوئی بھی زندہ بچ نہيں پایا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.