فریڈریچ-پال وون گروزہائم
پیدا ہوا: 27 اپریل، 1906
لوبیک, جرمنی
فریڈریچ-پال، شمالی جرمنی میں واقع ایک پرانے تجارتی شہر لوبیک میں پیدا ہوا۔ جب اس کی عمر 11 برس تھی تو اس کے والد پہلی جنگ عظیم میں مارے گئے۔ اس کی والدہ کے انتقال کے بعد اس کی بہن انا اور اس کی پرورش اس کی دو چچیوں نے کی۔ اسکول مکمل کرنے کے بعد فریڈریچ-پال نے تاجر بننے کیلئے تربیت حاصل کی۔
1933-39: جنوری 1937 کو ایس ایس نے نازی نظرثانی شدہ ضابطہ فوجداری کے پیراگراف 175 کے تحت لبیک میں 230 مردوں کو گرفتار کیا، جس میں مردوں کے درمیان جنسی تعلقات پر پابندی عائد تھی۔ فریڈریچ پال کو 10 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔ 1938 میں ان کو دوبارہ گرفتار کیا گیا، ذلیل کیا گیا اور ان پر تشدد بھی کیا گيا۔ بالاخر نازیوں نے انھیں اس شرط پر آزاد کردیا کہ وہ اپنے مردانہ اعضاء سے محروم کردیے جانے پر راضی ہوجائیں۔ فریڈرک پال نے آپریشن کے لئے خود کو پیش کیا۔
1940-44: اپنے آپریشن کی نوعیت کی وجہ سے فریڈریچ پال کو 1940 میں فوجی خدمت کے لئے آنے پر "جسمانی طور پر نااہل" قرار دے کر مسترد کردیا گیا۔ 1943 میں انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا، اور اس بار بادشاہت پسند ہونے کی وجہ سے، سابق قیصر ولہیم II کے حامی نازیوں نے اسے سیاسی قیدی کے طور پر نیواین گمے حراستی کیمپ میں قید کر دیا۔
جنگ کے بعد فریڈریچ-پال نے ہیمبرگ میں سکونت اختیار کرلی۔