ہینز روڈل شائم
پیدا ہوا: 1922
کیمپن, نیدرلینڈز
ہینز کیمپن نامی ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد درزی تھے اور انہوں نے ہینز کو اُس پیشے کے بارے میں سکھایا۔
1933-39: ہینز ایک ہنرمند درزی تھے اور بہت اچھا پیانو بھی بجاتے تھے۔ اُنہیں تمام مضامین سے دلچسپی تھی اور ہینز کو کتابیں پڑھنے اور حالات حاضرہ سے بھی خاصی دلچسپی تھی۔
1940-43: جب ڈچ صوبوں کے یہودیوں کو جنوری 1942 میں ایمسٹرڈیم جانے کو کہا گيا، روڈل شائم خاندان نے ایسا ہی کیا۔ 1943 میں، لیڈن کے قریب ایک عیسائی خاندان کے ساتھ چھپنے کے دوران، ہینز اپنی دوست انا سے ملنے گئے۔ اچانک ایک جرمن انا کے دروازے پر آ پہنچا۔ ہینز باتھ روم کی الماری میں کچھ کپڑوں کے پیچھے چھپ گئے۔ جرمن شخص نے گھر کی تلاشی لی اور باتھ روم پہنچنے پر انا نے الماری کا دروازہ کھولا اور الماری دکھا دی۔ جب اسے یقین ہو گیا کہ گھر میں اور کوئی نہيں تھا، وہ جرمن وہاں سے چلا گیا۔
مارچ 1943 میں ہینز کے بارے میں کسی نے خبر دے دی۔ اُنہیں جلاوطن کر دیا گیا اور وہ ایک حراستی کیمپ میں انتقال کر گئے۔