ہینری ماسلووچ

ہینری ماسلووچ

پیدا ہوا: 25 دسمبر، 1940

ویئرزبنک-سٹاراچووچ, پولینڈ

ہینری کے یہودی والدین پولینڈ کے ایک قصبے میں رہتے تھے جہاں ان کا خاندان پچھلے 150 برس سے رہ رہا تھا۔ یہودی کمیونٹی کی اپنے پولیش ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات تھے؛ 1930 کی دہائی کے دوران بڑھتی ہوئی سام دشمنی کی صورت حال میں حکومت کی طرف سے یہودی کاروباروں کے بائيکاٹ کی حوصلہ افزائی کے دوران مقامی پولش باشندوں نے تعاون سے انکار کر دیا تھا۔

1933-39: میری پیدائش سے پہلے میرے والد کی لوہے اور کوئلے کی فیکٹری تھی۔ جرمنوں نے ویئرزبنک پر 5 ستمبر 1939 کو قبضہ کیا۔ کچھ یہودی فرار ہو گئے لیکن زیادہ تر وہیں رہ گئے جن میں میرے والدین بھی شامل تھے۔

1940-44: نازیوں نے مئی 1940 میں یہودی بستی قائم کی۔ آٹھ ماہ بعد میں وہیں پیدا ہوا۔ 1942 میں میرے والد کو جب معلوم ہوا کہ یہودی بستی کو خالی کروایا جانے والا ہے، انہوں نے مجھے کراکاؤ میں ایک کیتھلک کانوینٹ میں چھپانے کے انتظامات کر دئے۔ مجھے ایک دن سڑک پر لا کھڑا کیا گيا۔ شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ کانوینٹ پر بم گرا دئے گئے تھے – میری عمر 3 سال تھی۔ ایک عورت نے مجھے اٹھا لیا اور کینڈی کی دکان کے اوپر ایک خالی کمرے میں لے گئی۔ وہاں بہت اندھیرا تھا اور میں بالکل اکیلا تھا۔ یہی ایک عورت تھی جو مجھے کھانا کھلاتی تھی اور جس نے مجھے کراس کا نشان بنانا سکھایا۔ مجھے اپنا نام نہیں معلوم تھا اور نہ مجھے یہ معلوم تھا کہ مجھے یہاں کیوں رکھا گیا ہے۔

ایک یہودی سماجی کارکن نے ہنری کو ڈھونڈ نکالا جو اسے اسرائیل لے آیا۔ آٹھ سال بعد وہ اپنے والد سے دوبارہ ملا اور پھر ایکواڈور میں رہنے لگا۔ سن 1980 میں وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں آباد ہو گيا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.