ہرٹا شیئر-کریگیئر

ہرٹا شیئر-کریگیئر

پیدا ہوا: 1921

میونخ, جرمنی

ہرٹا کی والدہ کا تعلق ویانا سے اور والد کا پولینڈ سے تھا۔ ہرٹا کی پیدائش کے وقت دونوں مردانہ کپڑوں کا کامیاب کاروبار چلاتے تھے۔ نومبر 1923 میں ہٹلر کی سام دشمن نازی پارٹی کی جرمن حکومت کو ہٹانے کی کوشش کے بعد یہودی شیئر خاندان ویانا چلا گیا جہاں ہٹرا کے نانا اور نانی رہتے تھے۔

1933-39: ہرٹا کو ہائکنگ کرنا بہت پسند تھا۔ اس کا تعلق گورڈونیا نامی زائیون نوجوان تنظیم سے تھا اور ان کی ملاقاتوں میں فلسطین میں یہودی ملک بنانے کے بارے میں تبصرہ کیا جاتا تھا۔ 1938 میں آسٹریا کی جرمنی میں شمولیت کے بعد ہرٹا کے والدین نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور انہيں نیدرلینڈ کے ذریعے غیرقانونی طور پر برسلز لے جایا گیا۔

1940-42: جرمنوں نے 1940 میں بیلجیم پر قبضہ کیا۔ 1941 میں ہرٹا نے سرولیک کرائیجر سے شادی کی لیکن 1942 میں اسے "مشرق میں مزدوری کے لئے حاضر ہونے" کا حکم موصول ہو گیا۔ بعد میں اس نے ایک میٹنگ کے بارے میں سنا جہاں اسے سرولیک کے بارے میں معلومات مل سکتی تھیں۔ لیکن یہ محض ایک دھوکا تھا: اسے حراست میں لے کر جلاوطن کیا گیا۔ ٹرین پر اس نے اپنے والدین کو خط لکھا، اور لفافے پر لکھا: "جسے بھی یہ خط ملے، اس کے لئے: شاید تمہارا بھی کوئی بیٹا جنگ لڑ رہا ہو تاکہ تمہیں بھی ان والدین کا درد محسوس ہو جو اپنے بچے کی خبر سننے کو بے قرار ہیں۔۔۔" اس نے خط کو گاڑی سے باہر پھینک دیا۔

ہرٹا نے آشوٹز سے ایک پوسٹ کارڈ بھیجا، جہاں اس نے غیرواضح الفاظ میں لکھا: "مجھے یہاں آپ کی والدہ مل گئیں"، جس کا مطلب یہ تھا کہ اسے موت کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ آشوٹز میں جاں بحق ہو گئی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.