ہلڈیگارڈ (ہلڈا) کراکوایرووا نشکووا
پیدا ہوا: 23 اگست، 1913
ہوڈونن, چیکوسلواکیا
ہلڈا ایک چھوٹے سے موراوین قصبے میں یہودی والدین کے چھ بچوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ وہاں اس کے والد کپڑوں کی دکان چلاتے تھے۔ اس کا خاندان گھر میں چیک اور جرمن زبان بولتا تھا۔ ہلڈا ایک شوخ لڑکی تھی اور اس نے ماکابی کی تیراکی ٹیم کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ اس نے ہوڈینن کے سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور وہ ڈینٹل ٹیکنیشن بننے کی خواہشمند تھی۔
1933-39: فروری 1933 میں ہلڈا نے موراوین دارالحکموت برنو میں نقل مکانی کر لی اور ڈینٹل اسکول میں داخلہ حاصل کر لیا۔ 23 دسمبر 1935 کو اس نے لیو نشکے سے شادی کر لی۔ دو سال بعد اس نے ڈینٹل اسکول کی تعلیم مکمل کر لی۔ مارچ 1939 میں جرمنوں نے بوہیمیا اور موراویا پر قبضہ کر لیا اور جلد ہی یہودی آبادی پر پابندیاں عائد کر دیں۔ جرمنوں نے نشکے خاندان کو انکے گھر سے باہر نکال دیا اور ہہودی ہونے کے ناطے ہلڈا کو غیر یہودی مریضوں کا علاج کرنے سے منع کر دیا گیا۔
1940-44: نشکے خاندان لیو کی بہن ایڈيٹا کے حاندان کے ہاں رہنے لگا۔ ہلڈا کو ایک یہودی ڈینٹسٹ کے ساتھ معاون کی حیثیت سے کام مل گیا۔ جون 1943 میں ہلڈا اور لیو کو ایڈیٹا کے خاندان سمیت مغربی چیکوسلواکیا کی تھیریسئن شٹٹ یہودی بستی میں جلا وطن کر دیا گیا۔ 28 اکتوبر 1944 کو ہلڈا، لیو اور ایڈيٹا کے خاندان کو آش وٹز میں جلاوطن کر دیا گيا۔ وہاں ہلڈا کو جبری مشقت کیلئے منتخب کیا گیا۔ اس کو برجن-بیلسن حراستی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا اور پھر اس کو راگوہن میں ایک ہوائی جہازوں کی فیکٹری میں کام پر لگا دیا گیا۔
ہلڈا کو تھیریسئن شٹٹ یہودی بستی میں بھیج دیا گیا جسے مئی 1945 میں آزاد کر دیا گیا۔ جنگ کے بعد وہ برنو لوٹ گئی اور وہاں اسے معلوم ہوا کہ آش وٹز میں اس کا شوہر انتقال کر گیا۔