آئزک سینڈلر

آئزک سینڈلر

پیدا ہوا: 1894

ویچنووکا, یوکرین

آئزک سوویت یونین میں ویچنووکا نامی یوکرینی گاؤں سے تعلق رکھنے والے یہودی خاندان کے چھ بچوں میں سے ایک تھا۔ 1920 کی دہائی کے دوران آئزک کی شادی ہو گئی، اور وہ یوکرین کے دارالحکومت کیو چلا گیا۔

1933-39: کیو میں آئزک گھروں میں رنگ کرنے کا کام کرتا تھا۔ کیونکہ اس کی بیوی یوکرین سے تعلق رکھنے والی عیسائی خاتون تھی، اس کے کچھ رشتہ داروں نے یہودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے اس سے تعلقات ختم کر دئے۔ آئزک کے گھر والے اسے "نالائق" سمجھنے لگے۔

1940-41: جب جون 1941 میں جرمنی نے سوویت یونین پر حملہ کیا۔ سوویت فوج نے آئزک کو کیو کے دفاع پر مامور ایک انجینئرنگ یونٹ میں خدمات انجام دینے کے لئے منتخب کیا۔ اسی سال ستمبر میں کیو پر جرمنوں کے دھاوا بولنے کے بعد اس کا بریگیڈ پکڑا گیا۔ جرمن کمانڈر نے تمام قیدیوں کو ایک قطار میں کھڑا کیا اور تمام یہودیوں اور سیاسی وجوہات کی بنا پر مامور ہونے والے افراد کو تین قدم آگے بڑھنے کا حکم دیا۔ آئزک آگے بڑھا۔

جرمن کمانڈر نے باقی تمام قیدیوں کو حکم دیا کہ وہ "انہيں ختم کردیں"۔ ایک سوویت نے اپنا پاجامہ اتار کر پیچھے سے آئزک کا گلا گھونٹ دیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.