جیوڈتھ گیبریل ڈکٹر

جیوڈتھ گیبریل ڈکٹر

پیدا ہوا: 4 اپریل، 1876

آئزین شٹٹ, آسٹریہ

جوڈتھ، جنہیں سب جولی پکارتے تھے، برگین لینڈ مییں ہنگری سے تعلق رکھنے والے یہودیوں کے گھر پیدا ہوئیں اور پانچ بچوں میں سے ایک تھی۔ برگین لینڈ آسٹریہ کا مشرقی صوبہ تھا جو 1921 تک ہنگری کا حصہ تھا۔ اُنہوں نے ٹوبیئس ڈکٹر سے شادی کر لی، جن کا تعلق ویانا سا تھا، اور جو اُن کے والد کو سامان فروخت کیا کرتے تھے۔ دونوں ویانا کے یہودی لیوپولڈشٹٹ ضلع میں ایک اپارٹمنٹ میں رہنے لگے جہاں ان کے دو بچے بھی ہوئے۔

1933-39: جرمنوں نے آسٹریہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ قبضہ کرنے کے ایک ہفتے بعد جرمن میرے شوہر اور بیٹے کو لینے میرے اپارٹمنٹ پہنچ گئے لیکن دروازے پر کوئی نہيں گیا اور وہ چلے گئے۔ کئی مہینے بعد جرمنوں نے میرے شوہر کی دوا کی دکان اور اس کے تمام سامان کو ضبط کر لیا۔ ہم اپنے بچوں کو آسٹریہ چھوڑنے کے لئے کہہ رہے ہيں لیکن میں اور میرے شوہر ہماری عمر کی وجہ سے ہجرت نہيں کر سکتے ہيں۔ بہرحال، مجھے لگتا ہے کہ جرمن شاید ہم بوڑھے لوگوں کو تنگ نہ کریں۔

1940-42: مجھے اور میرے شوہر کو چیکوسلواکیا کے تھیریسئن شٹٹ یہودی بستی میں بھیج دیا گیا۔ پچھلے جون ہمیں ویانا والا اپارٹمنٹ چھوڑنے پر مجبور کیا گيا۔ ایسا دو سالوں میں دوسری بار ہوا تھا۔ ہمیں اپنا سامان چھوڑنے کو کہا گیا اور ہمیں 1000 یہودیوں کی ایک سواری میں بٹھایا گیا، ان میں سے کئی لوگ ضعیف العمر تھے اور ہم ان میں سے کئی لوگوں کو جانتے بھی تھے۔ کم از کم ہمارے بچے محفوظ ہیں اور ٹوبیئس اور میں ایک ساتھ ہیں۔ اب جرمن ہم سے کہہ رہے ہيں کہ ہمیں مزدوری کے ایک کیمپ میں بھیجا جائے گا۔

19 ستمبر 1942 کو جولی اور اُن کے شوہر کو منسک کے قریب مالی ٹروسٹینیٹس نامی جرمن قتل گاہ کے کیمپ بھیج دیا گیا۔ وہاں پہنچتے ہی انہيں قتل کر دیا گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.