جولیانا نیمیتھ

جولیانا نیمیتھ

پیدا ہوا: 24 اپریل، 1876

ہوڈمیزوواسارہیلی, ہنگری

جولیانا ایک یہودی تاجر خاندان میں پیدا ہوئی تھیں اور زینٹیس نامی ایک گاؤں میں رہتی تھیں، جو جنوب مشرقی ہنگری میں زيگيڈ کے شہر سے تقریبا 30 میل دور واقع تھا۔ ان کے اپنے شوہر جینو کے ساتھ تین بچے تھے، دو بیٹیوں باربرا اور مارگیٹ کی شادی ہو چکی تھی اور ان کا بیٹا ڈیسائيڈر زینٹیس میں دانتوں کا ڈاکٹر تھا۔ جولیانا اور ان کے شوہر کی ایک مصروف انٹر سٹی شاہراہ پر ہارڈویئر اور کریانے کی دکان تھی۔

1933-39: میرے شوہر اور میں دکان میں بہت محنت سے کام کرتے ہيں۔ 1930 کی دہائی کے اقتصادی انحطاط نے بہت تباہی مچائی لیکن اب صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ باربرا شادی کے بعد ٹوروکزینٹمیکوز چلی گئی تھی، لیکن اس کی طلاق ہو چکی ہے اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ زینٹیس واپس آ گئی ہے۔ وہ ہمارے ساتھ دکان میں کام کرتی ہے۔

1940-44: جرمن افواج نے مارچ 1944 میں ہنگری پر قبضہ کیا تھا اور اب چار ماہ ہو گئے ہیں۔ ہنگری کی فاشست پارٹی ایروکروس کے ممبران نے ہماری دکان اور گھر پر قبضہ کر لیا۔ اب جینو، ہمارے بچے اور ان کے گھر والے، ہمارے چند سسرالی اور میں زیگیڈ کے اطراف کے ان قصبوں میں رہنے والے ہزاروں یہودیوں میں شامل ہیں جنہیں زیگیڈ کے کھیل کے میدان اور اینٹوں کے یارڈ میں ایک عارضی یہودی بستی میں جلاوطن کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بچے اور بوڑھے تھے یا ایسی عورتیں تھیں جن کے شوہروں کو زبردستی فوج کے مزدوروں کی بریگيڈ میں بھرتی کیا گيا تھا۔

جولیانا اور اس کے گھر والوں کو ٹرین میں بٹھا کر سٹراس ہاف مشقت کے کیمپ کے ذریعے گوئیسٹلنگ آن ڈر یبس نامی آسٹرین گاؤں بھیج دیا گیا۔ اس علاقے میں امریکی افواج کے پہنچنے سے چند قبل ہی پسپا ہونے والے ایس ایس فوجیوں نے انہيں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.