کارل ہائنز کسرو
پیدا ہوا: 7 دسمبر، 1917
بوکم, جرمنی
کارل ہائنز کی پیدائش پہلی عالمی جنگ کے دوران ہوئی تھی جب اُن کے والد جرمن فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ جنگ کے بعد اُن کے والدین، جن کا تعلق پہلے لوتھرن مذہب سے تھا، جیہووا کے گواہ بن گئے اور اپنے بچوں کو روزانہ انجیل کی تعلیم دیا کرتے تھے۔ جب کارل ہائنز کی عمر 13 سال تھی، اُن کے گھر والے ویسٹ پھیلیا میں واقع بیڈ لپسپرنگ نامی قصبے میں رہنے لگے۔ ان کا گھر جیہووا گواہوں کی جماعت کا ہیڈکوارٹر بن گیا۔
1933-39: جیہووا کے گواہان کے مشنری کام کی وجہ سے اور خدا اور خدا کے احکامات کے ساتھ وفاداری کی وجہ سے نازیوں نے ان کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی۔ 1936 کے بعد کسرو خاندان کی بار بار تلاشی لی گئی اور ان کی مذہبی کتابوں پر قبضہ کر لیا گيا اور کارل ہائنز کے والدین کو ایک سے زیادہ بار حراست میں بھی لیا گیا۔ یہ خاندان دوسرے گواہان کو پناہ فراہم کرتا رہا اور غیرقانونی طور پر انجیل کی تعلیم بھی فراہم کرتا رہا۔
1940-44: کارل ہائنز کے بھائی کو اپریل 1940 میں قتل کی خلاف ورزی کرنے والے مذہبی حکم کی پیروی کی وجہ سے جرمن فوج میں کام کرنے سے انکار کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔ جسٹاپو نے تدفین میں شرکت کی؛ سات ہفتے بعد انہوں نے تدفین کے دوران پڑھی گئی دعا کی وجہ سے کارل ہائنز کو حراست میں لے لیا۔ ہٹلر کو سلوٹ نہ کرنے کی وجہ سے اُنہیں زمین پر گرا کر خوب پیٹا گیا۔ اُنہوں نے دو مہینے جیل میں گزارے جہاں اُن پر تشدد کیا گیا اور پھر اس کے بعد اُنہیں سیخسین ھاؤسن حراستی کیمپ بھیجا گیا۔ دو سال کے بعد اُنہیں ڈاخاؤ بھیجا گیا۔
کارل ہائنز کو جون 1945 میں ڈاخاؤ کیمپ سے آزاد کرایا گیا۔ اُنہیں تب دق کی بیماری تھی اور اُن کا اگلے سال بیڈ لیپسپرنگ میں انتقال ہو گیا۔ وہ 28 سال کے تھے۔