کارل لینگ

کارل لینگ

پیدا ہوا: 28 اکتوبر، 1915

ہیمبرگ, جرمنی

کارل کی پیدائش شمالی جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ میں ہوئی۔ اُن کے والد امریکی تھے اور والدہ جرمن تھیں۔ کارل کی پیدائش کے بعد اُن کے والد امریکہ واپس چلے آئے اور کچھ عرصے بعد اُن کے والدین کی طلاق ہو گئی۔ 14 سال کی عمر میں کارل نے اسکول چھوڑ دیا اور ایک دکان میں کام شروع کر دیا۔

1933-39ء: 1935ء میں ایک مخبر نے پولیس کو میری ایک 15 سالہ نوجوان سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کر دیا اور مجھے ضابطۂ اخلاق کی شق نمبر 175، جو ہم جنس پرستی کو بطور "خلاف معمول" عمل بیان کرتا تھا، کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ حالانکہ یہ قانون کتابوں میں سالوں سے موجود تھا، نازیوں نے اس قانون کی وسعت کو بڑھایا اور ہم جنس پرستوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کرنے کیلئے استعمال کیا۔ 15 مہینوں بعد مجھے رہا کر دیا گیا مگر 1937ء میں دوبارہ گرفتار کر کے قید کر دیا گیا۔

1940-44ء: 1943ء میں اتحادیوں نے ہیمبرگ پر بھاری بمباری کی مگر فیوہس بوتیل جیل کو جہاں مجھے "سیکورٹی وجوہات" کی بنا پر 6 سالوں سے قید رکھا گیا تھا، نشانہ نہیں بنایا گیا۔ اس عرصے کے دوران بہت سے قیدیوں کو نیواین گامے حراستی کیمپ میں بھیجا دیا گیا مگر میں اس گروپ میں تھا جس کو والڈھائم کے زیکسن جیل میں بھیجا گیا۔ میں وہاں اعصابی خلل کا شکار ہو گیا اور مجھے جیل کے ہسپتال میں بھیج دیا گیا۔ میں خوش قسمت تھا کیونکہ جیسے ہی اتحادی قریب تر آتے گئے دیگر قیدیوں کو لڑائی کیلئے رہا کر دیا گیا جو فرنٹ لائن پر مارے گئے۔

جنگ کے بعد کارل کو ایک بینک میں ملازمت مل گئی مگر جب 18 ماہ بعد آجر کو یہ معلوم ہوا کہ کارل کو شق نمبر 175 کے تحت جیل کی سزا ہوئی تھی، اُنہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.