ماریہ نیمیتھ

ماریہ نیمیتھ

پیدا ہوا: 14 دسمبر، 1932

زینٹیس, ہنگری

ماریہ کے والدین زیگیڈ شہر سے 30 میل دور ہنگری کے جنوب مشرق ميں واقع زینٹیس نامی قصبے میں رہتے تھے۔ اس کی والدہ باربرا ہوڈمیزوواسرہیلی نامی گاؤں میں پیدا ہوئی تھیں لیکن وہ شادی کے بعد زینٹیس آ گئيں۔ ماریہ کے والد دندان ساز تھے۔

1933-39: ماریہ کی پیدائش 1932 میں ہوئی۔ 1937 میں اس کی والدہ ایک جوان آسٹرین خاتون کو اپنے گھر لے آئيں جو گھر والوں کے ساتھ رہتی بھی تھیں اور ماریہ کی جرمن زبان سیکھنے میں مدد بھی کرتی تھی۔

1940-44: مارچ 1944 میں جرمن افواج نے ہنگری پر قبضہ کر لیا۔ ہنگری کی فاشسٹ پارٹی ایرو کراس سے تعلق رکھنے والے افراد نے ماریہ کے دادا اور دادی کی دکان ضبط کر لی۔ وہ اور اس کے والدین، دادا، دادی، چچا اور چچی اور ان کے گھر والے زیگیڈ کے اطراف کے قصبوں سے تعلق رکھنے والے ان ہزاروں یہودیوں میں شامل تھے جنہیں زیگیڈ کے روکس کے کھیل کے میدان اور دوسرے میدانوں میں ایک یہودی بستی میں جلاوطن کیا گیا۔ نیمیتھ کو زیگيڈ کے ذریعے سٹراسہاف حراستی کیمپ کے ذریعے آسٹریا میں گوئیسٹلنگ این ڈر یبس نامی گاؤں میں مشقت کے کیمپ میں جلا وطن کر دیا گیا۔

امریکی افواج کے پہنچنے سے چند ہی دن قبل فرار ہونے والے ایس ایس کے فوجیوں نے کیمپ میں رہنے والے 80 یہودیوں کو مشین گن سے گولی مار کر ہلاک کر دیا جس میں ماریہ اور اس کے گھر والے بھی شامل تھے۔ ماریہ کی عمر 13 سال تھی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.