مارٹن ہینز منزر
پیدا ہوا: 25 ستمبر، 1893
سیزن, جرمنی
ہینز جنوب مغربی جرمنی کے ایک قصبے میں یہودی والدین کے ہاں پیدا ہوا۔ جب ہینز کے والد کو برلن میں ایک ثانوی اسکول میں ہسٹری ٹیچر کی ملازمت ملی تو ہینز کی فیملی نقل مکانی کر کے برلن چلی گئی۔ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے کے بعد ہینز نے شادی کر لی اور اپنی بیوی مارگریٹ کے ساتھ برلن کے ایک اپارٹمنٹ میں رہنے لگا۔ 1920 میں ان کا بیٹا وولف گینگ پیدا ہوا۔ ہینز ایک سلائی کے ڈیزائین تیار کرنے والی کمپنی کے غیر ملکی نمائیندے کے طور پر کام کرتا تھا۔
1933-39: جب نازیوں نے کچھ ہفتے قبل انتخابات جیت لئے تو مجھے میرے جیسے سوشلسٹ پارٹی میں سرگرم اراکین کی فکر تھی۔ میں نے جیسا سوچا ویسا ہی ہوا۔ کسی نے میرے دروازے کے نیچے سے ایک نوٹ سرک دیا جس میں تنبیہ تھی: نازی تمام سوشلسٹ افراد کی تلاش میں ہیں، ان کو جمع کر رہے ہیں اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مقامی ڈسٹرک کے نگران کی حیثيت سے میں ان کی لسٹ پر ہوں۔ میں نے جلدی سے اپنی جگہ چھوڑ کر کسی دوسرے محلے میں ایک جعلی نام کے تحت کوئی کمرہ لینے کی کوشش کی۔
1940-44: جرمنی چھوڑے مجھے تقریبا 10 سال ہونے کو آئے ہیں۔ میری دوسری بیوی لوسی اور میں پیرس میں رہتے تھے لیکن جب میرے اور میرے کاروباری شریک کے درمیان پھوٹ پڑی تو ہم نے نائس جانے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ شہر فرانس میں یہودیوں کیلئے جنت کی مانند تھا کیونکہ اطالویوں نے، جنہوں نے اس علاقے پر قبضہ کیا تھا، یہودیوں کو کوئی تکلیف نہیں دیتے تھے۔ لوسی اور میں ایک لائبریری چلاتے تھے۔ بعض اوقات ہم اسپین اور اسپین سے امریکہ جانے کا سوچتے تھے مگر ہمیں فرانس میں امن محسوس ہو رہا تھا۔
ستمبر 1943 میں جرمن افواج نے نائس پر قبضہ کر لیا۔ چھ ماہ بعد ہینز اور لوسی کو پیرس کے باہر ڈرینسی کے ذریعے آش وٹز میں جلاوطن کر دیا گیا تھا جہاں پہنچتے ہی ان کو گیس کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔