مورڈیکائی پنچاس زباسن
پیدا ہوا: 1908
کوزینچ, پولینڈ
مورڈیکائی کا یدش زبان میں نام موٹل تھا اور وہ ایک مذہبی یہودی گھرانے میں پیدا ہوا۔ اس کے والدین کے چھ بچے تھے۔ وہ کوزینک میں رہتا تھا اور اس کے قصبے میں لکڑی کی بہت بڑی صنعت تھی۔ سیکنڈری اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد مورڈیکائی لکڑی کا کاروبار کرنے لگا۔ اس کی چھوٹی لیکن کامیاب کمپنی لکڑی خریدتی اور فروخت کرتی تھی۔
1933-39: ستمبر 1939 میں پولینڈ پر جرمن حملے کے کچھ ماہ بعد مورڈیکائی کے والد کو چھوڑنے کی تنبیہہ کی گئی کیونکہ وہ کمیونٹی کے نمایاں ممبر تھے اور ان کو حراست میں لئے جانے کا امکان بہت زیادہ تھا۔ مورڈیکائی اپنے والد، بہن، بہنوئی اور محبوبہ کے ساتھ پناہ کی امید میں سوویت یونین کے مقبوضہ پولینڈ فرار ہو گیا۔ راستے میں اس نے اپنی محبوبہ کے ساتھ شادی کر لی۔
1940-41: پولینڈ کے سوویت یونین اور جرمن مقبوضہ حصوں کی سرحد بحفاظت پار کرنے کے بعد مورڈیکائی 1941 تک لوو کے قریب سوویت یونین کے زیرنگرانی لکڑی کی صنعت میں کام کرتا رہا۔ 1941 میں جرمنوں نے مشرقی یوکرین پر حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد نازیوں کے موبائل قتل کے یونٹس یعنی آئنسیٹزگروپن نے اس علاقے میں دسیوں ہزاروں یہودیوں کو قتل کرنا شروع کر دیا۔
اس کے بعد تینتیس سالہ مورڈیکائی اور اس کے گھروالوں کی کوئی خبر نہيں ملی۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اس دسیوں ہزاروں یہودیوں میں شامل تھے جنہیں آئنسیٹزگروپن نے قتل کر دیا ہو۔