زیلی والڈ ہورن

زیلی والڈ ہورن

پیدا ہوا: 27 جون، 1927

پیرس, فرانس

زیلی مہاجر یہودی والدین کے گھر پیدا ہونے والے تینوں بچوں میں دوسرے نمبر پر تھی۔ اس کے والد کی پیدائش پولینڈ میں ہوئی تھی، اور وہ آسٹرو ہنگری فوج کے سابقہ افسر تھے۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران ان کی ملاقات ہنگری میں پیدا ہونے والی جوزف کی والدہ سے ہوئی، اور ان دونوں نے شادی کر لی۔ زیلی کے پیدائش سے کچھ عرصہ پہلے اس کے والدین پیرس میں رہنے لگے۔ وہاں، زیلی اور اس کے بھائی اور بہن مذہبی گھرانے میں پرورش پانے لگے۔

1933-39: امی نے کہا تھا کہ پیرس اس گاؤں سے بہتر تھا جہاں وہ خود بڑی ہوئی تھيں۔ میری والدہ ٹوٹی پھوٹی فرانسیسی بولتی تھیں، لیکن میں روانی سے فرانسیسی زبان بولتے ہوئی بڑی ہوئی۔ ایلیمنٹری اسکول میں ہم نے فرانس کی تاریخ کے متعلق پڑھا۔ مجھے ہٹلر سے ڈر نہيں لگتا تھا۔ میرے والد کہتے ہیں کہ جرمنی میں یہودیوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ فرانس میں ہمارے ساتھ نہیں ہو گا۔

1940-44: جب 1940 میں جرمن افواج نے پیرس پر قبضہ کیا، اس وقت میری عمر تقریبا 13 سال تھی۔ 1942 میں میرے والد کو پولینڈ میں پیدا ہونے والے دوسرے یہودیوں کے ساتھ جلاوطن کر دیا گیا۔ اس کے بعد میری والدہ کو جلاوطن کر دیا گیا۔ بعد میں میں پیرس سے فرار ہو گئی اور جعلی کاغذات بنوا کر اپنے یہودی ہونے کو خفیہ رکھا۔ میں 16 سالہ زیلی گوئیرن بن گئی۔ ہلکے رنگ کے بال، نیلی آنکھوں اور فرانسیسی زبان روانی سے بولنے کی وجہ سے مجھے فرانس کی غیریہودی شہری سمجھا جا سکتا ہے۔ میں الینکن نامی قصبے میں ایک سیکریٹری کے طور پر کام کرتی رہی، لیکن ایک سال کے بعد میرے یہودی ہونے کے بارے میں پتہ لگ گیا اور مجھے حراست میں لے لیا گیا۔ جرمنوں نے مجھے بہت مارا پیٹا؛ انہيں شاید اس بات کی شرم کھائے جارہی تھی کہ میں انہيں اتنا عرصہ دھوکا دینے میں کامیاب رہی۔

17 سالہ زیلی کو 31 جولائی 1944 میں بچوں کے کانووئے میں بٹھا کر آشوٹز جلاوطن کر دیا گیا۔ وہ کنسنٹریشن کیمپس سے زندہ بچ گئی اور جنگ کے بعد پیرس میں رہنے لگی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.