بینجمن رومانیہ میں ٹرانسلوانیہ کے کارپیتھین پہاڑوں کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے۔ جب وہ ایک شیرخوار بچہ تھے اس وقت ان کا خاندان امریکہ منتقل ہوگیا۔ بینجمن ہارورڈ یونیورسٹی میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے جرائم سے متعلق قانون کی تعلیم حاصل کی۔ بینجمن نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لاء اسکول سے 1943 میں تعلیم مکمل کی۔ وہ امریکہ کی طیارہ شکن بٹالین میں شامل ہو گئے۔ یہ بٹالین مشرقی یورپ میں اتحادی فوجوں کے حملوں کی تیاری کی غرض سے تربیت حاصل کررہی تھی۔ یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر بینجمن کوامریکی فوج کی جنگی جرائم کی تفتیش سے متعلق شعبے میں منتقل کردیا گیا۔ ان کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ نازی جنگی مجرمین کے خلاف ثبوت اکھٹا کریں اور انہیں پکڑیں۔ بعد میں وہ نیورمبرگ سے متعلق کارروائی کیلئے آئن سیٹزگروپین کیس میں امریکہ کے چیف پراسیکیوٹر بن گئے۔
مجھے ٹیلفورڈ ٹیلر کا فون موصول ہوا۔ وہ اُس وقت کرنل تھے۔ اُنہوں نے پوچھا کہ کیا میں اُن کے پاس جا کر اُن سے بات کر سکتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا "میں واپس نیورمبرگ جا رہا ہوں۔ میں وہاں رہا ہوں۔ وہاں بین الاقوامی فوجی عدالت کام کر رہی ہے۔ جج جیکسن وہاں ہیں۔ ہم اُس مقدمے کی سماعت مکمل کر رہے ہیں مگر اب مجھے اُن کی جگہ فرائض سنبھالنے ہیں اور پھر ہم ذیلی مقدموں کا ایک سلسہ شروع کر رہے ہیں۔ میں انچارج ہوں گا اور مجھے عملے کی ضرورت ہے۔ میں نے آپ کے بارے میں سُن رکھا ہے اور میں چاہوں گا کہ آپ میرے ساتھ چلیں۔" میں نے پوچھا "آپ نے میرے بارے میں کیا سُن رکھا ہے؟" اُنہوں نے کہا "میں نے سُنا ہے کہ آپ بعض اوقات حکم عدولی کرتے ہیں۔" اور میں نے کہا "یہ سچ نہیں ہے۔ میں تو عموماً حکم عدولی کرتا ہوں کیونکہ میں ایسے احکام پر عمل نہیں کروں گا جن کے بارے میں میں جانتا ہوں کہ وہ احمقانہ ہیں۔ لیکن میں نے آپ کے بارے میں بھی چھان بین کر رکھی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ آپ ہارورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ میں آپ کا پس منظر جانتا ہوں اور میں نہیں سمجھتا کہ آپ مجھے احمقانہ احکامات دیں گے اور اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو پھر آپ کو مجھ سے بہتر انسان نہیں ملے گا۔" اُنہوں نے کہا "آپ میرے ساتھ چلیں۔" لہذا میں نے کہا "اچھی بات ہے۔" میں نے [کرنل "مکی"] مارکوس کو فون کیا اور اُن سے کہا "مارکوس۔ میں یہ فوجی منصب چھوڑ رہا ہوں۔ میں ٹیلفورڈ ٹیلر کے ساتھ جا رہا ہوں۔ میں نے ایسا ہی کیا۔ میں ابھی بھی یہی چاہتا تھا کہ کچھ اچھا وقت گزاروں۔ کچھ زندگی کا لطف اُٹھا لوں اور امریکی فوج کا حساب چکا دوں۔ بعد میں پتہ چلا کہ ٹیلفورڈ ایک بہترین وکیل ہیں اور وہ اِس گہری سوچ میں تھے کہ کلیدی جرمن کرداروں کے مقدموں کے بعد کس پر مقدمہ چلایا جائے جبکہ جرمن زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد بھی اِس کے ذمہ دار تھے: وزارتیں، صنعتکار، جرنیل، ایس ایس کے اہلکار، ڈاکٹر، وکیل۔ اِن تمام نے مل کر ہٹلر کے لئے وہ سب کچھ ممکن کر دیا جو وہ چاہتا تھا۔ ٹیلفورڈ کی حکمت عملی یہ تھی کہ ہمیں جرمن معاشرے کے اِن تمام حصوں تک پہنچنا ہو گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا۔ یہ سب بہت دلچسپ تھا اور میں نے اس کام کو نہایت سنجیدگی سے لیا۔ میں نے کہا " ٹھیک ہے۔ مجھے کیا کرنا ہوگا؟" اُنہوں نے کہا " کہاں سے شروع کروں؟ میں کہاں جاؤں؟" میں نے کہا "ہمیں جا کر ثبوت اکٹھے کرنے چاہئیں۔ میں برلن جاؤں گا کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں تمام ثبوت موجود ہیں۔" لہذا اُنہوں نے کہا "آپ برلن جائیں۔ وہاں ایک دفتر قائم کریں۔" یوں میں برلن چلا گیا۔ مجھے اپنی بیوی کو پیچھے چھوڑنا پڑا۔ وہاں میں نے جنگی جرائم کیلئے کونسل کے سربراہ کا دفتر قائم کیا۔ یہ ہماری جرمن برانچ تھی۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.