ھینری نے یونیورسٹی آف برلن سے 1937 میں قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ بالٹی مور ہیبریو کانگریگیشن کے ربی نے اُنہیں اسپانسر کیا اور اُسی برس یعنی 1937 میں وہ امریکہ منتقل ہو گئے۔ 1945 میں آفس آف اسٹریٹیجک سروسز (او ایس ایس) نے اُنہیں نیورمبرگ جرمنی میں انٹرنیشنل ملٹری ٹرائبیونل کے لئے مقدمات سے قبل بیان تیار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ اُنہوں نے متعدد گواہوں اور مدعا علیہان سے پر جرح کی۔ جنگ کے بعد اُنہوں نے کئی سفارتی عہدوں پر فرائض انجام دئے۔
جب ہم نے فلم "دا ڈیتھ ملز" دکھائی جو ایک دستاویزی فلم تھی اور جس میں کچھ حراستی کیمپ اور وارسا میں ایک یہودی بستی کے کچھ مناظر تھے۔ ہم نے کمرہ عدالت کی روشنیاں گُل کر دیں۔ صرف 22 مدعاعلیہان کے چہروں پر کچھ روشنی تھی جس کی وجہ سے میں اُن کے چہروں کا مشاہدہ کر سکتا تھا جبکہ فلم اپنے تمامتر ہولناک اور وحشیانہ پہلوؤں کے ساتھ دکھائی جا رہی تھی۔ اور یہ منظر بہت عمدہ تھا کہ کس طرح سے اُن کی شناخت اور سنجیدگی نے اُن کا ساتھ چھوڑ دیا۔ [ھرمین] گورنگ نے فلم کی جانب دیکھا ہی نہیں اور [روڈولف] ہیس اور [ھجلمار] شاخٹ جس نے مقدمے کی پوری کارروائی کے دوران یہ مؤقف برقرار رکھا کہ اُس کا اِس طلم اور بربریت سے کوئی تعلق نہیں۔ اُس نے فلم کی طرف اپنی پشت کئے رکھی اور وہ اپنے بازو سامنے باندھے رہا۔ یہ بتانے کیلئے کہ نازی دور کے دوران ۔۔۔ وہ ۔۔۔ جیسے غیر حاضر ہی رہا۔ [ھینز] فرینک "پولینڈ کا قصائی" آنسوؤں کے ساتھ رو پڑا اور اِسی طرح [فرٹز] ساؤکل جو اُس واحد شخص کے ماتحت مزدوری کا سربراہ تھاجس نے فلم کو بشاشت اور خوشی سے دیکھا اور یہ [جولئس] اسٹرائیکر تھا جو فرینکونیا بویریا میں علاقائی نازی لیڈر یعنی گولیٹر تھا اور جو اِس گھناؤنے اسٹوئرمر (حملہ آور) اور "سٹورم ٹروپر" کا پبلشر اور ایڈیٹر تھا۔ یہ تو جیسے اُسی کا شو تھا۔ اُس نے یہ محسوس کیا کہ اِس فلم سے اُس کا جرم پورے طور پر ثابت ہو گیا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.