جولین کے کیتھلک والدین امریکہ میں آباد ہو گئے تھے مگر اس کی والدہ واپس پولینڈ لوٹ گئيں۔ 1939 میں جولین کو بندوق چھپانے کے الزام میں پکڑے جانے کے بعد کھیتی باڑی کے کام پر لگانے کیلئے آسٹریا جلاوطن کر دیا گيا۔ فارم میں وہ اپنے زمیندار کی بیٹی فریڈہ سے ملا جو بعد میں اس کی بیوی بنی۔ 1941 میں اس کو گرفتار کر لیا گیا کیونکہ آسٹریا اور پولینڈ کے مابین تعلقات کو غیر قانونی قرار دیا جاتا تھا اور 1942 میں اس کو جرمنی میں فلوسن برگ کے کیمپ میں جلاوطن کر دیا گيا۔ 1945 میں ایک جبری مارچ کے بعد امریکی فوجیوں کے ہاتھوں اسے آزاد کر دیا گیا تھا اور جنگ کے بعد جولین اور فریڈہ کی شادی ہو گئی۔
فلوسن برگ میں بہت بری چیزیں ہو رہی تھیں۔ روز مرہ کی زندگی کافی بھیانک تھی۔ صبح ساڑھے چار بجے اٹھو، جلدی جلدی پتھر توڑنے کی کان پر پہنچو اور پھر دن کے بارہ گھنٹے، ہفتے میں چھ دن کام کرو۔ اتوار کو دوپہر سے پہلے ہم گھر کے چھوٹے موٹے کام کیا کرتے تھے۔ اپنی الماریاں صاف کرنا، ایک بیرک صاف کرنا، اپنے آپ کو صاف کرنا اور سب کچھ صاف کرنا۔ پھر ہمارے لئے معائنہ کا گروپ آیا کرتا تھا۔ اگر آپ سے کسی قسم کی چیز بٹن وغیرہ کچھ بھی گم بو جاتا تھا تو آپ کو سزا دی جاتی تھی۔ اب سب کچھ صاف صاف تھا۔ وہ وقت پہلے ہی واضح تھا۔ وہ ہر مہینے ہمارے بال کاٹا کرتے تھے۔ ہر ہفتے ہمارے بال باغبانی والی قینچی سے بیچ میں سے کاٹا کرتے۔ اور ایک دن میں ہمیں بارہ گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا۔ خوارک چھ مہینے تک زندہ رہنے کیلئے کافی نہیں تھی چاہے آپ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔ طاقتور لوگوں کو میں نے چھ مہینوں میں مرتے دیکھا ہے۔ صبح کو پینے کیلئے صرف سادہ کافی، آدھی لیٹر ایرساٹز کافی ملتی تھی۔ پھر کان میں کام کے دوارن نو بجے کے قریب بھاری مزدوروں کو کھانے کیلئے مارجرین کے ساتھ روٹی کے دو ٹکڑے ملتے تھے۔ ہاں اور شام کو، آپ کو اس تصویر میں نظر آئے گا جو میرے پاس ہے، مجھے کھانے کو گوبھی کا شوربہ۔ لال گوبھی کا شوربہ ملتا تھا۔ میں نے تو سوچا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی لال گوبھی نہیں کھاؤں گا۔ پالک، پالک پالک میں نے کہا "خدارا، پھر سے پالک" وہ بہت پتلا پانی سا تھا۔ اس میں کسی قسم کی چربی نہیں تھی۔ میں نے سوچا کہ میں جب تک زندہ رہوں گا میں کبھی بھی پالک نہیں کھاؤں گا۔ مگر ایک بات بتاؤں۔ مجھے پالک پسند ہے!
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.