جیسے ہی نازیوں کی یہودی مخالف پالیسی نے زور پکڑا، کرٹ کے خاندان نے جرمنی سے فرار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ کرٹ سن 1937 میں امریکہ چلے آئے۔ لیکن اُن کے والدین دوسری جنگ عظیم چھڑنے سے پہلے جرمنی چھوڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ کرٹ کے والدین کو آخر کار جرمن مقبوضہ پولینڈ کے آش وٹز کیمپ میں جلاوطن کر دیا گيا۔ سن 1942 میں کرٹ امریکی فوج میں بھرتی ہو گئے اور اُنہوں نے خفیہ فوجی تربیت حاصل کی۔ اُںہوں نے یورپ میں جنگی قیدیوں سے پوچھ گچھ کی۔ مئی سن 1945 میں اُنہوں نے چیکوسلواکیا میں ایک گاؤں کے ہتھیار ڈالنے کی کارروائی میں حصہ لیا اور دوسرے دن وہ ان 100 یہودی عورتوں کی مدد کرنے کے لئے واپس گئے جنہيں موت کے مارچ کے دوران چھوڑ دیا گيا تھا۔ کرٹ کے مستقبل کی بیوی گرڈا بھی اُس گروپ میں شامل عورتوں میں سے ایک تھی۔
یہ بات صاف ظاہر ہوتی جا رہی تھی کہ اگر کوئی ملک یہودیوں کو لینے کے لئے تیار ہو جائے تو یہودیوں کو ملک چھوڑنا ہو گا۔ بہت کم ممالک ان کو لینے کے لئے تیار تھے۔ ملک چھوڑنا اتنا آسان کام نہیں تھا، خاص طور پر جوانوں کیلئے۔ جوانوں کو مشورہ دیا جاتا تھا کہ وہ ملک سے نکل جائیں کیونکہ ظاہری طور پر جرمنی میں ان کا کوئی مستقبل نہیں رہا تھا۔ اسی طرح ہم بھی اس نتیجے پر پہنچے کہ چونکہ امریکہ میں ہمارے چند عزیز واقارب رہتے تھے، امریکہ جانے کیلئے ایک مناسب جگہ تھی۔ اگر ماضي پر نظر ڈالی جائے تو میں خوش قسمت ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ اس کی وجہ سے میں بچ گیا۔ میری بڑی بہن جرمنی میں نرسنگ کی تربیت حاصل کر رہی تھی۔ مگر اس نے بھی قیصلہ کر لیا کہ اب ملک چھوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ کسی نے اس فیصلے کی تائيد کی تھی۔ لہذا وہ مجھ سے ایک سال پہلے یہاں آ گئی اور اگر وہ یہاں نہ آتی تو میں کبھی بھی جرمنی سے نہیں نکل پاتا۔ اس نے میرے لئے ان دنوں امریکہ داخل ہونے کیلئے درکار کاغذات حاصل کرنے کیلئے کافی جدوجہد کی تھی اور سن 1937 تک اس نے میرا یہ کام ختم کر لیا اور یوں میں ملک چھوڑ کو بفلو آ گیا جہاں میری بہن اور بعض عزیز واقارب رہتے تھے۔ ان میں میرے چچا چچی اور ان کی بیٹی بھی تھے۔ بفلو آنے کے بعد میں چند سال ان کے گھر میں رہا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.