تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
وارسا یہودی بستی میں بغاوت کے دوران ایس ایس فوجیوں نے یہودی مزاحمتی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ وارسا، پولینڈ، 19 اپریل-16 مئی، 1943۔
وارسا یہودی بستی میں بغاوت کے دوران پکڑے جانے والے یہودیوں کو جبراً اسمبلی کے مقام کی جانب مارچ کرایا جا رہا ہے۔ وارسا، پولینڈ، اپریل یا مئی 1943 ۔
وارسا یہودی بستی میں، یہودی بچے سوپ کے پیالوں کے ساتھ۔ وارسا، پولینڈ، ca 1940 ۔
وارسا یہودی بستی کا داخلی دروازہ۔ سائن بورڈ پر لکھا ہے، "وباء کا کوارنٹائن علاقہ: صرف رواں ٹریفک کو گذرنے کی اجازت ہے۔" وارسا، پولینڈ، فروری 1941 ۔
وارسا یہودی بستی کی ایک رہائشی بستی کی سڑک پر دو بچوں کو پیسے دے رہی ہے۔ وارسا، پولینڈ، اکتوبر 1940 اور اپریل 1943 کے درمیان۔
وارسا یہودی بستی کی ایک گلی کا منظر۔ بائیں جانب موجود سائن میں لکھا ہے: "سوپ صحن میں ہے، پہلی منزل، اپارٹمنٹ 47 ۔" وارسا، پولینڈ، 1940 - 1941 ۔
وارسا یہودی بستی کی بغاوت کے بعد یہودی بستی کی تباہی۔ پولینڈ، مئی 1943۔
وارسا یہودی بستی کی بغاوت کے دوران جرمن سپاہی یہودیوں کے ایک گروہ پر براہ راست توپوں سے بمباری کرتے ہوئے۔ وارسا، پولنڈ، 19 اپریل-16 مئی، سن 1943۔
وارسا یہودی بستی کی بغاوت کے دوران جرمن سپاہیوں نے زیر زمین پناہ گاہ میں چھپے ہوئے یہودیوں کو گرفتار کر لیا۔ وارسا پولینڈ، اپریل – مئی 1943
وارسا یہودی بستی کی بغاوت کے دوران چھپے ہوئے یہودیوں کو نکالنے کی ایک کوشش میں نازیوں نے رہائشی عمارتوں کو نذر آتش کر دیا۔ اِس دوران یہودیوں کے گھر آگ کی لپیٹ میں۔ پولنڈ، 19 اپریل-16 مئی، 1943۔
وارسا یہودی بستی کی بغاوت کے دوران گرفتار کردہ یہودیوں سے جرمن سپاہی تفتیش کرتے ہوئے۔ پولینڈ، مئی 1943۔
وارسا یہودی بستی کی بغاوت کے دوران یہودیوں کی جلاوطنی۔ وارسا، پولینڈ، مئی 1943۔
وارسا یہودی بستیوں کی بغاوت کے دوران پکڑے جانے والے یہودی۔ وارسا، پولنڈ، 19 اپریل-16 مئی، سن 1943۔
وارسا یہودی بستیوں کی بغاوت کے دوران پکڑے گئے یہودی۔ پولینڈ، 19 اپریل-16 مئی، 1943۔
وارسا یہودی بستیوں کی بغاوت کے دوران پکڑے گئے یہودی۔ پولینڈ، 19 اپریل-16 مئی، 1943۔
وارسا یہودی بستیوں کی بغاوت کے دوران گرفتار کئے گئے یہودی۔ یہ تصویر پولش ہوم آرمی کے ایک رکن کی طرف سے یہودی بستی کے سامنے کی ایک عمارت سے خفیہ طور پر لی گئی تھی۔ وارسا پولینڈ، اپریل – مئی 1943
ولھیم کسیراؤ، ایک جرمن یہوواز وھٹنس جسے نازیوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ جرمنی، سی۔ اے 1940.
وولف ریٹشوسن کے راستے میں واقع ایک گاؤں میں جنوب کی جانب ڈاخاؤ حراستی کیمپ کے قیدیوں کی تصویر جو موت مارچ کے دوران ایک جرمن شہری کی طرف سے خفیہ طور پر لی گئی۔ جرمنی،26 اور 30 اپریل 1945 کے درمیان۔
وہ جگہ جہاں آئن سیٹسگروپ (گشتی قاتل یونٹ) کے اہلکاروں اور اسٹونین حلیفوں نے ستمبر 1941 میں یہودیوں کو اجتماعی پھانسی دی۔ کالیوی۔ لیوا، ایسٹونیا، ستمبر 1944 کے بعد۔
ویانا سے یولینڈ کی طرف رومانی (خانہ بدوش) خاندانوں کی جلاوطنی۔ آسٹریا، ستمبر اور دسمبر 1939ء کے درمیان۔
ویانا کے راہگیر ایک ریستوران کی کھڑکی پر لگے ایک بڑے نازی سائن کو دیکھ رہے ہیں جس میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ کاروبار نازی پارٹی کی ایک تنظیم چلا رہی ہے اور یہ کہ یہاں یہودیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ ویانا، آسٹریا، مارچ- اپریل 1938۔
يہودی بچے جنہيں ڈینیل ٹراکمے (عینک میں، پیچے، درمیان میں) کے زیر ہدایت بچوں کے ایک ہوم مائیسن دیس روچز میں پناہ دی گئی۔ لی چیمبون - سر - لگنان، فرانس, 1941 اور1943 کے درمیان
يہودی قیدیوں کی ایک سواری برف سے گزرتے ہوئے بوشووٹز کے اسٹیشن سے تھیریسئن شٹٹ جارہی ہے۔ چکوسلواکیا، 1942
آشوٹز کیمپ کی آزادی کے وقت اس کیمپ کی بیرکوں اور خاردار باڑ کے ایک حصے کا منظر۔ آشوٹز، پولنڈ، جنوری 1945۔
ٹریبلنکا بغاوت میں شامل تین افراد جو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور یوں جنگ میں بچ گئے۔ وارسا، پولینڈ 1945۔
ٹریبلنکا کیمپ کیلئے جلاوطنی کے دوران سیڈلیس کی یہودی بستی میں یہودیوں کو جمع کرکے ریل وے اسٹیشن کی طرف جبراً مارچ کروایا جا رہا ہے۔ سیڈلیس، پولینڈ، 21-24 اگست، 1942۔
پانی کے ایک ٹاور سے اتاری گئی گرس کیمپ کی تصویر۔ گرس، فرانس، 1941
پتھر توڑنے کی مشین پر کام سے لوٹتے ہوئے جبری مزدور پتھر اُٹھا کر چھ میل سے زیادہ فاصلے پر بوخن والڈ حراستی کیمپ لاتے تھے۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔
پراپیگنڈا وذیر جوزف گوئبلز (پوڈیم پر) برلن کے اوپرن پلاٹز میں کتابوں کو نذر آتش کرنے کے دوران طالب علموں اور ایس اے کے ارکان کی غیر جرمن" قرار دی جانے والی کتابوں کو تباہ کرنے کی کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ جرمنی، 10 مئی، 1933 ۔
پراگ میں اولڈ ٹاؤن ملز کے پانی کے ٹاور کی تصویر۔ چکوسلواکیا میں تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں جلاوطن ہونے کے بعد ھیلن رائک اُس صورت حال کو لکھنے کے لئے ترستی تھیں جو اُن پر بیت رہی تھی۔ ھیلن کو یہ تصویر بھیجی گئی اور اُنہوں نے اسے تھیریسئن شٹٹ میں اپنی ڈائری کے کاغذ کے طور پر استعمال…
پرنسینگراخٹ 263 پر موجود گھر جہاں فرینک اور اُس کا خاندان چھپا رہا۔ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ۔
پروفیسر رافائل لیمکین (بائیں) اور پاناما کے ریکارڈو ایلفارو (اسمبلی کی قانونی کمیٹی کے چیئرمین) جنرل اسمبلی کےعمومی اجلاس سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے۔ اس اجلاس میں نسل کُشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق قوانین کی منظوری دی گئی۔
پروٹوکولز پر مبنی 'بین الاقوامی یہودی' جس کی پانچ لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس کا کم از کم 16 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ یہ ڈیئر بورن، مشیگن میں شائع ہوا۔ 1920 ۔
پروٹوکولز کا اجاج نوواید کا عربی زبان میں یہ ترجمہ فلسطینی ریاست کی اطلاعاتی سروس کی اسپانسر کی گئی ویب سائیٹ پر دکھایا گیا ہے۔ یہ بیروت، لبنان میں شائع ہوا۔ 1996 ۔
پروٹوکولز کے اس شامی ایڈیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 11 ستمبر، 2001 کو ہونے والا دہشت گرد حملہ صیہونی سازش کا نتیجہ تھا۔ اس کے آخری باب میں بالآخر اسرائیلی ریاست کی تباہی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ دمشق، شام میں شائع ہوا، 2005 ۔ یہ اسرائیلی سفارتخانے کی طرف سے پیش کردہ تحفہ ہے۔
پروپیگنڈا کی جدید تکنیکیں – بشمول مضبوط خاکے اور آسان پیغامات نے – آسٹریا میں پیدا ہوئے ایڈولف ہٹلر کو معمولی درجے کی شہرت والے انتہا پسند سے اٹھا کر جرمنی کے 1932 کے صدارتی انتخاب میں ایک نمایاں امیدوار بنا دیا۔ اس پوسٹر کا انداز اس عہد کے کچھ فلم اسٹاروں کے پوسٹر کی طرح ہی تھا۔…
پلاسزاؤ کیمپ میں زنانہ قیدیوں کا ایک گروپ۔ پلاسزاؤ، پولینڈ، 1943-1944
پلوئٹزینسی قید خانے میں پھانسی دینے کی جگہ۔ پلوئٹزینسی میں نازیوں نے سینکڑوں ہٹلر مخالف جرمنوں کو پھانسی دی جس میں 20 جولائی 1944 کے ہٹلر کو قتل کرنے کے منصوبے میں شریک افراد بھی شامل تھے۔ برلن ، جرمنی، جنگ کے بعد۔
پناہ گزینوں کے لئے ایک امریکی یہودی جائینٹ ڈسٹری بیوشن کمیٹی (جے۔ ڈی۔ سی) کا کپڑے فراہم کرنے کا مرکز۔ ولنا، لیتھوانیا، 1940۔
پورم کے جشن کے موقعے پر ریلی عبرانی جمنازیم میں کنڈر گارٹن کلاس کی تصویر۔ کوونو، لیتھووانیا،5 مارچ 1944۔
پوسٹر (ریاستہائے متحدہ امریکہ کے یہودی وار ویٹرنز کی طرف سے جاری کیا جانے والا) جس میں جرمن اشیاء کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ نیو یارک، یونائیٹد اسٹیٹس، 1937 اور 1939 کے درمیان۔
پوسٹر: "طلباء/ فیوہرر کے مبلغ بنو۔" قوم پرستی، آزادی اور قربانی دینے کی جارحانہ اپیلوں کے ساتھ نازی پارٹی نے جرمن جمہوریت اور اپنے موجودہ طلباء کی تنظیموں سے مایوس طلباء کو کامیابی کے ساتھ بھرتی کیا۔
پوسٹر: "عظیم جرمنی: 10 اپریل (1938) کو ہاں کہیں"۔ یہ انتخابی پوسٹر نازیوں کی سیاسی حمایت کا پرزور پیغام دیتا ہے جسے ایک مشترکہ نازی سیلیوٹ میں اٹھے ہوئے ہاتھوں کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔ نازی پروپیگنڈے نے اکثروبیشتر ملک کو آگے بڑھانے کیلئے ایک اجتماعی تحریک پر زور دیا جسے اٹھے ہوئے زوائیے…
پوسٹر: نیورمبرگ / قصوروار! جنگ کے اختتام اور نازی جرمنی کی ہار کے بعد، جرمنی میں فاتح اتحادی ارباب اقتدار نے نازی حکومت کی مجرمانہ نوعیت کو واضح کرنے کیلئے اس قسم کے پوسٹروں کا استعمال کیا۔
پوسٹر: "ہم خواتین نیشنل سوشلسٹ کو ووٹ دے رہی ہیں۔" جرمن خواتین ووٹ دینے والی انتہائی اہم جماعت تھی۔ نازیوں نے خواتین سے ووٹ کی اپیل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں، جس کی مثال 1932 کا یہ انتخابی پوسٹر ہے۔ نازیوں کو اپنے فوجی نشانوں کو پیچھے رکھنے کیلئے اپنے پیغامات کو ڈھکے چھپے الفاظ میں…
پولش خاندان کے افراد جنہوں نے اپنے فارم میں ایک یہودی لڑکی کو چھپایا تھا۔ زیرارڈو، پولینڈ 1941-1942
پولش شہری دیوار کے اس حصے کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں جو وارسا یہودی بستی کو باقی شہر سے الگ کرتی تھی۔ وارسا، پولینڈ، 1940 ۔ 1941 ۔
پولش فوج کے یہودی جنگي قیدیوں میں سے علحدہ کیا جانے والا جبری مزدوروں کا دستہ۔ میگدے برگ، جرمنی، 1940 ۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.