تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
پولش لوگ محصور وارسا کے کھنڈراٹ کے پاس سے گزر رہے ہیں۔ جنگ کی تباہ حالی کی منظر کشی کرتی ہوئی یہ تصویر جولین برائن (1899-1974) نے کھینچی۔ جولین برائن دستاویزی فلمیں بناتے تھے جنہوں نے دنیا بھر کے ممالک میں افراد اور برادریوں کی روز مرہ زندگی اور ثقافت کے بارے میں تصاویر بنائیں۔
پولش۔ یہودی مہاجرین یورپ چھوڑنے کی کوشش میں لزبن پہنچ رہے ہیں۔ فرانس پر جرمن حملے کے بعد پناہ گذینوں کی مدد کیلئے یہودی اور غیر یہودی امدادی تنظیموں نے اپنے صدر دفتر لزبن منتقل کر دئے تھے۔ لزبن واحد غیر جانبدار یورپی بندرگاہ تھی جہاں سے پناہ گذیں شمالی اور جنوبی امریکہ کیلئے روانہ…
پولینڈ کے ہتھیار ڈالنے کے بعد وارسا میں جرمن فوجیوں کی پریڈ۔ وارسا، پولینڈ، 28-30 ستمبر، 1939
پولیس ووروائرٹس نامی شوشل ڈیموکریٹک اخبار کے ایک پیغام رساں کی تلاشی لے رہی ہے۔ برلن ، جرمنی، 4 مارچ، 1933
پولینڈ کے یہودی پناہ گزین بابن ھاؤسن کے بے دخل افراد کے کیمپ میں پہنچ رہے ہیں جہاں جائینٹ ڈسٹری بیوشن کمیٹی اور اقوام متحدہ کے ریلیف اور آبادکاری کے ادارے نے ان کو مدد فراہم کی۔ جرمنی، 20 اگست 1947۔
پھانسی سے پہلے یہودی افراد لتھوئینین حلیف گارڈز کی نگرانی میں۔ پونری، جون-جولائی، 1941ء۔
پھیری والے پرانی عبرانی کتابیں بیچ رہے ہیں۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، فروری 1941 ۔
پیئوٹر کولینڈا کا جنگ کے بعد ایک پورٹریٹ۔ وہ نوووگروڈیک کے ایک زمیندار تھے اور زئینسیولسکی اور بیئلسکی دونوں خاندانوں سے قبل از جنگ واقف تھے۔ جنگ کے دوران اُنہوں نے خواتین کو چھپنے کی جگہ فراہم کی تھی جو بعد میں بحفاظت جنگل میں چلی گئیں۔ اُنہوں نے جنگل میں رہنے کے دوران بیئلسکی گروپ…
پیرس میں جنگ سے پہلے یہودی کوارٹروں کا منظر۔ پیرس، فرانس، 1933-1939
پیرے لیول، وکی فرانس حکومت کے سربراہ اور نازیوں کے مددگار۔ فرانس، تاریخ غیر یقینی۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.