تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
فادر برونو اُن یہودی بچوں کے ساتھ جنہیں اُنہوں نے جرمنوں سے چھپا رکھا تھا۔ ید واشیم نے فادر برونو کو "اقوام کے درمیان راست باز" کے خطاب سے نوازا۔ بیلجیم، جنگ کے زمانے میں۔
فاشسٹ ایرو کراس پارٹی کے ممبران یہودیوں کو گرفتار کرتے ہیں۔ بوڈاپپسٹ ، ہنگری، اکتوبر-دسمبر 1944ء۔
فر کے کوٹ میں لپٹی ہوئی تین سالہ ایسٹرا ھارن کی تصویر ، چیلم، پولینڈ، 1940. ایسٹرا جنوری 1937 میں پیدا ہوئی۔ جرمنی کے پولینڈ پر حملے کے کچھ ہی عرصے بعد اس کے والد کو ماردیا گیا۔ ایسٹرا اور اس کی والدہ پرلا ھارن کو زبردستی چیلم کے گھیٹو یعنی یہودی بستی میں بھیج دیا گیا۔ 1942 کے اختتام پرجب…
فرائڈرش ھافمین موت کے ریکارڈز کا ایک پلندا اُٹھائے ہوئے ہے۔ وہ 324 کیتھولک پادریوں کے قتل سے متعلق شہادت دے رہا ہے جو ڈاخاؤ حراستی کیمپ میں نازیوں کے طبی تجربات کے دوران ملیریا کا شکار ہو گئے تھے۔ ڈاخاؤ، جرمنی، 22 نومبر، 1945 ۔
فرانس کی شکست کے بعد ایڈولف ہٹلر اور اس کا ذاتی آرکیٹکٹ، البرٹ اسپیئر، پیرس میں۔ پیرس، فرانس، 23 جون 1940
فرانسیسی مزاحمتی تحریک کی یہودی رکن سیمون شلوس جرمن ملٹری ٹرائبیونل کی طرف سے موت کی سزا پانے کے بعد زیر نگرانی۔ اُنہیں 2 جولائی 1942 کو پھانسی دے دی گئی۔ پیرس، فرانس، 14 اپریل 1942۔
فروری 1944 میں مشرقی محاذ پر جرمن بکتر بند ڈویژن کے دستے۔ سوویت فوجیں اسٹالن گراڈ کی لڑائی کے وقت سے حملوں میں مسلسل تیزی لا رہی تھیں۔ اُنہوں نے جرمن فوجوں کو 1944 کے آخر ميں مشرقی پرشیا کی سرحدوں کی جانب دھکیل دیا تھا۔ سوویت یونین، فروری 1944
فرٹزگلوکسٹائن (بائیں طرف) اپنے خاندان کے ساتھ ایک برلن، جرمنی میں 1932 میں پکنک منا رہے ہیں۔ فرٹز کے والد یہودی تھے- وہ ایک آزاد خیال یہودی عبادت گاہ میں عبادت کرتے تھے اور اُن کی والدہ عیسائی تھیں۔ 1935 کے نیورمبرگ قوانین کے تحت، فرٹز کی درجہ بندی بطور مخلوط النسل یعنی میشلنگ کے طور پر…
فلسطین ہجرت کرنے کی کوشش کرنے والے جرمنی کے یہودی فلسطین اینڈ اورینٹ ٹریول ایجنسی کے سامنے لمبی لائنیں لگاتے ہوئے۔ برلن، جرمنی،22 جنوری 1939۔
فلوزین برگ حراستی کیمپ کی آزادی کے بعد، امریکی پیدل فوج کے دو سپاہی کیمپ میں ہلاک ہونے والوں کے جوتوں کے ڈھیر کا معائنہ کر رہے ہیں۔ فلوزین برگ، جرمنی، مئی 1945۔
لینڈنگ کرافٹ میں حملہ کرنے والے فوجی DDay پر اوماہا بیچ کے قریب پہنچتے ہیں۔ نارمنڈی، فرانس، 6 جون، سن 1944۔
آئن سیٹزگروپ (گشتی قاتل اسکواڈ) سی کے نامعلوم یونٹوں کے فوجی کئیو کے قریب وادی بابی یار میں وسیع پیمانے پر قتل ہونے والے یہودیوں کے سامان کی تلاشی لیتے ہوئے۔ سوویت یونین، 29 ستمبر ۔ یکم اکتوبر، 1941۔
قصبے نمیرنگ کے شہری امریکی فوجی حکام کے احکام پر بوخن والڈ حراستی کیمپ سے موت کے مارچ پر بھیجے جانے والے افراد کی قبریں کھود رہے ہیں۔ جرمنی، مئی 1945 ۔
سیمنز فیکٹری میں جبری مشقت پر معمور قیدی۔ آشوٹز کیمپ، پولینڈ، 1940-1944۔
قیدی عورتوں کے بال جو جرمنی بھیجے جانے کیلئے تیار کئے گئے۔ یہ آشوٹز قتل گاہ کی آزادی کے وقت وہاں پائے گئے۔ پولینڈ، 1945۔
قیدی کھانے کے راشن کا انتظار کررہے ۔ تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی، چکوسلواکیا، 1941 اور 1945 کے درمیان۔
قیدی کیمپ میں حاضری دینے کیلئے روما (خانہ بدوشوں) کی حاضری لی جا رہی ہے۔ لیکن باخ، آسٹریا، 1940-1941
قیدیوں کی تضحیک: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) پلے کارڈ تھامے ہوئے ہیں جن پر لکھا ہے "میں طبقاتی امتیاز میں یقین رکھتا ہوں، پارٹی کا افسر/ ایس پی ڈی/ پارٹی کا افسر۔" ڈاخو حراستی کیمپ، جرمنی، 1933 اور 1936 کے درمیان۔
لاسی میں منظم قتل عام سے پچنے والے رومانیہ کے یہودیوں کو پولیس لاسی سے کالاراسی روانہ کرنے کے دوران ٹرین میں زبردستی سوار ہونے پر مجبور کر رہی ہے۔ لاسی، رومانیہ، جون 1941ء کے آخر میں۔
لبنی کے یہودیوں کا اجتماع، آئن سیٹس گروپ کے دستوں کی طرف سے قتل عام سے کچھ ہی پہلے۔ یہ فوٹو بنیادی طور پر رنگین تھی اور جرمن فوجی فوٹوگرافر کی طرف سے کھینچی گئی تصویروں کے سلسلے کا ایک حصہ تھی۔ تصویروں کے اِس ذخیرے کی نقلیں جنگی جرائم کے مقدمات میں شہادت کے طور پر استعمال کی گئیں۔…
لورے اوپن ھائمر کو جاری ہونے والا پاسپورٹ جس پر "جیوڈے" کی نشاندہی کرنے کیلئے حرف "جے" کی مہر لگی ہوئی ہے۔ تمام جرمن یہودی خواتین کے ناموں میں "سارا" کا اضافہ کر دیا گیا۔ ھلڈیشائم، جرمنی، 3 جولائی، 1939 ۔
لوڈز گھیٹو کے یہودیوں کو جلا وطن کر کے چیلمنو قتل گاہ پہنچانے کیلئے مال گاڑیوں میں سوار کرایا جارہا ہے۔ لوڈز، پولینڈ، 1942 اور 1944 کے درمیان۔
لوڈز یہودی بستی کی ایک فیکٹری میں جبری مشقت پر مامور ایک یہودی آدمی اور بچی۔ لوڈز، پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
لوڈز یہودی بستی کی منڈی میں متفرق سامان فروخت کرنے والوں کے درمیان ایک کمسن بچی۔ لوڈز، پولینڈ 1941.
لوگ "نرنبرگر" اخبار کے ایک خاص ایڈیشن کو پڑھنے کیلئے سڑک پر جمع ہیں۔ اِس اخبار میں بین الاقوامی فوجی عدالت کی طرف سے سزائیں سنانے کی خبر دی گئی ہے۔ یکم اکتوبر 1946۔
لوگوں کے ہجوم برلن کے مقام اوپرن پلاٹز میں ایسی کتابوں کو نذر آتش کرنے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں جنہیں وہ "غیر جرمن" گردانتے تھے۔ برلن، جرمنی، 10 مئی، 1933۔
لی چیم بون کا منظر جہاں گاؤں کی پروٹیسٹنٹ آبادی کی اکثریت نے یہودیوں کو نازیوں سے چھپایا تھا۔ لی چیم بونسرلگنان، فرانس، تاریخ نامعلوم۔
لی چیمبون کے ایک پنشن کا پوسٹ کارڈ جسے نازیوں سے چھپائے جانے والے بچوں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ لیچیمبونسرلگنون، فرانس، تاریخ نامعلوم۔
لی چیمبون۔ سر۔ لگنان گاؤں کی پروٹسٹنٹ آبادی نے یہودی بچوں کو پناہ فراہم کی۔ فرانس، 1941 اور 1944 کے درمیان۔
لی ۔ چیمبون ۔ سر ۔ لگنون کے گاؤں کی پروٹسٹنٹ آبادی نے یہودی بچوں کو پناہ دی۔ فرانس، 1941۔
لیفٹننٹ جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) ایرون رومیل نے شمالی افریقہ کی مہم کے دوران جرمن فوجوں کی کمان کی۔ لیبیا، 1941 ۔
مئی 1940 میں مغربی جنگی مہم کے دوران جرمن بمباری کے بعد روٹرڈيم کا ایک منظر۔ روٹرڈیم، نیدرلینڈز، مئی 1940
ماؤتھ ہاؤسن کیمپ سے زندہ بچنے والے افراد کیمپ کے دورازے سے داخل ہونے والے امریکی فوجیوں کے لئے نعرے رہے ہیں۔ کیمپ کی آزادی کے کئی دنوں بعد یہ تصویر اتاری گئی۔ ماؤتھ ہاؤسن، آسٹریا، 9 مئی 1945۔
مارزاہن، نازیوں کی تیسری سلطنت میں روما (خانہ بدوشوں) کا پہلا عسکری نظر بندی کیمپ۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔
روس میں پیدا ہونے والے یہودی فن کار مارک شیگل اپنی بیٹی ایڈا کے ساتھ۔ نازیوں نے اُن کے کام کو "فرسودہ" قرار دیا تھا۔ فرانس کے زوال کے بعد شیگل فرانس سے بھاگ کر 1942 میں امریکا چلے آئے۔
مارچ 1941 میں پولینڈ میں چھپا ایک یہود مخالف پوسٹر، اس کی سرخی ہے، "یہودی جوں کی طرح ہیں؛ وہ ٹائفس کا مرض پیدا کرتے ہیں۔" جرمنوں کے ذریعہ شائع کردہ اس پوسٹر کا مقصد عیسائی جماعتوں میں یہودیوں کا خوف پیدا کرنا تھا۔
مارگوٹ اور این فرینک، اُن کے خاندان کے نیدرلینڈ فرار ہونے سے پہلے۔ بیڈ ایچن، جرمنی، اکتوبر 1933 ۔
مجدانیک قتل گاہ میں لاشوں کو جلانے کی ایک بھٹی، لُبلن کے باہر۔ پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
مجدانیک کیمپ میں گيس چیمبر کا داخلی حصہ۔ مجدانک، پولنڈ، 24 جولائی، 1944 کے بعد۔
مجدانیک کیمپ کی آزادی کے موقع پر پائی جانے والی زائکلون بی گولیاں۔ پولینڈ، جولائی 1944 کے بعد۔
مدعا علیہ اوٹو اوہلین ڈورف آئن سیٹس گروپن کے مقدمے میں اپنے حوالے سے گواہی دے رہے ہیں۔ 9 اکتوبر 1947۔
مدعا علیہ جان ڈیمجنجوک عدالت میں بڑی سکرین پر دکھائے جانے والے کاغذات کے بارے میں بیان دے رہے ہیں۔ یروشلم، اسرائیل، 27 جولائی، 1987 ۔
مدعا علیہ سزائے موت کا فیصلہ سننے کے بعد اپنے دل پر صلیب کا نشان بنا رہے ہیں۔ یروشلم، اسرائیل، 25 اپریل، 1988 ۔
مدعا علیہ کارل برانڈٹ ڈاکٹر کے مقدمہ کے دوران شہادت دے رہے ہیں۔ نیورم برگ، جرمنی، 9 دسمبر 1946- 20 اگست 1947۔
مدعا علیہان انصاف کے مقدمے کے دوران کٹہرے میں۔
مدعاعلیہ جولیس اسٹرائخر، جو یہود مخالف اخبار دیئر شٹرمر کا ایڈیٹر تھا، نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہے جسے بڑے جنگی مجرموں کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ 29 اپریل، 1946۔
مذہبی تنظیم امریکن فرینڈز سروس کمیٹی کے مندوبین جنہوں نے ٹولوز میں امدادی سرگرمیاں تشکیل دیں۔ فرانس، جنوری 1941
مشرقی محاذ پر دسمبر 1943 میں سوویت حملہ کے دوران سوویت یونین میں جرمن فوجی۔ جرمن فوجیوں نے جون 1941 میں سوویت علاقے پر حملہ کیا لیکن اسٹالنگراڈ کی لڑائی کے بعد اُنہیں جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 16 دسمبر 1943۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.