تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
رھائن لینڈ کے علاقے کی فوجی تشکیل نو کے بعد بیلجیم کی سرحد پر واقع شہر آچن میں جرمن فوجیں داخل ہو رہی ہیں۔ آچن، جرمنی، 18 مارچ، 1936
جرمن بچے سام دشمن پراپیگنڈہ پر مبنی کتاب دیئر گفٹپلز ("زہریلی کھمبیاں") پڑھ رہے ہیں۔ بائیں طرف موجود لڑکی اس کتاب کی اضافی کتاب اُٹھائے ہوئے ہے۔ کتاب کے عنوان کا ترجمہ ہے "لومڑیوں پر بھروسہ مت کرو۔" جرمنی، ca 1938 ۔
جرمن حملہ آور فوجی بڈگاش پہنچتے ہوئے۔ پولینڈ، 18 ستمبر 1939۔
جرمن حکام کیلئے یہودیوں کی مذمت مختلف ذرائع سے کی گئی اورکبھی کبھار تو ان کے بچانے والوں کی طرف سے بھی ایسا کیا گیا۔ 1944 میں ایوا اور لی این (جنہيں اس تصویر میں دکھایا گیا ہے) کے بچانے والوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ان کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی۔ شوہر نے طیش میں آکر اپنی بیوی اور…
جرمن سپاہی وارسا یہودی بستی کی بغاوت کے دوران گرفتار ہونے والے یہودیوں کو جلاوطنی کیلئے اکٹھے ہونے کے مقام پر لے جا رہے ہیں پولینڈ، مئی 1943۔
جرمن طالب علم اُن کتابوں کے اردگرد اکٹھے ہوئے ہیں جنہیں وہ "غیر جرمن" تصور کرتے تھے۔ یہ کتابیں برلن کے علاقے اوپن پلاٹز میں کھلے عام نظر آتش کی جائیں گی۔ برلن، جرمن، 10 مئی، 1933 ۔
جرمن فزیشن اور ایس ایس کیپٹن جوزف مینگیلے۔ اسے 1943 میں آشوٹز کا ایس ایس گیریزن فزیشن (اسٹینڈورٹارٹز)بنایا گیا۔ اس حیثیت میں اس کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ مشقت کیلئے موذوں افراد اور گیس کے ذریعے ہلاک کئے جانے والوں کا انتخاب کرے۔ مینگیلے نے قیدیوں پر طبی تجربات بھی کئے جن میں خاص…
جرمن فوجی وارسا یہودی بستی میں بغاوت کے دوارن یہودیوں کو گرفتار کرتے ہوئے۔ پولنڈ، مئی 1943۔
جرمن فوجی وارسا یہودی بستی کی بغاوت کے دوران ایک ایک کر کے رہائشی عمارتوں کو جلا کر تباہ کر رہے ہیں۔ پولینڈ، 19 اپریل-16 مئی، 1943۔
جرمن فوجیں وارسا کے مضافات میں۔ تصویر کے پس منظر میں جرمن فوجی حملے کے نتیجے میں شہر جل رہا ہے۔ وارسا، پولینڈ، ستمبر 1939 ۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.