تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
پانی کے ایک ٹاور سے اتاری گئی گرس کیمپ کی تصویر۔ گرس، فرانس، 1941
پتھر توڑنے کی مشین پر کام سے لوٹتے ہوئے جبری مزدور پتھر اُٹھا کر چھ میل سے زیادہ فاصلے پر بوخن والڈ حراستی کیمپ لاتے تھے۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔
پراپیگنڈا وذیر جوزف گوئبلز (پوڈیم پر) برلن کے اوپرن پلاٹز میں کتابوں کو نذر آتش کرنے کے دوران طالب علموں اور ایس اے کے ارکان کی غیر جرمن" قرار دی جانے والی کتابوں کو تباہ کرنے کی کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ جرمنی، 10 مئی، 1933 ۔
پراگ میں اولڈ ٹاؤن ملز کے پانی کے ٹاور کی تصویر۔ چکوسلواکیا میں تھیریسئن شٹٹ کی یہودی بستی میں جلاوطن ہونے کے بعد ھیلن رائک اُس صورت حال کو لکھنے کے لئے ترستی تھیں جو اُن پر بیت رہی تھی۔ ھیلن کو یہ تصویر بھیجی گئی اور اُنہوں نے اسے تھیریسئن شٹٹ میں اپنی ڈائری کے کاغذ کے طور پر استعمال…
پرنسینگراخٹ 263 پر موجود گھر جہاں فرینک اور اُس کا خاندان چھپا رہا۔ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ۔
پروفیسر رافائل لیمکین (بائیں) اور پاناما کے ریکارڈو ایلفارو (اسمبلی کی قانونی کمیٹی کے چیئرمین) جنرل اسمبلی کےعمومی اجلاس سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے۔ اس اجلاس میں نسل کُشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق قوانین کی منظوری دی گئی۔
پروٹوکولز پر مبنی 'بین الاقوامی یہودی' جس کی پانچ لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس کا کم از کم 16 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ یہ ڈیئر بورن، مشیگن میں شائع ہوا۔ 1920 ۔
پروٹوکولز کا اجاج نوواید کا عربی زبان میں یہ ترجمہ فلسطینی ریاست کی اطلاعاتی سروس کی اسپانسر کی گئی ویب سائیٹ پر دکھایا گیا ہے۔ یہ بیروت، لبنان میں شائع ہوا۔ 1996 ۔
پروٹوکولز کے اس شامی ایڈیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 11 ستمبر، 2001 کو ہونے والا دہشت گرد حملہ صیہونی سازش کا نتیجہ تھا۔ اس کے آخری باب میں بالآخر اسرائیلی ریاست کی تباہی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ دمشق، شام میں شائع ہوا، 2005 ۔ یہ اسرائیلی سفارتخانے کی طرف سے پیش کردہ تحفہ ہے۔
پروپیگنڈا کی جدید تکنیکیں – بشمول مضبوط خاکے اور آسان پیغامات نے – آسٹریا میں پیدا ہوئے ایڈولف ہٹلر کو معمولی درجے کی شہرت والے انتہا پسند سے اٹھا کر جرمنی کے 1932 کے صدارتی انتخاب میں ایک نمایاں امیدوار بنا دیا۔ اس پوسٹر کا انداز اس عہد کے کچھ فلم اسٹاروں کے پوسٹر کی طرح ہی تھا۔…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.