پس منظر

موجودہ دور میں جرائم کے جائے وقوعہ، حادثات، یا ہنگامی صورتحال میں مشاہدہ کرنے والے ”تماشائیوں“ کے برعکس، ہولوکاسٹ میں بہت کچھ مختلف تھا۔ نازی جرمنی کے قائدین نے نظریاتی اہداف کے تحت حکمت عملیاں تشکیل دیں۔ سرکاری ملازمین، پولیس، اور مسلح افاج — ریاست کے ملازمین — اور دیگر ممالک میں ان کے معاونین نے یہودی مخالف اقدامات سمیت، بڑھتے ہوئے نسلی اقدامات کو نافذ کیا جن کا اختتام وسیع پیمانے پر قتل عام اور نسل کشی پر ہوا۔

ہولوکاسٹ واقعات کا ایک سلسلہ تھا جو طویل عرصے تک چلتا رہا۔ یہودیوں کی تذلیل کی گئی، انہیں بہت سے قانونی حقوق سے محروم کیا گیا، وہ غیر منظم اورمنظم دونوں طرح کے تشدد کا نشانہ بنے، اور انہیں جسمانی طور پر نہ سہی لیکن سماجی طور بقیہ آبادی سے علیحدہ کیا گیا۔ وسیع پیمانے پر پکڑدھکڑ اور قتل و غارت شروع ہونے سے بہت پہلے بہت سے لوگ اس بڑھتے ہوئی انتہا پسندی کے پروگرام کے ”تماشائی‘‘ بن گئے۔

”تماشائی‘‘ کون تھے؟

قتل عام کا شکار ہونے والے یہودیوں کے سامان کی تلاشی

ہولوکاسٹ کے تناظر میں ”تماشائی“ کی اصطلاح دو طریقوں سے استعمال کی جاتی ہے۔ اصطلاح کی پہلی قسم سے مراد بیرونی یا بین الاقوامی ”تماشائی‘‘ ہیں جو حقیقی واقعات سے اپنی دوری کی وجہ سے غیر لغوی معنی والے شاہدین ہیں۔ یہ ”تماشائی‘‘وسیع طور پر اتحادی حکومتوں اور غیر جانبدار ممالک سے مذہبی اداروں اور یہودی تنظیموں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ دوسرے —  جو اس مضمون کا محور ہیں — سے مراد معاشرے کے وہ ”تماشائی‘‘ ہیں جو اکثر واقعات کے وقت ذاتی طور پر وہاں موجود یا قریب تھے۔

اصل واقعات کے قریب موجود جرمن اور یورپی آبادیوں کے لئے استعمال کی جانے والی ”تماشائی‘‘ کی  اکثر وہ تعریف کی جاتی ہے جو وہ نہیں تھے۔ وہ ”مجرمین“ یا ”متاثرین“ نہیں تھے۔ نہ ہی وہ ”متاثرین‘‘ کے ”نجات دہندہ“  کی مختصر اقلیت میں سے تھے۔ بحیثیت گروہ ”تماشائی‘‘ کی خاصیت اکثر بطور ”غیر فعال‘‘ یا ”لاتعلق‘‘ بیان کی گئی ہے۔ ان میں مثال کے طور پر وہ لوگ شامل ہیں، جنہوں نےاس وقت آواز نہیں اٹھائی جب انہوں نے افراد کو یہودی ہونے کی بناء پر ظلم و ستم کا نشانہ بنتے دیکھا، یا وسیع پیمانے پر قتل عام کے مرحلے کے دوران چھپنے کی جگہوں کے متلاشی یہودیوں کو پناہ کی پیشکش نہیں کی۔

دونوں الفاظ ”غیر فعال“ اور ”لاتعلق‘‘ کے اپنے الگ مفہوم ہیں۔ ”غیر فعال“ سے مراد ”فعال نہ ہونا‘‘ ہے۔ غیر فعالیت بالکل مختلف قسم کے احساسات کا نتیجہ ہو سکتی ہے: بے اختیاری کا احساس، اپنی ذاتی حفاظت کا خوف، کسی ایک گروہ یا کمیونٹی کا سماجی دباؤ، یا مجرموں کے اقدامات کو برداشت کرنا یا حمایت کرنا۔

”لاتعلقی‘‘ سے مراد ہے کسی چیز میں عدم دلچسپی یا اس سے متعلق بے فکری: بیگانہ پن۔ یہودیوں کی حالت زار کے متعلق ”تماشائیوں“  کی ”لاتعلقی“ کو اکثر لوگوں کی روزمرہ مصروفیات کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے، جو 1930 کی دہائی کی معاشی کساد بازاری کی تکالیف سے نکلنے سے لے کر جنگ کے وقت کی محرومیوں اور مصائب کا سامنا کرتے ہوئے اپنے خاندانوں کی بقا کی طرف توجہ مرکوز کرنے تک محیط تھیں۔

پہلے سے موجود یہود دشمن تعصبات، بشمول یہود دشمنی کی روایتی مذہبی صورتوں کو مختلف نسلی پس منظر رکھنے والے لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے نازی پروپیگنڈا کی کوششوں نے انتہا پر پہنچایا، نتیجتاً بہت سے لوگ یہودیوں کو اجنبی کے طور پر دیکھنے لگے، جس نے غیر فعالیت یا بیگانگی کا ماحول بنانے میں کردار ادا کیا۔

لیکن ان ”تماشائیوں“  کے متعلق کیا جو ”غیر فعال“، ”لاتعلق‘‘ یا ”بیگانے“  نہیں تھے؟ بہت سے لوگ وقت کے ساتھ ساتھ ہولوکاسٹ کے واقعات میں مختلف درجوں تک ملوث ہوتے گئے بہ نسبت اس کے جتنا عام طور پر ہمہ وقت لاگو "تماشائی" کے ٹیگ اور اس سے وابستہ خصوصیات اِس کے بارے میں اشارہ دیتی ہیں۔

شمولیت کے درجات

جنگ کے بعد بہت سے عام جرمنوں اور یورپی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ”ملوث نہیں‘‘ تھے— مختصراً  کہ وہ "تماشائی" تھے۔ تاہم، جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری لینے سے انکار جرمن معاشرے کی تمام سطحوں اور اس سے ماوراء لوگوں کے ملوث ہونے کی حقیقت کو مبہم بناتا ہے۔ واقعات کے بہت سے شاہدین جنہوں نے جو کچھ دیکھا اس کو قبول کیا یا برداشت کیا وہ بھی ملوث تھے۔

نازی جرمنی کے اندر بہت سے افراد نازی نسلی اور یہود دشمن پالیسیوں کے سرگرم یا نیم سرگرم شرکاء بن گئے۔ ان میں شامل تھے سرکاری ملازمین جو اپنے معمول کے کام کے طور پر شامل ہوئے: مالیاتی عہدیداران جو ٹیکس فارمز، بشمول کرسٹل ناخٹ (Kristallnacht) کے بعد ”یہودی دولت پر ٹیکس“  کے نفاذ یا جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں میں یہودیوں کی آبادکاری کے بعد پیچھے رہ جانے گھروں اور املاک سمیت ریاست کی جانب سے جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی پر عمل کرنے والے؛ ”نسل‘‘ یا ”مذہب“ی سمیت شناختی دستاویزات کی فائلیں رکھنے والے کلرک؛ اسکول اساتذہ جنہوں نے نسل پرستی اور یہود دشمن مواد پر مشتمل نصاب پڑھایا۔

انفرادی شہری اس میں اس وقت ملوث ہوئے جب فرض کے احساس کے تحت، یا تعصب میں، یا کاروبار یا کوئی ذاتی فائدے کے موقع کے لئے، انہوں نے اپنے ساتھی کارکنان اور ہمسایوں کو یہودی، ہٹلر مخالف، یا ہم جنس پرست ہونے کی بنا پر مبینہ غلط کاموں کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالے کیا۔

بہت سی کمیونٹیز کے نوجوان اس وقت ملوث ہوئے جب انہوں نے اپنے نوعمر یہودی ہم جماعتوں یا حتی کہ بالغین جن کے ساتھ نوجوانوں کو اکثر لحاظ کرنا سکھایا جاتا تھا، کو ہراساں کرنے کے لئے اپنی نئی ملی طاقت سے لطف اٹھانے لگے— اس طرح سے انہوں نے یہودیوں کے الگ تھلگ ہونے میں کردار ادا کیا۔

بہت سے عام جرمن تب اس میں شامل ہو گئے جب انہوں نے یہودی کاروبار، گھر، یا سامان سستے داموں فروخت کیا یا کم کاروباری مسابقت سے فائدہ اٹھایا، کیونکہ یہودی معیشت سے نکال دیے گئے۔ ایسے فوائد کے ساتھ، ان ”تماشائیوں“ کی بے دخل ہونے والوں پر جاری مظالم میں دلچسپی بڑھتی گئی۔

نازی جرمنی کے باہر جنگ عظیم دوم کے دوران جرمنی کے اپنے ممالک پر قبضے کے بعد ان گنت غیر جرمن، قائدین، عوامی عہدیداران اور پولیس سے لے کر عام شہریوں تک نازی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شامل ہو گئے۔ افراد نے کلرکوں اور جائیداد منضبط کرنے والوں؛ ریلوے اور دیگر ذرائع آمدورفت کے ملازمین؛ پکڑ دھکڑ اور ملک بدری کے ناظمین اور شرکاء 'مخبروں' بعض اوقات اپنی ذاتی حیثیت میں یہودیوں کے خلاف تشدد کے مجرموں اور بعض اوقات قتل کی کارروائیوں میں قاتلوں، بالخصوص مقبوضہ سوویت علاقوں میں  یہودیوں اور دوسرے لوگوں کے بندوق کے ذریعے اجتماعی قتل عام جس میں ہزاروں مشرقی یورپیوں نے شرکت کی، اور اس حیثیت سے مدد کی۔

یورپ کی ان کمیونٹیز میں جہاں جرمنوں نے "یہودی مسئلے کا حتمی حل" نافذ کیا تھا، انہیں ان یہودیوں، جو پکڑدھکڑ سے بچ نکلے تھے، کی تلاش میں معاونت کے لئے مقامی زبانوں اور معلومات والے لوگوں کی مدد کی ضرورت تھی۔ چونکہ جرمنوں اور مقامی پولیس کو مادی فائدے کے موقع یا انعامات کے لالچ میں آمادہ مددگار مل گئے تھے، مقبوضہ نیدرلینڈ سے مقبوضہ پولینڈ تک کے ممالک میں چھپے ہوئے یہودیوں کو زندگی بچانے کے لئے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

مدد کرنے والے جملہ افعال 

زگوٹا کی رکن ازابیلا بیزینسکا (Izabela Bieżuńska) کی جعلی شناخت

"بچانے والوں" کی تعداد نسبتاً کم تھی جنہوں نے یا تو یہودیوں کو بچانے کے لیے فعال طور پر کام کیا، اکثر مزاحمتی نیٹ ورک کے حصے کے طور پر، یا جنہوں نے انہیں پناہ دینے کی درخواستوں کا جواب دیا۔ مدد کی یہ شکل، خاص طور پر نازی جرمنی اور مقبوضہ مشرقی یورپ میں دریافت ہونے پر گرفتاری اور اکثر پھانسی کی سزا دی جاتی تھی۔

متاثرین کی تکالیف کا مشاہدہ کرنے والے ایک بڑے گروہ نے کم طریقوں سے معاونت کی ۔ ایک تھوڑی اقلیت نے عوامی طور پر مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا— خاص طور پر نازی جرمنی اور مقبوضہ ممالک  کی بعض کمیونٹیز میں زیادہ تر اکا دکا پادریوں نے۔ دوسرے افراد نے متاثرین کی مدد کی، ایسے یہودی گھرانوں کیلئے، جن کے لئے دکانیں بند کر دی گئی تھیں،  خوراک یا دیگر ظروری اشیا خرید کر؛ جعلی شناختی کاغذات فراہم کر کے یا آنے والی پکڑ دھکڑ کی خبر دے کر؛ بھاگنے والوں کی املاک کو محفوظ کر کے جسے خوراک کے لئے تھوڑا تھوڑا کر کے بیچا جا سکے۔

مہربانی کے چھوٹے کاموں میں بعض افراد نے یہودی دوستوں اور ہمسایوں کو سرعام گلے لگایا یا ان کے ہاتھوں میں سینڈوچز یا کمبل تھما دیے جب انہیں "دوبارہ آبادکاری" کے لئے ان کے گھروں سے ٹرین پرلے جایا جا رہا تھا۔ بچ جانے والے یہودی اکثر ان لمحات کو ان کے انسانی اور غیر معمولی کردار کی وجہ سے خوشی سے یاد کیا کرتے تھے۔

”تماشائی‘‘ کے زمرے سے آگے؟

مذکورہ بالا مثالیں ہمیں ”تماشائی“، آبادی کا ایک بڑا گروہ جنہیں اکثر ایک جیسا سمجھا جاتا ہے، کو الگ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ وہ متاثرین کے لئے کم و بیش فائدہ مند طریقوں سے کام کرنے کے امکانات کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایسی مثالوں کے شواہد پر توجہ مبذول کرتے ہوئے خاص طور پر ہولوکاسٹ کے واقعات میں سرگرم یا نیم سرگرم شمولیت کی اعلی سطحوں پر، حالیہ سالوں میں دانشوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ”تماشائی‘‘ کی اصطلاح کے لئے دلیل دی ہے کہ یہ متروک ہو رہی ہے اور اس کو اپنی غیر فعالیت اور بے عملی کے مفہوم کی وجہ سے ختم کر دینا چاہیئے۔

مختلف علاقوں اور ممالک میں متاثرہ گروہوں اور کمیونٹیز میں سماجی حرکات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ مستقبل کی مزید تحقیقات، ان تمام رویوں کے بارے میں جو یہودیوں اور غیر یہودیوں کے مابین فرق کرتے ہیں، ”تماشائی“ کے متعلق وسیع عمومیت سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا جاری رکھنے کے لئے زیادہ اچھی طرح اور مکمل طور پر عکاسی کرنے میں مدد دیں گی۔

مستقبل کی تحقیق اس بات کی بھی بہتر تفہیم فراہم کرے گی کہ کیسے مختلف مقامات اور اوقات میں ظلم و ستم اور دیگر انسانوں کے وسیع پیمانے پر قتل عام میں مدد کرنے کے لئے لوگوں کو متحرک کیا گیا یا وہ کرنے کے لئے آئے جو انہوں نے کیا —یا نہیں کیا۔