
تھرڈ ریخ میں ثقافت: جائزہ
قومی سوشلزم (نازی ازم) نے ایک سیاسی تحریک سے کہیں زیادہ نمائندگی کی۔ جنوری 1933 میں اقتدار میں آنے والے نازی رہنما صرف سیاسی اختیار سے زیادہ کی خواہش رکھتے تھے۔ وہ ثقافتی منظر نامے کو تبدیل کرنا چاہتے تھے: جسے وہ روایتی "جرمن" اور "نورڈک" اقدار سمجھتے تھے۔ اسے فروغ دینا، یہودی، "غیر ملکی" اور "پست" اثرات کو ختم کرنا نیز ایک نسلی برادری کی تشکیل کرنا جو نازی نظریات سے مطابقت رکھتی ہو۔
اہم حقائق
-
1
جوزف گوئبلز کی قیادت میں وزارت عوامی روشن خیالی اور پروپیگنڈا اور ریخ چیمبر آف کلچر دونوں نے یہ حکم دینے میں مدد کی کہ کون سی فلمیں، آرٹ، موسیقی اور ادب سیاسی طور پر قابل قبول ہیں اور کون ان ثقافتی شعبوں میں کام کرسکتا ہے۔
-
2
یہودیوں اور سیاسی طور پر ناقابل اعتماد سمجھے جانے والے افراد کو ثقافتی اداروں سے الگ کردیا گیا اور ان کے کاموں کو گیلریوں، سنیما گھروں، لائبریریوں اور تھیٹروں سے ہٹا دیا گیا۔
-
3
نازی پروپیگنڈے کے واقعات، جیسے "ڈیجینریٹ آرٹ" اور عظیم جرمن آرٹ کی نمائشوں نے عوام کے لئے وہ بیان کیا جو قابل قبول اور تھرڈ ریخ میں ناقابل قبول تھا۔
ثقافت کو "ہم آہنگ کرنا"
1933 میں، نازی وزیر برائے مقبول روشن خیالی اور پراپیگينڈا جوزف گوئبلز نے ثقافت کی ہم آہنگی شروع کی، جس کے تحت فنون کو نازی مقاصد کے مطابق کیا جانے لگا۔ حکومت نے ثقافتی تنظیموں سے یہودیوں کو اور سیاسی یا فنی طور پر مشکوک افراد کو پاک کردیا۔ برلن میں کتابیں جلانے کی ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں نامور جرمن ادیبوں، جیسے کہ بارٹولٹ بریچٹ, لائن فیونچ وانگر, اور الفیرڈ کیر کی کتابوں کو جلا کر راکھ کردیا۔
ریخ کلچر چیمبر
ستمبر 1933 میں مملکتی ایوان ثقافت قائم کیا گيا، جو مملکتی ایوان فلم، ایوان موسیقی، ایوان تھیئیٹر، ایوان صحافت، ایوان تحریر، ایوان فنون لطیفہ اور ایوان ریڈیو پر مشتمل تھا، اور یہ ثقافتی ایوان جرمن ثقافت کے ہر ایک پہلو کی نظرثانی کرتا تھا۔ نازیوں کی جمال پرستی نے پراپیگینڈا کے لئے فن کی قدر وقیمت پر زور دیا اور کسانوں، "آریان" اور جنگ کی غیرمعمولیت کو بڑھاچڑھا کر بیان کیا۔ یہ نظریہ جدید اور جدت پسند فن سے بالکل متضاد تھا، جیسے کہ خیالی مصوری، جسے زوال پذیر فن اور "آرٹ بولشیوزم" اور "ثقافتی پولشیوزم" بھی کہا جانے لگا۔
فن تعمیر
تعمیرات میں نازیوں نے ایک لاحاصل، کلاسیکی شکل میں یادگار عمارتیں تعمیرکیں ، جن کا مقصد ان کی سیاسی تحریک کی "عظمت" کو ظاہر کرنا تھا۔ ادب میں انہوں نے ایڈولف بارٹیلز جیسے ادیب اور ہٹلر یوتھ سے تعلق رکھنے والے شاعر ہینز بیومین جیسے شاعروں کے کام کو فروغ دیا، اور عوامی لائبریروں سے "ناقابل قبول" کتابیں نکالنے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ایک بلیک لسٹ بھی تیار کی۔ واک (قوم) کے اردگرد گھومنے والے کسانوں کے ادب اور تاریخی ناولوں کے علاوہ جرمن ثقافتی اتھارٹیوں نے لوگوں کو تصادم کے لئے تیار کرنے کے لئے جنگ سے متعلق ناولوں کو بھی فروغ دیا۔
فلم
جرمن "فن کی کاشت" (فنون اور فنکاروں کو فروغ دینے کے لئے تمام تدابیر کے لئے ایک اصطلاح) فلم پر بھی حاوی رہی۔ اسے حکومت کی طرف سے بھاری سبسڈی حاصل رہی اور فلم انڈسٹری پراپیگینڈا کا ایک اہم ذریعہ تھی۔ لینی ریفنسٹہل کی " Triumph of the Will " اور " Der Hitlerjunge Quex " جیسی فلموں نے نازی پارٹی اور ہٹلر یوتھ کی تعریفیں بیان کی۔ دوسری فلموں، جیسے کہ Ich klage an نے یوتھنیشیا پروگرام کے لئے جواز فراہم کرنے کی کوشش کی جب کہ " Jud Suess اور " Der ewige Jude (The Wandering Jew) نے سام دشمن اسٹیریوٹائپس کو فروغ دیا۔
میوزک
موسیقی میں نازیوں نے اینٹن برکنر، لُڈوِگ وان بیتھوون، جوہن سبھاشئن باخ، اور رچرڈ ویگنر جیسے جرمن کمپوزروں کے کام کو فروغ دیا، جبکہ فیلکس مینڈلسوہن اور گستاو ماہلر جیسے "غیرآرین" کے کام پیش کرنے پر بندش لگادی۔ ایڈولف ہٹلر باقاعدگی کے ساتھ کمپوزر رچرڈ ویگنر کی یاد میں بیریوتھ فیسٹول میں منعقد کئے جانے والے آپرا دیکھنے جاتا تھا۔ نازیوں نے نظریے کی آموزش کو فروغ دینے کے لئے قوم پرست گانے اور مارچ کی تشہیر کی۔
تھیٹر
تھیٹر کمپنیوں نے عظیم جرمن ادیبوں جیسے کہ گوئٹے اور شیلر کے ڈرامے اور قومی سوشلسٹ ڈرامے بنائے۔ واک یا عوامی برادری (قومی برادری) کا احساس پیدا کرنے کے لئے (Volksgemeinschaft), نازیوں نے بڑے خارجی ایمفی تھیئیٹر تعمیر کروانے کا حکم دیا۔
جرمنی کی "طہارت"
"آرین" ثقافت کو فروغ دینا اور دوسری قسم کے فنون کا استحصال جرمنی کو "پاک" کرنے کے لئے نازیوں کی ایک اور کوشش تھی۔