کئیلٹسے پولینڈ میں جولائی 1946 میں ایک منظم قتل عام ہوا۔ بیالیس یہودی قتل کر دئے گئے اور تقریبا 50 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس اجتماعی ہجرت کا سبب بنا جس میں لاکھوں یہودی پولینڈ اور مرکزی و مشرقی یورپ سے ہجرت کرگئے۔ اس کلپ میں یہودی پناہ گزینوں کو دکھایا گیا ہے جو منظم قتل عام سے بچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ یہ لوگ پولینڈ چھوڑ کر چیکوسلواکیہ میں داخل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔
جولائی 1946 میں یہودیوں کو دوبارہ اپنی زندگیوں کو بچانے کیلئے بھاگنا پڑا۔ کئیلٹسے کے شہر میں خفیہ تنظیم سے وابستہ فاشسٹ افراد نے 41 یہودیوں کو قتل کردیا۔ ایک قطرہ ندی بن گيا اور ندی سیلاب ہوگئی۔ دس، سو، ہزار، اور پھر ایک لاکھ افراد سرحد تک پہنچنے کی کوشش میں اس سیلاب میں بہنے لگے۔ آدھے سے زیادہ پناہ گزیں یہودی تھے، جو موسم بہار میں روس سے پولینڈ واپس آئے تھے تاکہ وہ ایک نئی زندگی شروع کر سکیں۔ انسانیت کے ناطے چيک حکومت نے ظلم و ستم کے شکار ان لوگوں کو امداد اور راہداری کی سہولتیں فراہم کیں لیکن جی۔ ڈے۔ سی [امریکن جیوئش جائنٹ تقسیم کاری کمیٹی] نے پناہ گزینوں کو انکے راستے میں مدد فراہم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا اور اُنہیں چیکوسلواکیا، آسٹریا اور پھر آگے جرمنی کے امریکی زون تک بحفاظت پہنچاتے رہے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.