البرٹ گانی

البرٹ گانی

پیدا ہوا: 1916

پریویزا, یونان

البرٹ اور ان کے گھر والے آیون میں سمندر کے کنارے واقع پریویزا نامی قصبے میں رہتے تھے، جس میں یہودیوں کی تعداد 300 کے قریب تھی۔ البرٹ کے والد کی کپڑے کی چھوٹی دکان تھی۔ گانی خاندان کے آباواجداد رومن تھے، جو ایک ہزار سال سے زائد عرصے سے یونان اور بالکن ریاستوں میں رہ رہے تھے۔

1933-39: ہائی اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، البرٹ کپڑے کی دکان میں اپنے والد کی مدد کرنے لگے۔ البرٹ خاموش طبیعت آدمی تھے، جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنا وقت گزارنا پسند کرتے تھے۔ البرٹ کو اپنے بہن بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا، رات بھر سائیکل چلانا اور کیمپنگ کرنا بہت پسند تھا۔

1940-44: جرمنی نے 1941 میں یونان پر حملہ کیا اور 1943 کے موسم خراں میں پریویزا کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ پریویزا کے یہودیوں کو مارچ 1944 میں جلاوطن کر کے آشوٹز بھیج دیا گیا۔ وہاں البرٹ کو برکناؤ کے سونڈرکمانڈو کے کام پر مامور کیا گیا، یہ کام کا ایک یونٹ تھا جس کی ذمہ داری لاشوں کو لاش بھٹی تک لے جانا تھا۔ 7 اکتوبر 1944 کو لاش بھٹی چار میں کام کرنے والے سونڈرکمانڈو کے کارکنان نے بغاوت کر دی، ایس ایس گارڈ سے ان کا اسلحہ چھین لیا اور لاش بھٹی کو دھماکے سے اڑادیا۔ کچھ ہی دیر میں سونڈرکمانڈو کے دوسرے کارکن، جن میں البرٹ بھی شامل تھے، بغاوت میں شامل ہو گئے۔

البرٹ اکتوبر 1944 میں برکناؤ میں مارے گئے۔ ان کی عمر 28 سال تھی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.