ایلس لوک

ایلس لوک

پیدا ہوا: 7 فروری، 1929

بوڈاپیسٹ, ہنگری

ایلس آسٹریا کی سرحد کے قریب ہنگری میں سرور نامی شہر میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے دو چھوٹے بھائی اور ایک بڑی بہن تھی۔ اُن کے والد کا قالین کی درآمد و برآمد کا خاندانی کاروبار تھا اور اکثر کام کے سلسلے میں پوڈاپیسٹ جایا کرتے تھے۔ ایلس کے دادا کمیونٹی کے سربراہ تھے اور سرور کی یہودی عبادت گاہ کے صدر بھی تھے۔

1933-39: میرا اپنے دادا کے ساتھ بہت خاص رشتہ تھا۔ میں ان کی بہت عزت کرتی تھی۔ ہر کوئی یہ جانتا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کی مدد کے لئے ان کے پاس آ سکتے ہیں۔ وہ اکثر یہودی یتیموں کو گھر پر کھانا کھلاتے تھے۔ ہفتے کے روز ہمارے گھر میں مذہبی مواد کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے کئی لوگ آیا کرتے تھے۔ مجھے دادا کی کہانیاں سننے میں بہت مزہ آتا تھا اور وہ مجھے یہ کہانیاں لکھنے کو بھی کہتے تھے۔

1940-44: اپریل 1944 میں جب میری عمر 15 سال تھی، یہودیوں نے سرور پر حملہ کر کے یہودی بستی قائم کی۔ دو ماہ بعد مجھے اپنی والدہ، بہن اور بھائیوں کے ساتھ جلاوطن کر کے آشوٹز بھیجا گیا۔ وہاں پہنچنے کے بعد مجھے 15 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے قائم کئے گئے ایک کیمپ میں بھیجا گیا۔ میں نے ہر جگہ اپنی بہن ایڈتھ کو تلاش کیا اور میں نے اس کے لئے ایک پیغام بھجوایا۔ ایڈتھ نے کیمپ میں کسی اور کے ساتھ جگہ بدل لی۔ ہر جمعے کی رات ہم ایسی جگہ جمع ہو کر عبادت کیا کرتے تھے جہاں ہمیں پکڑے جانے کا ڈر نہيں تھا – لیٹرین میں۔ دوسرے بچے بھی اس عبادت کے لئے آ جایا کرتے۔

آزاد کرانے کے دو دن بعد ایلس کی بہن کو ریڈ کراس کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کے بعد ایلس نے اسے دوبارہ نہيں دیکھا۔ جنگ کے بعد ایلس امریکہ چلی گئیں اور وہاں ایک فنکار بن گئیں۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.